• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قنوت نازلہ مع قنوت وتر فضیلت اہمیت اور احکام و مسائل

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,649
ری ایکشن اسکور
9,999
پوائنٹ
667
نام کتاب
قنوت نازلہ مع قنوت وتر فضیلت اہمیت اور احکام و مسائل
مصنف

عبد الرحمن عزیز
ناشر
دار الاندلس،لاہور

Title Page --- Qunoot-e-Nazila-Ma-Qunoot-e-Witr.jpg
تبصرہ

قنوت نازلہ اللہ کی نصرت اور مدد حاصل کرنے کا بہترین وسیلہ ہے مصائب و مشکلات سے نجات اور جنگوں کے ایام میں قنوت نازلہ پڑھنی مسنون ہے مسلمان اپنے گناہوں کا اقرار کرتے ہوئے انتہائی خشوع و خضوع کے ساتھ خدا سے معافی مانگیں اور دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اہل اسلام پر رحم و کرم فرمائے اور ان کو ان مصائب اور تکالیف سے نجات دے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ فرض نماز کی آخری رکعت میں رکوع کے بعد امام سَمِعَ اللّٰهُ لِمَنْ حَمِدَه رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ.. الخ سے فارغ ہو کر بلند آواز سے دعاء قنوت پڑھے اس کے ہر جملہ پر سکوت کرے اور مقتدی پیچھے پیچھے بآواز بلند آمین کہتے رہیں۔ آں حضرت ﷺ اور آپ کے صحابہ کرامؓ سے یہی طریقہ ثابت ہے ۔ قنوت نازلہ سے مقصود مظلوم و مقہور مسلمانوں کی نصرت و کامیابی اور سفاک و جابر دشمن کی ہلاکت و بربادی ہے اس مقصد کو جو بھی دعا پورا کرے وہ مانگی جا سکتی ہے۔ زیر نظر کتاب ’’قنوتِ نازلہ مع قنوت وتر‘‘ فضیلۃ الشیخ عبد الرحمٰن عزیز حفظہ اللہ کی کاوش ہے۔اس کتابچہ میں فاضل مصنف نے کتاب و سنت کے مستند دلائل کے ساتھ قنوتِ نازلہ کی اہمیت و فضیلت پر روشنی ڈالی ہے اور نمازِ کا مسنون طریقہ اور اس کے احکام و مسائل کا تذکرہ بھی کیا ہے۔ (م۔ا)
لنک کتاب
​
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,649
ری ایکشن اسکور
9,999
پوائنٹ
667
عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 9
تقریظ 11
قنوت نازلہ کا بیان 14
قنوت کی لغوی تعریف 14
قنوت کی اصطلاحی تعریف 15
نازلہ کی لغوی تعریف 15
نازلہ کی اصطلاحی تعریف 16
قنوت نازلہ سے مراد 16
قنوت نازلہ کا مقصد 16
قنوت نازلہ کرنے کا حکم 17
قنوت نازلہ کی مشروعیت 17
قنوت نازلہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے 19
قنوت نازلہ اور صحابہ کرام ﷢ 20
قنوت نازلہ اور علمائے احناف 21
کن نمازوں میں قنوت کرنی چاہیے 23
کیا نماز فجر میں قنوت نازلہ لازمی ہے؟ 26
کیا عورت قنوت نازلہ کر سکتی ہے ؟ 30
قنوت کرنے کے احکام و مسائل 31
دعا میں ممنوع کام 49
قنوت میں امام اور مقتدی کی ذمہ داریاں 58
قنوت وتر کا بیان 64
دعاؤں کا بیان 76
 
Top