• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قیامت اور اجرام فلکی

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
بسم اللہ الرحمن الرحیم
قیامت اور اجرام فلکی

(آسمان)
آسمان پھٹ کر سرخ چمڑے کی طرح کا ہو جائے گا۔
فَإِذَا ٱنشَقَّتِ ٱلسَّمَآءُ فَكَانَتْ وَرْدَةًۭ كَٱلدِّهَانِ
پس جب آسمان پھٹ کر سرخ ہو جائے گا جیسے کہ سرخ چمڑہ (سورۃ الرحمن،آیت37)

آسمان پھٹ جائے گا اور اس کی بندش ڈھیلی پڑ جائے گی۔
وَٱنشَقَّتِ ٱلسَّمَآءُ فَهِىَ يَوْمَئِذٍۢ وَاهِيَةٌۭ
ترجمعہ:۔ اور آسمان پھٹ جائے گا تو وہ اس دن کمزور ہوگا (سورۃ الحاقہ آیت 16)

آسمان پگھلے ہوئے سونے کی طرح سرخ ہو جائے گا۔
يَوْمَ تَكُونُ ٱلسَّمَآءُ كَٱلْمُهْلِ
ترجمعہ: جس دن آسمان ایسا ہو جائے گا جیسے پگھلا ہوا تانبا (سورۃ المعارج،آیت8)

آسمان بری طرح ڈگمگانے اور لرزنے لگے گا۔
يَوْمَ تَمُورُ ٱلسَّمَآءُ مَوْرًۭا
ترجمعہ:جس دن آسمان تھرتھرا کر لرزنے لگے گا۔(سورۃ الطور،آیت9)
 
Last edited:

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
(چاند)
چاند بے نور ہو جائے گا۔
وَخَسَفَ ٱلْقَمَرُ
ترجمعہ: اور چاند بے نور ہو جائے گا (سورۃ القیامہ،آیت8)

سورج اور چاند جمع کر دئے جائیں گے۔
وَجُمِعَ ٱلشَّمْسُ وَٱلْقَمَرُ
اور سورج اور چاند جمع کردیئے جائیں۔(سورۃ القیامہ،آیت9)
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
(ستارے)
ستارے بے نور ہو جائیں گے۔
فَإِذَا ٱلنُّجُومُ طُمِسَتْ
ترجمعہ: پس جب تاروں کی چمک جاتی رہے (سورۃ المرسلات،آیت8)

وَإِذَا ٱلنُّجُومُ ٱنكَدَرَتْ
اور جب تارے بےنور ہو جائیں گے (سورۃ التکویر،آیت2)

ستارے بکھر جائیں گے۔
وَإِذَا ٱلْكَوَاكِبُ ٱنتَثَرَتْ
اور جب تارے جھڑ پڑیں گے (سورۃ الانفطار،آیت 2)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قیامت کا بیان از محمد اقبال کیلانی
 
Last edited:
Top