144-زیر تعمیر مسجد، سمن آباد گرلز کالج روڈ۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
مذکورہ مسجد کا نام "جامعہ عائشہ رضی اللہ عنہا" رکھا گیا ہے۔ فہرست میں تصحیح کر دی گئی ہے۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
محترم بھائی مذکورہ مسجد کے متعلق تصدیق کر دیجئے کہ یہ اہل حدیث مسجد ہے یا پھر کسی دوسرے مسلک کی ہے؟
جی محترم بھائی قاری معین صاحب میرے اچھے دوست ہیں انکی دو بچیاں ہمارے پاس مدرسے میں پڑھتی ہیں بڑے اچھے ساتھی ہیں مانسہرہ سے تعلق ہے یہ مسجد وہی تعمیر کروا رہے ہیں اور ایک مدرسہ بھی جس کا نام مدرسہ عائشہ ہے کیا آپ اس مسجد کے کہیں قریب رہتے ہیں
جی بھائی آپ مجھے مسجد خضراء سے راستہ سمجھا دیں یا پھر کوئی بلاک نمبر یا ہاوس نمبر بتلا دیں یا کوئی ایسی نشانی جس سے میں پہچان سکوں۔
قاری معین حفظہ اللہ سے بعض اوقات ملاقات ہوتی رہی ہے جو کہ مسجد ھذا کے بانی ہیں، ماشاء اللہ ! اللہ تعالی اُن کی محنت و خلوص کو قبول کرے۔آمین! اور میں ہمیشہ مسجد کا نام پوچھنا بھول جاتا تھا۔۔۔آج پھرنماز مغرب پر اتفاقاایک مسجد میں ہم نے کندھے سے کندھا اور پاؤں سے پاؤں ملایا تو نماز سے فراغت کے بعدقاری صاحب سے سلام دعا کے بعد سب سے پہلے مسجد کا نام پوچھا ، اور ابھی اگلا سوال میری زبان پر نہیں آیا تھا کہ اُس کا جواب بمعہ دعوت مل گئی کہ
"مسجد کا نام جامعہ عائشہ ہے اورمسجد کا افتتاح بروز اتوار 12اپریل ، بوقت نماز مغرب کو ہورہا ہےآپ کو دعوت ہے اور دوسرے ساتھیوں کو بھی لے کر آیئے گا"
تو خصوصا
محترم
@عبدہ بھائی!
محترم
@عبدالرحمن لاہوری بھائی!
محترم
@سجاد بھائی!
محترم
@ابن حسیم بھائی!
محترم
@محمد آصف مغل بھائی!
آپ کو بھی دعوت ہے۔
عبدہ بھائی کو اس لیے کہ قاری صاحب کے دوست ہیں اور ہوسکتا ہے کہ اُن تک پیغام نہ پہنچا ہو۔
عبدالرحمن بھائی کو اس لیے کہ آپ کو مذکورہ مسجد دیکھنے کا اشتیاق تھا۔
سجاد بھائی کو اس لیے کہ ماشاء اللہ ! آپ نے کافی مساجد کے متعلق معلومات مہیا کی ہیں۔
ابن حسیم بھائی کو اس لیے کہ یہ مسجد آپ کے گھر سے زیادہ دور نہیں۔
اور آصف بھائی کوہوسکا تو میں خود لیتا آؤں گا۔
لاہور کے باقی بھائیوں سے بھی گذارش ہے کہ وہ تشریف لائیں جو خاص طور پر مسجد ھذا کے قریبی علاقے میں رہتے ہیں ، جیسا کہ محترم
@ہابیل بھائی!
144-جامعہ عائشہ رضی اللہ عنہا، سمن آباد گرلز کالج روڈ۔