یہ تعلیم و تربیت کے لحاظ سے لاہور میں خواتین کا سب سے بڑا سلفی مدرسہ ہے جو محترم انس بھائی کی ہی فیملی کا ہے جسکی مدیر انکی خالہ محترمہ ام عبدالرب صاحبہ ہیں جو اسلام آباد میں ہوتی ہیں
مدرسہ کی دو شاخیں ہیں مین شاخ وسن پورہ میں جسکو محترمہ ام عبید صاحبہ چلا رہی ہیں دوسری شاخ منصورہ میں ہے جس کی انچارج میری وائف ہیں ابھی فورم کے بھائیوں کی دعوت اسی شاخ میں ہوئی تھی
(لنک تجویز دعوت و طعام)
تعلیم و تربیت کے لحاظ سے ایک بات بتا دوں کہ آج کل مدراس کا حال بہت ہی برا ہے یہاں منصورہ شاخ میں کئی دفعہ ایسا بھی ہوا کہ مختلف مدارس مثلا گوجرانوالہ کے مدرسہ سے ممتاز کی سند لے کر آنے والی لڑکی نے یہاں پڑھانے کا کہا اسکے انٹرویو کے بعد کہا گیا کہ پہلی کلاس میں بیٹھ کر ذرا دیکھو کہ یہاں کیسے پڑھایا جاتا ہے تو ایک دن پڑھنے کے بعد اسنے کہا کہ میں نے پڑھانا نہیں بلکہ پہلی کلاس میں داخلہ لینا ہے یعنی اکثر مدارس میں آجکل پڑھائی نہیں ہوتی (الا ماشاءاللہ) بلکہ وقت پاس ہوتا ہے اور سب کو پاس کر دیا جاتا ہے چاہئے اسکے لئے امتحان کو حلوہ بنانا پڑے
لیکن محترم انس بھائی اس سلسلے میں خوش نصیب ہے کہ لڑکوں کے مدرسہ میں بھی میں نے سب سے اعلی جامعہ رحمانیہ کو پایا اور لڑکیوں کے مدرسہ میں بھی سب سے اعلی مدرسہ تدریس القرآن وسن پورہ کو پایا جہاں صحیح طریقے سے پڑھائی ہوتی ہے اور جو قابل ہو وہی پاس ہوتا ہے تبھی دونوں وفاق المدارس میں پوزیشنیں لیتے ہیں جو انکی فیملی کا ہی اعزاز ہے اور یہ گواہی میں سنی سنائی باتوں پر نہیں دے رہا بلکہ جامعہ رحمانیہ میں میں نے ایک ڈیڑھ سال پڑھایا ہے اور لڑکیوں کے مدرسہ کی منصورہ شاخ کوتو کئی سال سے چلا رہے ہیں
تعلیمی دورانیہ پانچ سال ہے- جس میں اپنا درسہ کا کورس اور وفاق المدارس کی تیاری اور تجوید کا کورس بھی کروایا جاتا ہے اڑھائی سال کے بعد بھی ایک سند دی جاتی ہے جو مکمل کر سکتی ہوں انکو مکمل سند پانچ سال بعد بھی دی جاتی ہے
ماہانہ فیس ایک ہزار ہے جو حالات کو دیکھتے ہوئے کم بھی ہو سکتی ہے باقی فرصت سے اسکی تصاویر اور باقی معلومات شئیر کروں گا انشاءاللہ