کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
لبنان: داعش کے خلیفہ کی اہلیہ اور بیٹا گرفتار
وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹرز میں شامی خاتون سے پوچھ تاچھ
وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹرز میں شامی خاتون سے پوچھ تاچھ
ویڈیو
داعش نے اپنے خلیفہ ابوبکر البغدادی کی اہلیہ کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
داعش نے اپنے خلیفہ ابوبکر البغدادی کی اہلیہ کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ: منگل 9 صفر 1436هـ - 2 دسمبر 2014م
عراق اور شام میں برسرپیکار سخت گیر جنگجو گروپ دولت اسلامی (داعش) کے خودساختہ خلیفہ ابوبکر البغدادی کی اہلیہ اور بیٹے کو مبینہ طور پر شام کی سرحد کے نزدیک واقع لبنانی علاقے سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
العربیہ نیوز چینل کی اطلاع کے مطابق گرفتار کی گئی شامی خاتون داعش کے خلیفہ کی دوسری بیوی ہے۔ لبنان کے ایک سکیورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ اس خاتون کو اس کے بیٹے سمیت دس روز قبل لبنان کے سرحدی قصبے عرسال سے حراست میں لیا گیا تھا۔
لبنانی روزنامہ السفیر نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ فوج نے اس خاتون کو غیرملکی انٹیلی جنس اداروں کی مدد سے حراست میں لیا تھا۔ تاہم لبنان کے ایک سکیورٹی عہدے دار کا کہنا ہے کہ بغدادی کی اہلیہ کو ان کی ایک بیٹی سمیت گرفتار کیا گیا ہے اور اس بچی کا خلیفہ بغدادی کی اولاد ہونے کی تصدیق کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کیا گیا ہے۔
سکیورٹی حکام کے مطابق اب تحقیقات کار اس خاتون سے لبنان کی وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹرز میں پوچھ تاچھ کر رہے ہیں۔ داعش نے اپنی ویب سائٹس پر فوری طور پر اس گرفتاری کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سال کے آغاز میں ابوبکر البغدادی کی ایک اہلیہ کی تصاویر انٹرنیٹ کے ذریعے منظرعام پر آئی تھی۔ اس خاتون کا تعارف سجاح حامد الدلیمی کے نام سے کرایا گیا تھا۔ اب یہ واضح نہیں ہے کہ اسی خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے یا وہ خلیفہ بغدادی کی کوئی اور اہلیہ ہے۔ یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ ان کی کل کتنی بیویاں ہیں۔
گذشتہ ماہ عراق کے سرحدی قصبے القائم میں ابوبکر البغدادی امریکا کے ایک فضائی حملے میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔ اس حملے میں ان کا معتمدخاص عوف عبدالرحمان ایلفری المعروف ابو سجاح ہلاک ہو گیا تھا۔ داعش کے سربراہ کا نام امریکا کو انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے اور اس نے ان کے سر کی قیمت ایک کروڑ ڈالرز مقرر کر رکھی ہے۔
ح