• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

لبنان: داعش کے خلیفہ کی اہلیہ اور بیٹا گرفتار

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
لبنان: داعش کے خلیفہ کی اہلیہ اور بیٹا گرفتار

وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹرز میں شامی خاتون سے پوچھ تاچھ​

ویڈیو
داعش نے اپنے خلیفہ ابوبکر البغدادی کی اہلیہ کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔​

العربیہ ڈاٹ نیٹ: منگل 9 صفر 1436هـ - 2 دسمبر 2014م

عراق اور شام میں برسرپیکار سخت گیر جنگجو گروپ دولت اسلامی (داعش) کے خودساختہ خلیفہ ابوبکر البغدادی کی اہلیہ اور بیٹے کو مبینہ طور پر شام کی سرحد کے نزدیک واقع لبنانی علاقے سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

العربیہ نیوز چینل کی اطلاع کے مطابق گرفتار کی گئی شامی خاتون داعش کے خلیفہ کی دوسری بیوی ہے۔ لبنان کے ایک سکیورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ اس خاتون کو اس کے بیٹے سمیت دس روز قبل لبنان کے سرحدی قصبے عرسال سے حراست میں لیا گیا تھا۔

لبنانی روزنامہ السفیر نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ فوج نے اس خاتون کو غیرملکی انٹیلی جنس اداروں کی مدد سے حراست میں لیا تھا۔ تاہم لبنان کے ایک سکیورٹی عہدے دار کا کہنا ہے کہ بغدادی کی اہلیہ کو ان کی ایک بیٹی سمیت گرفتار کیا گیا ہے اور اس بچی کا خلیفہ بغدادی کی اولاد ہونے کی تصدیق کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کیا گیا ہے۔

سکیورٹی حکام کے مطابق اب تحقیقات کار اس خاتون سے لبنان کی وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹرز میں پوچھ تاچھ کر رہے ہیں۔ داعش نے اپنی ویب سائٹس پر فوری طور پر اس گرفتاری کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سال کے آغاز میں ابوبکر البغدادی کی ایک اہلیہ کی تصاویر انٹرنیٹ کے ذریعے منظرعام پر آئی تھی۔ اس خاتون کا تعارف سجاح حامد الدلیمی کے نام سے کرایا گیا تھا۔ اب یہ واضح نہیں ہے کہ اسی خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے یا وہ خلیفہ بغدادی کی کوئی اور اہلیہ ہے۔ یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ ان کی کل کتنی بیویاں ہیں۔

گذشتہ ماہ عراق کے سرحدی قصبے القائم میں ابوبکر البغدادی امریکا کے ایک فضائی حملے میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔ اس حملے میں ان کا معتمدخاص عوف عبدالرحمان ایلفری المعروف ابو سجاح ہلاک ہو گیا تھا۔ داعش کے سربراہ کا نام امریکا کو انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے اور اس نے ان کے سر کی قیمت ایک کروڑ ڈالرز مقرر کر رکھی ہے۔

ح
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
لبنان میں گرفتار خاتون داعش کے خلیفہ کی اہلیہ نہیں: عراق​

العربیہ ڈاٹ نیٹ: جمعرات 11 صفر 1436هـ - 4 دسمبر 2014م

عراق کی وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ لبنان میں حکام کے زیرحراست خاتون دولت اسلامی (داعش) کے خلیفہ ابوبکر البغدادی کی اہلیہ نہیں ہے بلکہ وہ جنوبی شہر بصرہ میں بم دھماکوں میں ملوّث ایک شخص کی بہن ہے۔

وزارتِ داخلہ کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل سعد معان نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ''لبنانی حکام نے سجی عبدالحمید الدلیمی نامی جس خاتون کو گرفتار کیا ہے، وہ بم دھماکوں کے الزام میں گرفتار شخص عمر عبدالحمید الدلیمی کی بہن ہے۔ اس شخص کو عراق کی ایک عدالت بم دھماکوں میں ملوث ہونے پر سزائے موت سنا چکی ہے''۔

ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ ابوبکر البغدادی کی دو بیویاں ہیں اور ان میں کسی کا نام سجی الدلیمی نہیں ہے۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ داعش کے خلیفہ کی ایک اہلیہ کا نام فوزی محمد الدلیمی اور دوسری کا نام اسراء رجب القیسی ہے۔

واضح رہے کہ اس سال کے آغاز میں اس خاتون سجی الدلیمی کی تصاویر آن لائن منظرعام پر آئی تھیں اور ان کے حوالے سے یہ کہا گیا تھا کہ وہ ابوبکر بغدادی کی اہلیہ ہے۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ لبنانی حکام نے جس الدلیمی نامی خاتون کو گرفتار کیا ہے، آیا وہی بغدادی کی اہلیہ ہے یا وہ مذکورہ کوئی اور خاتون ہے اور اس کا داعش کے خلیفہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

العربیہ نیوز چینل نے منگل کو یہ اطلاع دی تھی عراق اور شام میں برسرپیکار سخت گیر جنگجو گروپ دولت اسلامی کے خودساختہ خلیفہ ابوبکر البغدادی کی اہلیہ اور بیٹے کو مبینہ طور پر شام کی سرحد کے نزدیک واقع لبنانی قصبے سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ لبنان کے ایک سکیورٹی ذریعے کا کہنا تھا کہ اس خاتون کو اس کے بیٹے سمیت دس روز قبل لبنان کے سرحدی قصبے عرسال سے حراست میں لیا گیا تھا۔

لبنانی روزنامے السفیر نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ فوج نے اس خاتون کو غیرملکی انٹیلی جنس اداروں کی مدد سے حراست میں لیا تھا۔ تاہم لبنان کے ایک سکیورٹی عہدے دار کا کہنا ہے کہ بغدادی کی اہلیہ کو ان کی ایک بیٹی سمیت گرفتار کیا گیا ہے اور اس بچی کا خلیفہ بغدادی کی اولاد ہونے کی تصدیق کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ داعش نے اپنی ویب سائٹس پر ابھی تک اس گرفتاری کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

ح
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
السلام علیکم

میڈیا کی خبروں پر اتنا اعتماد کبھی ہاں کبھی نا

انتی محنت آپ قرآن و صحیح حدیث پر کرتے تو اس میں آپکو بھی فائدہ ہوتا اور فورم میں موجود ممبران کو بھی
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
ڈی این اے ٹیسٹ سے خلیفہ بغدادی کی بیٹی کی شناخت​

لبنانی حکام نے عراق سے موصول ہونے والے ابوبکر البغدادی کے ڈی این اے کے نمونے سے بچی کی شناخت کی ہے۔


لبنان کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ڈی این اے ٹیسٹ سے حکام کے زیر حراست دولت اسلامی عراق و شام (داعش) کے خلیفہ ابوبکر بغدادی کی بیٹی کی شناخت کی تصدیق ہو گئی ہے۔

لبنانی وزیر داخلہ نہاد المشنوق نے جمعرات کو بتایا ہے کہ ''اس بچی کی زیر حراست ماں کی چھے سال قبل داعش کے خلیفہ ابوبکر البغدادی سے شادی ہوئی تھی اور ان کی شادی صرف تین ماہ برقرار رہی تھی۔ اس کے بعد ان کے درمیان علیحدگی ہو گئی تھی''۔

نہاد المشنوق نے لبنان کے ایم ٹی وی ٹیلی ویژن چینل کو بتایا ہے کہ عراق نے لبنانی حکام کو ابوبکر البغدادی کے ڈی این اے کے نمونے بھیجے تھے تاکہ گرفتار کی گئی عورت سجی الدلیمی اور اس کی بچی کی شناخت میں مدد مل سکے۔

ان کے بقول: ''لبنانی حکام کے زیر حراست سجی الدلیمی اس وقت ابوبکر البغدادی کی بیوی نہیں ہے۔ اس خاتون کی تین شادیاں ہوئی تھیں۔ پہلی شادی سابق عراقی حکومت کے ایک عہدے دار سے ہوئی تھی اور اس سے اس کے دو بیٹے ہیں۔ اب اس کی شادی ایک فلسطینی مرد سے ہوئی ہے اور وہ اس کے بچے کی ماں بننے والی ہے''۔

لبنانی وزیر کا کہنا تھا کہ ''ہم نے اس خاتون اور اس کی بیٹی کے ڈی این اے ٹیسٹ کیے ہیں جس سے ان کے ماں بیٹی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ عراق سے موصول ہونے والے ڈی این اے کے نموںے سے اس بات کی بھی تصدیق ہو گئی ہے کہ زیر حراست بچی خلیفہ بغدادی ہی کی حقیقی بیٹی ہے''۔ ان کا کہنا تھا کہ ''سجی الدلیمی کے ساتھ گرفتار کیے گئے دونوں بیٹوں اور اس بچی کو اب ایک چائیلڈ کئیر مرکز میں رکھا جا رہا ہے''۔

عراق کی وزارتِ داخلہ نے گذشتہ روز کہا تھا کہ لبنان میں حکام کے زیر حراست خاتون داعش کے خلیفہ ابوبکر البغدادی کی اہلیہ نہیں ہے بلکہ وہ جنوبی شہر بصرہ میں بم دھماکوں میں ملوّث ایک شخص کی بہن ہے۔

عراقی وزارتِ داخلہ کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل سعد معان نے بدھ کو صحافیوں کو بتایا کہ ''لبنانی حکام نے سجی عبدالحمید الدلیمی نامی جس خاتون کو گرفتار کیا ہے، وہ بم دھماکوں کے الزام میں گرفتار شخص عمر عبدالحمید الدلیمی کی بہن ہے۔ اس شخص کو عراق کی ایک عدالت بم دھماکوں میں ملوث ہونے پر سزائے موت سنا چکی ہے''۔

ترجمان نے وضاحت کی تھی کہ اس وقت ابوبکر البغدادی کی دو بیویاں ہیں اور ان میں کسی کا نام سجی الدلیمی نہیں ہے۔ داعش کے خلیفہ کی ایک اہلیہ کا نام فوزی محمد الدلیمی اور دوسری کا نام اسراء رجب القیسی ہے۔

واضح رہے کہ اس سال کے آغاز میں اس خاتون سجی الدلیمی کی تصاویر آن لائن منظر عام پر آئی تھیں اور ان کے حوالے سے یہ کہا گیا تھا کہ وہ ابوبکر بغدادی کی اہلیہ ہے۔ تاہم اب عراقی اور لبنانی حکام کی جانب سے یہ وضاحت سامنے آئی ہے کہ اس خاتون کا اب داعش کے خلیفہ سے کوئی ازواجی تعلق نہیں ہے اور ان کے درمیان چھے سال قبل طلاق ہو گئی تھی۔

ح
 
شمولیت
ستمبر 30، 2014
پیغامات
45
ری ایکشن اسکور
34
پوائنٹ
24
کنعان بھائی
یہ دجالی میڈیا ہے اس کی پر یقین نہیں کیا جاسکتا
یاد رہے اس قسم کی سب خبر مسلمانوں کی حوصلہ شکنی کے لئے ہیں ۔ آپ اس حوصلہ شکنی میں شامل نہ ہوں
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
لبنان: خلیفہ بغدادی کی اہلیہ جنرل سکیورٹی کے حوالے

داعش کے خلیفہ کی سابقہ اہلیہ سجی حمید الدلیمی​

العربیہ ڈاٹ نیٹ: منگل 16 صفر 1436هـ - 9 دسمبر 2014م

لبنان کی ایک فوجی عدالت نے عراق اور شام میں برسرپیکار سخت گیر جنگجو گروپ دولت اسلامی (داعش) کے خلیفہ ابوبکر البغدادی کی سابقہ اہلیہ کو ملک کی جنرل سکیورٹی کے حوالے کر دیا ہے۔

جنرل سکیورٹی سجی حمید الدلیمی کے ملک میں داخلے کی قانونی حیثیت اور لبنان میں موجودگی کا جائزہ لے گی۔ سجی حمید کو اسی ماہ کے آغاز میں بیٹی اور داعش کے ایک اور سرکردہ کمانڈر ابو علی الشیشانی کی اہلیہ سمیت شامی سرحد سے لبنان کے علاقے میں داخلے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

اس بچی کے ڈی این اے ٹیسٹ سے اس کے خلیفہ ابوبکر بغدادی کی بیٹی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔لبنانی وزیر داخلہ نہاد المشنوق نے گذشتہ جمعرات کو بتایا تھا کہ ''اس بچی کی زیر حراست ماں کی چھ سال قبل داعش کے خلیفہ ابوبکر البغدادی سے شادی ہوئی تھی اور ان کی شادی صرف تین ماہ برقرار رہی تھی۔ اس کے بعد ان کے درمیان علاحدگی ہوگئی تھی''۔

ان کے بہ قول: ''لبنانی حکام کے زیر حراست سجی الدلیمی اس وقت ابوبکر البغدادی کی بیوی نہیں ہے۔ اس خاتون کی تین شادیاں ہوئی تھیں۔ پہلی شادی سابق عراقی حکومت کے ایک عہدے دار سے ہوئی تھی اور اس سے اس کے دو بیٹے ہیں۔ اب اس کی شادی ایک فلسطینی مرد سے ہوئی ہے اور وہ اس کے بچے کی ماں بننے والی ہے''۔

لبنانی وزیر کا کہنا تھا کہ ''ہم نے اس خاتون اور اس کی بیٹی کے ڈی این اے ٹیسٹ کیے ہیں جس سے ان کے ماں بیٹی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ا س کے علاوہ عراق سے موصول ہونے والے ابوبکر البغدادی کے ڈی این اے کے نموںے سے اس بات کی بھی تصدیق ہو گئی ہے کہ زیر حراست بچی ان کی حقیقی بیٹی ہے''۔ سجی الدلیمی کے ساتھ گرفتار کیے گئے اس کے دونوں بیٹوں اور اس بچی کو اب ایک چائیلڈ کئیر مرکز میں رکھا جا رہا ہے۔

ح
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
کنعان بھائی
یہ دجالی میڈیا ہے اس کی پر یقین نہیں کیا جاسکتا
یاد رہے اس قسم کی سب خبر مسلمانوں کی حوصلہ شکنی کے لئے ہیں ۔ آپ اس حوصلہ شکنی میں شامل نہ ہوں
اس طرح کی اصلاحی باتوں کا اثر کنعان پر نہیں ہوتا
وہ جس ملک کا نمک خوار ہے اُسی کی پالیسی پر چلتا ہے
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
اس طرح کی اصلاحی باتوں کا اثر کنعان پر نہیں ہوتا
وہ جس ملک کا نمک خوار ہے اُسی کی پالیسی پر چلتا ہے
آؤٹ ہونے کے باوجود نعیم بھائی کا بتایا ہوا چھکا؟
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
ویسے کنعان بھائی آپ کے لئے ایک مشورہ ہے کہ آپ اس قسم کی فضول شیئرنگ کو چھوڑ کر قرآن وحدیث کی شیئرنگ کیا کریں ۔اور اپنے فرصت کے لمحات کو قیمتی بناکر صدقہ جاریہ بنائیں۔یا اگر اس سے بھی آپ کے پاس زیادہ ٹائم ہے تو آپ محدث ٹائپنگ پراجیکٹ میں حصہ لے کر ذخیرہ آخرت بنائیں۔ان شاء للہ ۔دنیا وآخرت میں فائدہ ہوگا۔(میری اگر کوئی بات بُری لگی ہو تو معذرت)
@کنعان
 
Top