• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

لسان القرآن

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,385
پوائنٹ
995
کتاب کا نام:
لسان القرآن۔جزءاول

مصنف:
اساتذہ مدرسہ عائشہ صدیقہؓ

ناشر:
مکتبۃ البشریٰ، کراچی

ٹائٹل:
تبصرہ:
عربی ایک مبارک زبان ہے اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کا نزول بھی اسی زبان میں کیا۔ عربی زبان کی تفہیم کے لیے بہت سے قواعد مرتب کیے جا چکے ہیں اور اس پر تقریباً ہر بڑی زبان میں بہت سی قیمتی کتب منظر عام پر آ چکی ہیں۔ زیر مطالعہ کتاب ’لسان القرآن‘ بھی اسی سلسلہ کی ایک اہم کاوش ہے۔ جس میں عربی کو سمجھنے کے لیے طالبان علم کی سہولت کی خاطر قواعد و ضوابط رقم کیے گئے ہیں۔ اس علمی کام کے پیچھے کراچی میں واقع مدرسہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے اساتذہ کی محنت کارفرما ہے، جنھوں نے نہایت جانفشانی کے ساتھ آسان اسلوب میں یہ کتاب مرتب کی تاکہ ہر سطح کے طالب علم حتیٰ کہ عوام الناس بھی اس سے استفادہ کر سکیں۔ کتاب تین جلدوں مشتمل ہے اور اس کو ’النحو الواضح‘ کے طرز پر مرتب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ پہلے چند اسباق کے علاوہ ہر سبق کا آغاز عربی جملوں سے کیا گیا ہے جن کی روشنی میں زیر بحث قاعدہ کی وضاحت کی گئی ہے۔ اس کے بعد بقدر کفایت تمرینات ہیں جن کے ذریعے طالب علم قاعدہ کی عملی تطبیق کی مشق حاصل کر سکتا ہے۔ بیشتر اسباق کے آخر میں ایک تمرین ایسی ہے جو آیات قرآنیہ پر مشتمل ہے تاکہ طلبا ابتدا ہی سے قرآن کریم کے اسلوب سے کسی حد تک آشنا ہو جائیں۔ قواعد کی شرح نہایت عام فہم اسلوب میں کی گئی ہے۔ صرف ضروری قواعد کے بیان پر اکتفا کیا گیا ہے اور ابتدائی مرحلہ میں طلبا کو نحو و صرف کی دقیق بحثوں میں الجھانے سے حتی الامکان گریز کیاگیاہے۔ اپنے موضوع پر یہ کتاب نہایت مفید اور لائق مطالعہ ہے۔(ع۔م)
لنک
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,385
پوائنٹ
995
لسان القرآن۔جزءاول: فہرست عناوین

  • رائے گرامی
  • فضائل عربی زباں
  • اسلوب کتاب
  • عربی کےحروف تہجی
  • الدرس الاول الکلمۃ واقسامہا
  • الدرس الثانی المعرفۃ والنکرۃ
  • الدرس الثالث المذکر والمؤنث
  • الدرس الرابع الاعراب والقابہ
  • الدرس الخامس المفرد والمثنی والمجمع
  • الاسم المفرد
  • المثنی
  • الجمع المکسر
  • جمع مذکر سالم
  • جملۃ العربیۃ
  • حروف الجارۃ
  • شبہ جملہ
  • اسمائے اشارہ
  • معرب مبنی
  • مضاف مضاف الیہ
  • افعال منصوبہ
  • ان واخواتہا
  • فعل ماضی
  • کان واخواتہ
  • التمرینات العامۃ
  • نئےالفاظ
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,385
پوائنٹ
995
لسان القرآن۔جزء دوم: فہرست عناوین

  • ثلاثی مجرد
  • فعل امر
  • مہموز
  • ناقص
  • لفیف
  • فعل مضارع
  • منصوب
  • باب الافعال
  • باب المفاعلۃ
  • باب الافتعال
  • باب الاستفعال
  • مصدر
  • حال
  • مفعول مطلق
  • تمیز
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,385
پوائنٹ
995
لسان القرآن۔جزء سوم: فہرست عناوین

  • نصب المضارع
  • الشرط والقسم
  • کان واخواتہا
  • ظن واخواتہا
  • لائے نفی جنس
  • حروف النواسخ
  • صیغ المبالغۃ
  • افعل التقضیل
  • اسم الآلۃ
  • التوکید
  • عطف النسق
  • الاستثناء
  • النداء
  • الاستغاثۃ والتعجب
  • الاختصاص
  • التنازع
  • افعال مدح والذم
  • النسب
  • التصغیر
 
Top