کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
لندن میئر: غُربت میں پلا صادق خان ارب پتی یہودی پر حاوی!
پیر 2 مئی 2016ملندن- كمال قبیسی
کیا کبھی کوئی سوچ سکتا تھا کہ برطانوی سامراج کے زیر تسلط رہنے والے برصغیر (پاک وہند) سے تعلق رکھنے والا صادق خان، جو ایک معمولی بس ڈرائیور کا بیٹا ہے، 86 لاکھ کی آبادی والے برطانوی دارالحکومت لندن کا میئر بننے کے قریب پہنچ جائے گا۔ صادق خان کا تعلق حزب اختلاف کی لیبر پارٹی سے ہے لیکن ان کی زندگی شاندار ذاتی جدوجہد اور کامیابیوں سے عبارت ہے جس سے ان کے حاسدین چراغ پا ہیں۔
ایک حالیہ سروے رپورٹ کے مطابق صادق خان کو اپنے قریبی حریف زیک گولڈ اسمتھ پر 20 فی صد ووٹوں سے برتری حاصل ہے۔ یار رہے کہ زیک گولڈ اسمتھ کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والا حسب و نسب کا مالک ایک ارب پتی یہودی ہے جس کو برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی حمایت بھی حاصل ہے۔
لندن کے میئر کے انتخاب کے لیے جمعرات کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس وقت 12 امیدوار میدان میں ہیں لیکن اصل مقابلہ پاکستانی نژاد صادق خان اور برطانوی زیک گولڈ اسمتھ کے درمیان ہی ہے۔ پیشے کے لحاظ سے وکالت کی ڈگری رکھنے والے صادق خان رکن پارلیمنٹ اورسابق وزیر مواصلات ہیں جب کہ ''چین اسموکر" کے طور پر معروف ارب پتی زیک گولڈ اسمتھ کی وجیہہ شخصیت خواتین کے لیے کشش رکھتی ہے۔
وراثت میں 70 کروڑ ڈالرز پانے والا خوبرو ''شہزادہ''
فرینک زیکریاز روبن گولڈ اسمتھ 1997 میں کینسر کے سبب فوت ہونے والے جیمز گولڈ اسمتھ کا بیٹا ہے جو سیاست داں، پبلشر، مالیاتی اور صنعتی ماہر اور یورپی پارلیمنٹ کے رکن تھے۔ زیک کی والدہ صاحب ثروت خاتون لیڈی اینابل گولڈ اسمتھ ہیں۔ زیک کے علاوہ جیمز گولڈ اسمتھ سے لیڈی اینابل کی دو اور اولادیں ہیں۔ ان میں ایک جمائما گولڈ اسمتھ ہیں جو پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اب سیاست دان عمران خان کی سابقہ اہلیہ (جمائما خان) ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق 1975ء میں لندن میں پیدا ہونے والے زیک کو 19 برس پہلے اپنے والد کی طرف سے 20 سے 30 کروڑ پاؤنڈز وراثت میں ملے تھے۔ اب اس رقم کی مالیت کم سے کم 70 کروڑ ڈالرز کے برابر ہے۔ وہ لندن کے پوش حلقے "رچمونڈ" سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔
1998 اور 2007 کے درمیان انھوں نے ماحولیات سے متعلق جریدے The Ecologist کے نگراں ایڈیٹر کے طور پر کام کیا۔
2011 میں انھیں برطانوی سیاست دانوں میں خواتین کے لیے سب سے پرکشش شخصیت قرار دیا گیا تھا۔
2013 میں انھوں نے معروف یہودی خاندان روچیلڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون سے شادی کر لی۔
اس سے قبل وہ 1999 سے 2010ء تک ایک دوسری خاتون کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک رہے تھے۔
سماجی بہبود کے فنڈ پر گزارہ کرنے والا خاندان
لندن کے موجودہ میئر بورس جانسن کا جاں نشین بننے کے سلسلے میں زیک کے سب سے بڑے حریف صادق امان اللہ خان ہیں۔ صادق پر عربی زبان کا ایک معروف شعر صادق آتا ہے جس کا مفہوم ہے کہ
"یقینا جوان وہ ہے جو کہے یہ ہوں میں
جوان وہ نہیں جو بولے میرا باپ یہ تھا"۔
صادق خان 1971 میں لندن میں پیدا ہوئے۔ وہ غربت کی حالت میں پروان چڑھے اور دشوار گھاٹیوں کو عبور کر کے لندن کی میئرشپ کے لیے مضبوط امیدوار بن چکے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ" کے مطابق صادق خان 2005 سے برطانوی پارلیمنٹ کے رکن ہیں۔ وہ نارتھ لندن یونی ورسٹی سے وکیل بن کر نکلے اور انسانی حقوق کے شعبے میں کام کیا۔
2008 میں ان کو وزیر مواصلات مقرر کیا گیا۔
1994 میں انھوں نے ایک پاکستانی نژاد سعدیہ احمد سے شادی کی اور ان کی دو بیٹیاں (17 سالہ انیسہ اور 15 سالہ عمارہ) ہیں۔
صادق خان پاکستان سے برطانیہ منتقل ہونے والے اپنے والدین کی آٹھ اولادوں میں پانچویں نمبر پر ہیں۔ برطانیہ منتقل ہونے کے بعد یہ خاندان سماجی بہبود کی انجمن کے خرچے پر لندن کے جنوبی علاقے Tooting میں تین کمروں کے ایک گھر میں رہتے رہے تھے۔ صادق کے والد امان اللہ نے، جو 2003 میں اس دنیا سے رخصت ہوئے تھے، 25 برس تک سرکاری بس کے ڈرائیور کے طور پر کام کیا جب کہ ان کی والدہ کپڑوں کی سلائی کا کام کرتی تھیں۔
حج کرنے والا مغربی دنیا کا پہلا وزیر
صادق خان کے جمعرات کے روز مغربی دنیا کے ایک بڑے دارالحکومت کے پہلے مسلمان میئر منتخب ہونے کے زیادہ امکانات ہیں۔ ان کے مرکزی حریف زیک گولڈ اسمتھ کو ان پر نکتہ چینی کے لیے مذہب کے سوا کوئی دوسرا پہلو نہیں مل سکا اور انھوں نے صادق خان پر "شدت پسند مسلمانوں کو گفتگو کا پلیٹ فارم" مہیا کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔
دوسری جانب صادق خان ہمیشہ سے یہ باور کراتے رہے ہیں کہ وہ انسانی حقوق کا دفاع کرنے والوں میں سے ہیں اور پوری زندگی انتہا پسندی کے خلاف لڑتے رہے ہیں۔ انھوں نے بارہا اس بات کا اعلان کیا کہ وہ ایک مرتبہ کسی پلیٹ فارم پر"نفرت انگیز خیالات" رکھنے والے افراد کے ساتھ گفتگو میں شریک ہو گئے تھے جس پر انھیں ہمیشہ ندامت رہی ہے۔ تاہم صادق نے زیک گولڈ اسمتھ پر الزام عاید کیا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کا انداز اختیار کرتے ہوئے مذہب کی بنیاد پر ایسی بات کرتے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
برطانیہ کے یورپی یونین سے نکل جانے یا اس میں شامل رہنے سے متعلق 23 جون کو ہونے والے ریفرنڈم کے حوالے سے بھی دونوں امیدواروں کا موقف مختلف ہے۔ زیک گولڈ اسمتھ برطانیہ کے نکل جانے جب کہ صادق خان تنظیم میں شامل رہنے کی تائید کرتے ہیں۔ جہاں تک دیگر ترجیحات کا تعلق ہے تو دونوں امیدواروں نے شہریوں کو کم لاگت والی رہائش کی فراہمی، ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافے اور مقامی پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے کے دعوے کیے ہیں۔
صادق خان فٹ بال میں لیورپول کلب کے مداح ہیں۔ وہ ذاتی زندگی میں عملی طور پر مذہب کی پابندی کرتے ہیں۔ برطانوی اخبار "ڈیلی ٹیلی گراف" کی ایک سابقہ رپورٹ کے مطابق صادق خان 2009ء میں جب وزیر مواصلات تھے تو وہ سعودی عرب میں سرکاری طور پر مناسک حج ادا کرنے والے مغربی دنیا کے پہلے وزیر بن گئے تھے۔
تاہم 2013ء میں برطانیہ میں رہنے والے پاکستانی مسلمانوں نے، ہم جنس پرستوں کی شادی کے منصوبے کے حق میں صادق خان کے ووٹ دینے پر انھیں شدید ملامت کا نشانہ بنایا۔ اس خبر کی بازگشت جب بریڈ فورڈ شہر کی مسجد کے امام تک پہنچی تو انھوں نے صادق خان کو مرتد قرار دیتے ہوئے انہیں دین سے خارج کردینے کا فتوی جاری کر دیا تھا۔
ح