• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

( لوگوں کے حساب کا وقت قریب آچکا ہے اور وہ پھر بھی غفلت میں منہ پھیرے ہوئےہیں ) الانبیاء / 1

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
قرب قیامت!!!

کیا قیامت کا دن قریب ہے کیونکہ اس وقت سب لوگ گناہ بہت زیادہ کرنے لگ گۓ ہیں ؟

الحمدللہ

فرمان باری تعالی ہے :
( لوگوں کے حساب کا وقت قریب آچکا ہے اور وہ پھر بھی غفلت میں منہ پھیرے ہوئےہیں ) الانبیاء / 1




ابن کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ :
اللہ تعالی کی جانب سے یہ قیامت کے قریب ہونے پر تنبیہ ہے اور لوگ پھر بھی اس سے غفلت میں پڑے ہوئےہیں یعنی انہیں اس کا علم نہیں اور نہ ہی اس وجہ سے وہ تیاری کر رہے ہیں ۔
تفسیر القرآن العظیم ( 3/ 172)

ارشاد باری تعالی ہے :
( اللہ تعالی کا حکم آ پہنچا اب اس کے لۓ جلدی نہ کرو تمام قسم کی پاکی اسی کے لۓ ہے اور ان سے جنہیں یہ شریک بناتے ہیں وہ بلند وبالا ہے ) النحل / 1
ابن کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
اللہ تعالی قیامت کے قریب آجانے کی خبر دے رہے ہیں اور صیغہ ماضی کا استعمال کیا ہے جو کہ تحقیق اور اس کے لازمی وقوع پر دلالت کرتا ہے ۔
تفسیر القرآن العظیم ( 2/ 560)

فرماب ربانی ہے :
( قیامت قریب آگئي اور چاند پھٹ گیا ) القمر /1
ابن کثیر رحمہ اللہ اس کی تفسیر میں فرماتے ہیں :
اللہ تعالی دنیا کے ختم اور خالی ہو جانے اور قیامت کے قریب ہونے کی خبر دے رہا ہے )
تفسیر القرآن العظیم ( 4/ 360)

اللہ سبحانہ وتعالی کا ارشاد ہے :
( اللہ وہ ہے جس نے کتاب کو حق کے ساتھ نازل فرمایا ہے اور عدل وانصاف بھی اتارا ہے اور آپ کو کیا خبر کہ قیامت قریب ہی ہو ) الشوری / 17
نبی صی اللہ علیہ وسلم کا فرمان مبارک ہے :
( میں کیسے آسودہ حال رہوں حالانکہ صور پھونکنے والے نے صور کو پکڑ لیا ہے اور کان لگا رکھے ہیں کہ کب اسے حکم دیا جائے اور وہ اس میں پھونک مارے ؟ تو یہ نبی صی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ پر بہت بھاری ہو گیا تو نبی صی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا : حسبنا اللہ ونعم الوکیل علی اللہ توکلنا ( ہمیں اللہ کافی ہےاور وہ اچھا کار ساز ہے ہم نے اللہ تعالی پر توکل کیا ) کہا کرو )
صحیح سنن ترمذی حدیث نمبر 1980
اور احمد اور مسلم نے ابن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے کہ :
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : قیامت صرف برے اور شریر لوگوں پر ہی قائم ہو گی ۔
صحیح مسلم حدیث نمبر 5243 مسند احمد حدیث نمبر 3548

اور احمد اور بخاری نے مرداس اسلمی رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کی ہے کہ:
نبی صی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا صالح اور نیک لوگ پہلے چلے جائیں گے اور گھٹیا لوگ رہ جائیں گے جس طرح کہ گھٹیا جو یا کھجور ہوتی ہیں اللہ تعالی ان کی کوئی پرواہ نہیں کرے گا ۔
صحیح الجامع حدیث نمبر 7934

اور احمد اور بخاری مسلم اور ترمذی نے انس رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کی ہے کہ :
وہ فرماتے ہیں کہ میں تمہارے سامنے ایک ایسی حدیث بیان کروں گا جو کہ میرے بعد کوئی نہیں بیان کرے گا میں نے نبی صی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئےسنا :
( قیامت کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ علم کم ہو جائے گی اور جہالت عام اور ظاہر ہو جائے گی اور زنا عام ہو گا اور عورتیں زیادہ اور مرد کم ہو جائیں گے حتی کہ پچاس عورتوں پر ایک آدمی نگران ہو گا )
صحیح بخاری حدیث نمبر 79 صحیح مسلم حدیث نمبر 4825 یہ الفاظ مسلم کے ہیں مسند احمد حدیث نمبر 12735 سنن ترمذی حدیث نمبر 2131
اور طبرانی میں ہے سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : آخری زمانے میں زمین کا دھنسنا اور بہتان بازی اور مسخ ہو گا جب گانے بجانے اور موسیقی کے آلات زیادہ ہو جائیں گے اور شراب کو حلال کر لیا جائے گا ۔ صحیح الجامع 3665

یہ سب نصوص اپنے صریح منطوق کے اعتبار سے قرب قیامت پر دلالت کرتی ہیں اور یہ کہ گناہوں کی کثرت قیامت کی نشانیوں میں سے ہیں اور کفار قیامت کو دور سمجھتے اور اس کے آنے میں دیر سمجھتے ہیں لیکن معاملہ اس طرح ہے جیسا کہ اللہ تعالی نے بیان فرمایا ہے :
( بیشک وہ اسے دور سمجھتے ہیں اور ہم اسے نزدیک دیکھ رہے ہیں )
ہم اللہ تعالی سے دنیا وآخرت میں نجات اور سلامتی کا سوال کرتے ہیں ۔
سب تعریفات رب العالمین کے لۓ ہیں
واللہ اعلم .
الشیخ محمد صالح المنجد

http://islamqa.com/ur/6190
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
یا رب العالمین۔ یا ارحم الراحمین۔ الرحمن الرحیم۔ مجھے اور میری آل و اولاد اور میری نسلوں سے قیامت سے پہلے پہلے ایمان کی حالت میں اس دنیا سے اُٹھا لے۔ اور ہم پر قیامت قائم نہ فرمانا۔ آمین یارب العالمین۔
میرے عزیز و اقارب، دوست و احباب اور تمام ایمان والوں کے لئے بھی میری یہ دعا قبول و منظور فرما لے۔ آمین یا ارحم الراحمین۔
 

اسحاق

مشہور رکن
شمولیت
جون 25، 2013
پیغامات
894
ری ایکشن اسکور
2,131
پوائنٹ
196
یا رب العالمین۔ یا ارحم الراحمین۔ الرحمن الرحیم۔ مجھے اور میری آل و اولاد اور میری نسلوں سے قیامت سے پہلے پہلے ایمان کی حالت میں اس دنیا سے اُٹھا لے۔ اور ہم پر قیامت قائم نہ فرمانا۔ آمین یارب العالمین۔
میرے عزیز و اقارب، دوست و احباب اور تمام ایمان والوں کے لئے بھی میری یہ دعا قبول و منظور فرما لے۔ آمین یا ارحم الراحمین۔
آمین
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
یا رب العالمین۔ یا ارحم الراحمین۔ الرحمن الرحیم۔ مجھے اور میری آل و اولاد اور میری نسلوں سے قیامت سے پہلے پہلے ایمان کی حالت میں اس دنیا سے اُٹھا لے۔ اور ہم پر قیامت قائم نہ فرمانا۔ آمین یارب العالمین۔
میرے عزیز و اقارب، دوست و احباب اور تمام ایمان والوں کے لئے بھی میری یہ دعا قبول و منظور فرما لے۔ آمین یا ارحم الراحمین۔
آمین یا رب العالمین
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
ﻣﻮﺕ ﮨﺮ ﻟﻤﺤﮯ ﺧﺒﺮﺩﺍﺭ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﺁﺭﮨﯽ ﮨﻮﮞ۔

ﺍﮮ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﻤﺎﻧﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﮐﭩﮭﯽ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﺣﺮﺹ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ
ﺭﺏ ﮐﻮ ﺑﮭﻮﻟﻨﮯ ﻭﺍﻟﻮ, ﺩﻧﯿﺎ ﮐﯽ ﺩﻟﻔﺮﯾﺒﯿﺎﮞ,ﺭﻧﮕﯿﻦﯾﺎﮞ ﺍﻭﺭ
ﻋﯿﺎﺷﯿﺎﮞ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﯿﮟ ﮔﯽ۔ ﺟﻮﺍﻧﯽ ,ﺻﺤﺖ ﺍﻭﺭ
ﺍﭨﮭﮑﯿﻠﯿﺎﮞ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺟﺴﻢ ﮐﺎ ﭼﻨﭽﻞ ﭘﻦ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﻧﮩﯿﮟ
ﺭﮨﮯ ﮔﺎ۔ ﻣﯿﻮﺯﯾﮑﻞ ﭘﺮﻭﮔﺮﺍﻣﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻧﻮﭦ ﻧﭽﮭﺎﻭﺭ ﮐﺮﻧﮯ
ﺍﻭﺭ ﻟﮉﯼ ﻭﺩﮬﻤﺎﻝ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺍﭨﮭﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺗﺎﻟﯿﺎﮞ ﺑﺠﺎﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ
ﮨﺎﺗﮫ ﮈﮬﻠﮏ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ۔ ﺭﺍﮦ ﭼﻠﺘﯽ ﻋﻮﺭﺗﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﻣﺮﺩﻭﮞ
ﮐﻮﺟﻨﺴﯽ ﮨﻮﺱ ﺳﮯ ﭘﺮُ ﺍﻭﺭ ﺑﯿﮩﻮﺩﮦ ﻭﯾﺐ ﺳﺎﺋﭩﺲ ﺍﻭﺭ
ﻓﺤﺶ ﭘﺮﻭﮔﺮﺍﻡ/ﻓﻠﻤﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ ﭘﺘﮭﺮﺍ ﺟﺎﺋﯿﮟ
ﮔﯽ۔ ﻣﯿﻮﺯﮎ ﭘﺮ ﺗﮭﺮﮐﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺟﺴﻢ ﺑﮯ ﺟﺎﻥ ﮨﻮﺟﺎﺋﯿﮟ
ﮔﮯ۔ ﺳﯿﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﻏﯿﺮ ﻣﺤﺮﻡ ﻣﺮﺩﻭﮞ ﺍﻭﺭ ﻋﻮﺭﺗﻮﮞ ﮐﯿﻠﺌﮯ
ﺩﮬﮍﮐﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺩﻝ ﺗﮭﻢ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ۔ ﺳﯿﭩﯿﺎﮞ ﺑﺠﺎﺗﮯ ,ﮐﺶ
ﻟﮕﺎﺗﮯ ﺍﻭﺭ ﮔﻨﮕﻨﺎﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮨﻮﻧﭩﻮﮞ ﮐﯽ ﺳُﺮﺧﯽ ﻣﺎﻧﺪ ﭘﮍ
ﺟﺎﺋﮯ ﮔﯽ ۔ﻃﺒﻠﮧ ,ﺳﺎﺭﻧﮕﯽ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﻮﺯﮎ ﮐﮯ ﺩﻟﺪﺍﺩﮦ ﮐﺎﻥ
ﺑﮩﺮﮮ ﮨﻮﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ ۔

ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﯾﮧ ﺣﺴﻦ ﻭﺟﻤﺎﻝ ,ﻣﺎﮈﻟﻨﮓ ,ﺣُﺴﻦ ﮐﮯ
ﭘﺮﺳﺘﺎﺭ ,ﮈﮔﺮﯾﺎﮞ ,ﻋﮩﺪﮮ, ﺩﻭﺳﺖ ﺍﺣﺒﺎﺏ ,ﺑﯿﻮﯼ ﺑﭽﮯ،
ﻭﺍﻟﺪﯾﻦ, ﺑﮩﻦ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﻣﺎﻝ ﻭﺍﺳﺒﺎﺏ, ﺑﻨﮏ ﺑﯿﻠﻨﺲ ﮐﭽﮫ
ﮐﺎﻡ ﻧﮧ ﺁﺋﮯ ﮔﺎ ۔ﺑﯿﻮﯼ ﮐﻮ ﺑﯿﻮﮦ، ،ﺑﭽﻮﮞ ﮐﻮ ﯾﺘﯿﻢ ﺍﻭﺭ
ﺭﺷﺘﮧ ﺩﺍﺭﻭﮞ ﮐﻮ ﺭﻭﺗﺎ, ﺳﺴﮑﺘﺎ ,ﺁﮨﯿﮟ ﺑﮭﺮﺗﺎ ﮨﻮﺍ ﭼﮭﻮﮌ ﮐﺮ
ﺍﺱ ﺍﻧﺪﮬﯿﺮﯼ ﻗﺒﺮ ﻣﯿﮟ ﺟﺎ ﻟﯿﭩﻮ ﮔﮯ ﺟﺲ ﻗﺒﺮ ﮐﯽ ﻣﭩﯽ
ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﮐﻔﻦ ﮐﮭﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﯽ۔ﻭﮨﺎﮞ ﭘﺮ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮐﯿﮍﮮ
ﻣﮑﻮﮌﮮ ﺍﻭﺭ ﺯﮨﺮﯾﻠﮯ ﺣﺸﺮﺍﺕ ﺍﻻﺭﺽ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ
ﺟﺴﻢ ﮐﺎ ﮔﻮﺷﺖ ﻧﻮﭺ ﮐﮭﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ۔ﺟﻦ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﮐﯽ ﮐﺎﺟﻞ
ﭘﺮ ﻟﻮﮒ ﻣﺮﺍ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﻥ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﮐﮯ ﮈﮬﯿﻠﮯ ﮔﻮﺭﮮ
ﺭﺧﺴﺎﺭﻭﮞ ﭘﺮ (ﺟﻮ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﭘﭽﮏ ﮐﺮ ﺍﭘﻨﯽ ﻻﻟﯽ ﮔﻨﻮﺍ
ﭼﮑﮯ ﮨﻮﮞ ﮔﮯ ) ﮈﮬﻠﮏ ﭘﮍﯾﮟ ﮔﮯ۔ ﭼﻤﮑﺪﺍﺭ ﺩﺍﻧﺘﻮﮞ ﮐﮯ
ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﻗﯿﻨﭽﯽ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﺩﻭﺳﺮﻭﮞ ﮐﯽ ﻏﯿﺒﺖ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ
ﺯﺑﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﮐﯿﮍﮮ ﭼﻞ ﺭﮨﮯ ﮨﻮﮞ ﮔﮯ۔ﭘﮭﺮ ﺟﺴﻢ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﮏ
ﺟﻮﮌ ﺟﻮ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﯽ ﻧﺎﻓﺮﻣﺎﻧﯽ ﮐﮯ ﮐﺎﻣﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻣﺼﺮﻭﻑ ﺭﮨﺘﺎ
ﺗﮭﺎ, ﻋﻠﯿﺤﺪﮦ ﻋﻠﯿﺤﺪﮦ ﮨﻮﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ۔ ﻗﮩﻘﮩﮯ ﻟﮕﺎ ﮐﺮ
ﻣﺴﮑﺮﺍﮨﭩﯿﮟ ﺑﮑﮭﯿﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﻣﻨﮧ ﺳﮯ ﺑﺪﺑﻮ ﮐﮯ ﺑﮭﺒﮭﮑﮯ
ﻧﮑﻞ ﺭﮨﮯ ﮨﻮﮞ ﮔﮯ۔

ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﮐﮯ ﺁﻧﮯ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﮐﮧ ﺟﺐ ﺷﮩﻨﺸﺎﮦ ﮐﺎﺋﻨﺎﺕ
ﺍﻟﻠﮧ ﺭﺏ ﺍﻟﻌﺎﻟﻤﯿﻦ ﮐﮯ ﺣﮑﻢ ﭘﺮ ﻋﺬﺍﺏ ﺩﯾﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ
ﻓﺮﺷﺘﮯ ﭨﮭﮉﮮ ﻣﺎﺭ ﻣﺎﺭ ﮐﺮ ﺟﮩﻨﻢ ﻣﯿﮟ ﺩﮬﮑﯿﻞ ﺭﮨﮯ ﮨﻮﮞ،
ﺟﺲ ﺟﮩﻨﻢ ﻣﯿﮟ ﺑﻄﻮﺭ ﻣﮩﻤﺎﻧﯽ ﮐﮯ ﺁﮒ ﮐﮯ ﮐﺎﻧﭩﻮﮞ ﮐﺎ ﭘﮑﺎ
ﮨﻮﺍ ﮔﺮﻡ, ﺑﺪﺑﻮﺩﺍﺭ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﺍﻭﺭ ﻟﻮﮨﮯ ﮐﮯ ﭘﯿﺎﻟﻮﮞ ﻣﯿﮟ
ﺟﮩﻨﻤﯿﻮﮞ ﮐﺎ ﺍُﺑﻠﺘﺎ ﮨﻮﺍ ﻟﮩﻮ ﺍﻭﺭ ﭘﯿﭗ ﭘﯿﻨﮯ ﮐﻮ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ،
ﺟﺲ ﮐﯽ ﮔﺮﻡ ﺑﮭﺎﭖ ﺳﮯ ﮨﯽ ﭼﮩﺮﮮ ﮐﯽ ﮐﮭﺎﻝ ﭘﮕﮭﻞ ﮐﺮ
ﻟﻮﮨﮯ ﮐﮯ ﭘﯿﺎﻟﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﻧﭩﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻟﮕﻨﮯ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ
ﮨﯽ ﮔﺮ ﭘﮍﮮ ﺍﻭﺭ ﮔﺮﻡ ﺍُﺑﻠﺘﺎ ﮨﻮﺍ ﻣﺸﺮﻭﺏ ﺁﻧﺘﻮﮞ ﮐﻮ ﮐﺎﭨﺘﺎ
ﮨﻮﺍ ﻧﮑﻞ ﺟﺎﺋﮯ۔

ﺁﺅ ﺍﻟﻠﮧ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺭﺳﻮﻝ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ
ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﮐﯽ ﻧﺎﻓﺮﻣﺎﻧﯽ ﺳﮯ ﺗﻮﺑﮧ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﺱ
ﻏﻔﻮﺭ ﺍﻟﺮﺣﯿﻢ ﺭﺏ ﺳﮯ ﺳﺎﺑﻘﮧ ﮔﻨﺎﮨﻮﮞ ﮐﯽ ﻣﻌﺎﻓﯽ ﻣﺎﻧﮓ
ﮐﺮ ﻗﺮﺁﻥ ﻣﺠﯿﺪ ﺍﻭﺭ ﺻﺤﯿﺢ ﺍﺣﺎﺩﯾﺚ ﭘﺮ ﻋﻤﻞ ﮐﯿﻠﺌﮯ
ﮐﻤﺮﺑﺴﺘﮧ ﮨﻮﺟﺎﺋﯿﮟ۔ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﮔﻨﺎﮦ ﭼﺎﮨﮯ ﺩﺭﺧﺘﻮﮞ ﮐﮯ ﭘﺘﻮﮞ،
ﺭﯾﺖ ﮐﮯ ﺫﺭﺍﺕ, ﺑﺎﺭﺵ ﮐﮯ ﻗﻄﺮﺍﺕ, ﺳﻤﻨﺪﺭﻭﮞ ﻣﯿﮟ
ﻣﻮﺟﻮﺩ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﯽ ﺟﮭﺎﮒ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﺑﮍﮪ ﮐﺮ ﮨﻮﮞ, ﺍﮔﺮ ﮨﻢ
ﺳﭽﮯ ﺩﻝ ﺳﮯ ﺗﻮﺑﮧ ﮐﺮﻟﯿﮟ ﺗﻮ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﺭﺏ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﻧﯿﮑﯿﻮﮞ
ﻣﯿﮟ ﺑﺪﻟﻨﮯ ﭘﺮ ﻗﺎﺩﺭ ﮨﮯ
 
Top