• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

لیزر سے چہرے کے بال صاف کروانا

محدث میڈیا

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
1,081
ری ایکشن اسکور
35
پوائنٹ
111
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر عورت کی ٹھوڑی یا ہونٹوں پر بال اگ آئیں، تو انہیں ختم کرنے میں ميں كوئى حرج نہيں؛ كيونكہ ان کو باقی رکھنے میں عورت كى بدصورتى ہے۔

لیزر کے ساتھ مذکورہ بال درج ذیل شرطوں کے ساتھ ختم کروائے جا سکتے ہیں:
  1. لیڈی ڈاکٹر سے ختم کروائے جائیں۔
  2. لیزر کے استعمال سے چہرے یا کسی دوسرے نقصان کا اندیشہ نہ ہو۔
  3. عام حالات میں اس کام پر جتنے اخراجات آتے ہیں اتنے ہی کیے جائیں ، فضول خرچی اور اسراف نہ کیا جائے۔

والله أعلم بالصواب.
 
Top