• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ماننے والے "

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
ماننے والے "

پاکستان امریکہ کو سپر پاور مانتا ہے اس لیے اس سے ڈرتا ہے ورنہ جو ممالک اس کی خدائی کے قائل نہیں وہ اس سے نہیں ڈرتے..

مشہور ہے کہ دو ہندو بھائیوں میں ایک صبح اٹھ کر اپنے بت پوجا کرتا تھا تو دوسرا بت کو گن کر دس جوتے مارا کرتا تھا..

ایک روز یہ بت پجاری کے خواب میں آکر کہنے لگا.. " تم اپنے بھائی کو سمجھاؤ ' وہ ہماری توہین نہ کرے ورنہ ہم تمھیں تباہ کر دیں گے.."

پجاری نے عرض کی.. " بھگوان ! میں تو ہر روز تمھاری پوجا کرتا ہوں اور تم سزا بھی مجھے ہی دینا چاہتے ہو.. جو جوتے مارتا ہے اسے سزا کیوں نہیں‌دیتے..؟ "

بت نے جواب دیا.. " جو ہمیں مانتا ہی نہیں‌ ہم اسے کیسے سزا دے سکتے ہیں.. ہم تو اسی کو سزا دیں گے جو ہمیں مانتا ہے.. "

اس طرح امریکا کا رعب بھی انہی ممالک پر چلتا ہے جو اسے مانتے ہیں.. جو نہیں‌ مانتے امریکا ان کا کچھ نہیں‌ بگاڑ سکتا..!!

پروفیسر محمد اسلم.. " سر راہے " (نوائے وقت)
 
Top