• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ماڈرن !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
ماڈرن !!!

آپ کو گھٹن نہیں ہوتی اس نقاب میں ؟ "

" میرا دل الله نے اس کے لئے کھول دیا' سو گھٹن کیسی .....اور ویسے بھی مسلمان لڑکی تو بہت مضبوط ہوتی ہے"

" کیا بہت پڑھے لکھے ' ماڈرن قسم کے لوگوں کے درمیان بیٹھے آپکو احساس کمتری نہیں ہوتا ؟ "

" بہت ماڈرن قسم کے لوگ تو میرے جیسے ہی ہوتے ہیں نا.. میری شریعت تو دنیا کی سب سے ماڈرن (جدید) شریعت ہے.. احساس کمتری تو انھیں ہونا چاہیے ' جو جاہلیت کے زمانے کا تبرج کرتے ہیں... تبرج سمجھتی ہو ؟ تم نے دبئی کے وہ اونچے اونچے ٹاورز تو دیکھیں ہونگے... برج العرب' برج الخلیفہ ؟ اسی برج سے یہ تبرج نکلا ہے.. کسی شے کو اتنا نمایاں اور خوبصورت بنانا کے دور سے نظر آے ... وہ صدیوں پہلے یوسف علیہ سلام کے مصر کی عورتیں تھیں جو تبرج 'کرتی تھیں .. وہ ابو جہل کے عرب کی عورتیں تھیں ' جو زیب و زینت کر کے مردوں کے درمیان سے گزرتی تھیں.. اگر استنبول کی لڑکیاں ان زمانہ جاہلیت کی عورتوں کی پیروی کرتی ہیں تو وہ ماڈرن تو نہ ہوئیں نا - ماڈرن تو میں ہوں ' تم ہو' پھر شرمندگی کیسی ؟؟؟؟ "
 

بابر تنویر

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 02، 2011
پیغامات
227
ری ایکشن اسکور
692
پوائنٹ
104
بہت خوب بھائ،
کراچی ائرپورٹ پر ایک دفع ایسی ہی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا۔ امیگریشن کاؤنٹر پر بیٹھی خاتون نے میری اہلیہ کو نقاب اتارنے کو کہا تو اہلیہ نے جواب دیا کہ میں اس طرح سب کے سامنے تو نقاب نہیں اتاروں گي۔ بہرحال چند تند و تیز جملوں کے تبادلے کے بعد وہ شناخت کے لیۓ اہلیہ کو لے کر ایک کمرے میں گئیں۔ بہر حال واپسی میں وہ فرنگیوں کی زبان میں کہنے لگیں کہ پڑھے لکھے ہو کر بھی لوگ اس طرح کرتے ہیں۔ میں نے ان کو فورا ہی جواب دیا کہ بالکل درست فرمایا کہ واقعی مجھے حیرت ہے کہ پڑھے لکھے ہو کر بھی لوگ ایک باپردہ خاتون کو سب کے سامنے بے پردہ ہونے کا کہہ رہے ہیں۔ دنیاوی تعلیم کے ساتھ تھوڑی دین کی تعلیم بھی حاصل کرلیجیۓ۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
ماڈرن مردوں اور عورتوں کے بارے ميں اقبال کا ایک شعر
image-D453_4E626619.jpg
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
فاطمة بنت العطار البغدادية رحمها الله

انکے بھائی کا کہنا ہے کہ وہ صرف تین بار گھر سے باہر نکلی تھی
شادی کے وقت جب رخصتی ہوئی
جب حج کرنے گئی
جب فوت ہوئی

تاريخ الاسلام للذهبي(40/126)
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
انکے بھائی کا کہنا ہے کہ وہ صرف تین بار گھر سے باہر نکلی تھی ۔شادی کے وقت، جب رخصتی ہوئی، جب حج کرنے گئی جب فوت ہوئی

یہ بات زیادہ اہم نہیں ہے کہ ایک مسلم عورت گھر سے باہر ہی نہ نکلے یا کم سے کم باہر نکلے۔ زیادہ اہم بات یہ ہے کہ نہ تو وہ شریعت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گھر سے باہر نکلے اور نہ گھر سے باہر نکل کر شریعت کی خلاف ورزی کرے۔

واللہ اعلم بالصواب
 
Top