• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ماہنامہ رشد کا علم قراءت نمبر(حصہ اول)

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
کتاب کا نام
ماہنامہ رشد کا علم قراءت نمبر(حصہ اول)

مصنف
مختلف اہل علم

نظرثانی
مجلس التحقیق الاسلامی

ناشر
مجلس التحقیق الاسلامی،لاہور


تبصرہ

ہمارا عمومی مشاہدہ یہ ہے کہ کالجوں،یونیورسٹیوں کے وہ جرائد جنہیں طلبہ اپنے اَساتذہ کی رہنمائی میں مرتب کرتے ہیں عموماً معیاری اور تحقیقی نہیں ہوتے بلکہ ان کا اجراء اس لیے کیا جاتا ہے تاکہ طلبہ کو تحریر وتدوین کی مشق کا موقع ملے جائے اور عملی کام کر کے اس شعبے میں ان کی صلاحیتیں نکھر جائیں۔ دینی جامعات کے ترجمان جرائد کا حال خاصہ پتلا ہے چہ جائیکہ کسی دینی جامعہ کے ایسے جریدے کی وقیع علمی حیثیت مشاہدے میں آئے جو اصلاً طلبہ مجلہ ہو۔ اس لحاظ سے ماہنامہ رشد کازیر نظر شمارہ ایک استثنائی مثال ہے جو دقیع علمی وتحقیقی حیثیت کا حامل ہے ۔ اس میں علم قراء ات جیسے ادق موضوع پر خصوصی علمی و تحقیقی مضامین شائع کئے گئے ہیں۔ماہنامہ’ رشد‘ کے اس شمارے کے مطالعے سے اس کے مضامین کے تنوع کا اندازہ ہوتا ہے۔ اس میں ایک طرف منکرین قراء ات اورمستشرقین کے اعتراضات کا مسکت جواب دیا گیا ہے تو دوسر ی طرف قراءات کے اثبات اوران کے شرعی دلائل اورعقلی استدلالات وفوائد کابھی تفصیلی ذکر کیا گیا ہے اور وہ بھی عمدہ اسلوب میں مترددین ومتشکّکین کی عقلی گرہیں کھولتا ہے۔ مزید یہ کہ مرتبین نے اس مجلہ میں علم تجوید وقراءات کے متعلق رسائل وجرائد میں شائع ہونے والے مضامین کا اشاریہ شائع کر کے گویا دریا کو کوزے میں بند کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ اس شمارہ میں 1933ء سے لے کر اب تک 400 سے زائد مضامین کا اشاریہ مرتب کیا گیا ہے اور اسے علم قراءات ، حجیت و انکار قراءات، تدوین آداب تلاوت، قرآنی معلومات، فتاویٰ، قراء کا تعارف اور انٹرویو ز جیسے عنوانات کے تحت مصنف وار اور الف بائی ترتیب سے جمع کیا گیاہے، جس نے طالبان علم کے لئے اس ذخیرہٴ علم سے استفادے کو آسان بنا دیا ہے۔
اہم نوٹ
یہ دراصل کتاب نہیں ہے بلکہ ماہنامہ رشد کا خصوصی قراءت نمبر کا حصہ اول ہے۔ حصہ دوم ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔ اور حصہ سوئم ڈاؤنلوڈکرنے کےلیے یہاں پرکلک کریں کتب سیکشن میں شائع کرنے کی سب سے بڑی وجہ اس کی اہمیت ہے۔ قراءات سبعہ و عشرہ کے موضوع پر اس سے زیادہ جامع و دقیع علمی مضامین کا مجموعہ اردو زبان میں غالباً موجود نہیں۔ ان شاء اللہ مستقبل میں اسی ماہنامہ رشد کے قراءات نمبر کا حصہ سوم بھی یہیں پر شائع کیا جائے گا۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
کلیم اللہ بھائی! میری رائے یہ ہے کہ یہ تینوں حصے چونکہ ایک ہی خاص نمبر کے ہیں اور ان کا تبصرہ بھی ایک ہے، لہٰذا ’ماہنامہ رشد قراءات نمبر (مکمل)‘ کا تھریڈ بنا کر اس میں ایک تبصرہ ڈال کر تینوں حصوں کے لنک دے دئیے جائیں۔
علاوہ ازیں تینوں حصوں کے ٹائٹلز کی بہت اہمیت ہے، انہیں اسی تھریڈ میں دوسری، تیسری اور چوتھی پوسٹ کی صورت میں دے دیا جائے تو بہتر ہوگا۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
السلام علیکم ورحمتہ اللہ ـ
باقی حصوں کا انتطار تھا ــ جزاکم اللہ خیرا وبارک فیکم ـ
عکاشہ بھائی تبصرہ کے نیچے جو اہم نوٹ ہے اس میں باقی دوشماروں کا لنک موجود ہے۔
 

Ukashah

رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
53
ری ایکشن اسکور
214
پوائنٹ
65
عکاشہ بھائی تبصرہ کے نیچے جو اہم نوٹ ہے اس میں باقی دوشماروں کا لنک موجود ہے۔
بہت شکریہ کلیم بھائی ـ اصل میں میں نے پہلی پوسٹ تفصیلی سے نہیں دیکھی تھی ـ جزاکم اللہ خیراـ
 
Top