مبارک ہو
محمد ارسلان بھائی آپ کا خط شائع ہوا ہے۔ میں نے بھی سب سے پہلے ماہنامہ دعوت اہل حدیث میں خط بھیجا تھا جب وہ شائع ہوا تھا تو بہت خوشی ہوئی تھی۔ میں نے آج بھی اس رسالے کو سنبھال کر رکھا ہوا ہے۔
جزاک اللہ خیرا شاہد نذیر بھائی
اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے آمین
یعنی آپ نے اپنی تحریروں کی اشاعت کے پہلے مرحلے کو عبور کرلیا ہے۔ اب ہم آئندہ آپکے مضامین بھی رسالوں میں پڑھیں گے۔ ان شاء اللہ
مجھ جیسے عام آدمی کی تحریریں اس قدر معیاری شمارے میں کہاں شائع ہو سکتی ہیں؟ لیکن اللہ کی رحمت سے مایوس کبھی نہیں ہوا، بس ایک عادت ہے کہ جو دل میں بات آتی ہے وہ شئیر کر دیتا ہوں، انجام اللہ بہتر جانتا ہے۔
میرے دل میں یہ خیال آیا کہ میں ماہنامہ ضیائے حدیث کے بہترین اور عمدہ مضامین کو یونی کوڈ میں ٹائپ کر کے لگاؤں، پھر ایک اور خیال آیا کہ کیوں نہ پہلے اس بارے میں ضیائے حدیث کی انتظامیہ سے رابطہ کر کے دیکھوں، کیونکہ میں نے
شاکر بھائی کی کہیں یہ بات پڑھی تھی کہ مکتبہ دارالسلام کی ٹائپنگ ملنا تو دور کی بات ان کے شمارے کی پی ڈی ایف کا دستیاب ہونا بھی حیرانگی والی بات ہے۔
خیر میں نے ان کو میل کر دی کہ میں آپ کے شمارے کے مضامین ٹائپ کر کے دعوتی اغراض و مقاصد کی خاطر اپنے فورم محدث فورم پر لگانا چاہتا ہوں، آپ مجھے اس کی ٹائپنگ دے دیں، اس سے پہلے یہ عبارت لکھی جو شائع ہوئی ہے، لیکن اس کا تو کوئی جواب نہیں آیا، البتہ یہ عبارت شائع ہو گئی۔ چلو پھر بھی خوشی ہے کہ مجھ جیسے حقیر شخص کی اس قدر حوصلہ افزائی ہوئی۔ الحمدللہ