ابھی یہ فہرست میرے سامنے تو نہیں ہے لیکن رسائل ومجلات میں عموما اس قسم کی نمبرنگ میں ۱۴ شمارہ نمبر کہلائے گا اور ۴ متعلقہ صفحہ ہو گا۔ شمارہ نمبر سے مراد یہ ہے کہ اس مجلے یا رسالے کے ایک سال میں جتنے بھی شمارہ جات نکلے ہیں، ان کی ایک ترتیب سے نمبرنگ کی جاتی ہے۔ اگر تو کوئی مجلہ ماہنامہ ہوگا تو اس کےسال میں ۱۲ شمارے ہوں گے اور اگر ہفت روزہ ہو گا تو اس سے زائد ہوں گے۔ پس عدد یا شمارہ نمبر سے مراد اس سال کے اعتبار سے یکم جنوری سے جو شمارہ جات نکلے ہیں،ان کی نمبرنگ مراد ہے۔
عموما ایک جلد ایک سال کے شمارہ جات پر مشتمل ہوتی ہے۔ پس جلد نمبر سے آپ سال تک پہنچیں گے اور شمارہ نمبر سے مہینہ یا ہفتہ تک اور اس کے بعد والے نمبر سے اس متعلقہ شمارہ کے صفحہ پر۔