قارئین کرام
شمارہ ماہنامہ محدث لاہور جو کہ کتاب وسنت کی روشنی میں آزادانہ بحث و تحقیق کا حامی ہے، کا اجراء دسمبر 1970 سے ہوا تھا۔محدث کا 1970 میں شائع ہونےوالا شمارہ آپ کو پیش کردیا گیا ہے۔یہ بات قارئین کے مطالعہ کےلیے کہی گئی ہے تاکہ سب کو اس بات کا علم ہوجائے کہ محدث کااجراء دسمبر 1970 سے ہوا تھا۔اور یہ وہ پہلی اینٹ تھی،جس سے عمارت کی ابتداء کی گئی۔خلوص اور رضائے الہی کو مدنظر رکھتے ہوئے رکھی گئی یہ پہلی اینٹ پر عمارت الحمدللہ تاحال بھی قائم ہے اور ان شاءاللہ قائم رہے گی۔
حافظ عبدالرحمن مدنی حفظہ اللہ کے خلوص اور اس دینی جذبے کو اللہ تعالی نے اتنا مقبول کیا کہ آج الحمدللہ یہ شمارہ پاکستان کے علاوہ دوسرے کئی ممالک میں بھی بھیجا جاتا ہے۔
اللہ سے دعا کریں کہ اشاعت دین کا یہ پودا ہمیشہ قائم اور پھلتا پھولتا رہے۔آمین یا رب العالمین