• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ماہ رمضان المبارک فضائل و فوائد و احکام

محدث میڈیا

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
1,085
ری ایکشن اسکور
35
پوائنٹ
111
Title Pages --- Mahe-Ramazan-ul-Mubarak-Fazail-Fawaid-w-Ahkam.jpg

کتاب: ماہ رمضان المبارک فضائل و فوائد و احکام

⭐ آن لائن لنک:
⭐ تبصرہ کتاب:
رمضان المبارک کامہینہ سال کے باقی تمام مہینوں سے افضل واعلی ہے۔یہ اپنے اندر لامحدود، اور ان گنت رحمتیں سموئے ہوئے ہے۔اس میں اللہ تعالیٰ کی بے پایاں رحمتیں اور برکتیں نازل ہوتی ہیں۔ مسلمانوں کے لئے یہ مہینہ نیکیوں کی موسلادھار بارش کی مانند ہے،جس سےہر مسلمان زیادہ سے زیادہ نیکیاں حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔رمضان کا مہینہ باقی مہینوں کا سردار ہے،جس میں ہر نیکی کاا جروثواب ستر گنا بڑھ جاتا ہے۔اسی مہینے میں قرآن مجید نازل ہوا اور اس مہینے میں ایک ایسی رات ہے ،جس کی عبادت ہزار مہینوں کی عبادت سے افضل ہے۔ لہٰذا ہر عقل مند کے لیے ضروری ہے کہ وہ رمضان میں اپنے اوقات کی تقسیم کرے اور بڑے پیمانہ پر قرآن کی تلاوت و تفہیم،ترجمہ اور کچھ حصہ حفظ کرنے کا اہتمام کرے۔چونکہ رمضان المبارک سال کے تمام مہینوں میں سے افضل ترین مہینہ ہے اور اس کی عبادات کو تمام عبادات سے افضل قرار دیا گیا ہے۔اس لیے احتیاط کے پیش نظر مختلف کوتاہیوں اور غلطیوں سے محفوظ رہنے کے لیے علماء نے بہت کچھ لکھا ہے۔اور عامۃ الناس کو راہنمائی فراہم کی ہے۔ زير نظر كتاب"ماہ رمضان المبارک ،فضائل وفوائد واحکام"سعودی عرب کے معروف عالم دین فضیلۃ الشیخ ابو عبد الرحمن محمد الترکیت﷫کی تصنیف ہے،جس کا اردو ترجمہ محترم میاں ابو بکر حمزہ صاحب نے کیا ہے۔مولف ﷫نے اس کتاب ميں انتہائی آسان اور عام فہم انداز میں روزے سے متعلق تقریباً تمام مسائل کو ترتیب وار یکجا کردیا ہے-اس میں انہوں نے روزے کے احکام،رمضان کے روزے فرض ہونے کی شرائط،روزے کے صحیح ہونے کی شرائط،روزے سے متعلق چند مسنون کام،ماہ رمضان میں روزہ نہ رکھنے کی رخصت،روزہ توڑنے والے امور،ممنوع یا مکروہ روزے اور روزے کے فوائد وغیرہ جیسی اہم مباحث بیان کی ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)
نوٹ:
محدث میڈیا پراجیکٹس کی اپ ڈیٹس، کتابیں، سوالات کے جوابات، مضامین، ویڈیوز، شمارہ جات، آیات واحادیث کے گرافکس اور دیگر مستند دینی واصلاحی پوسٹس حاصل کرنے کےلیے کوئی سا ایک گروپ جوائن کیجیے!
گروپ: 01
گروپ: 02
محدث میڈیا
 
Top