بھائیو بہنو ایسی بات تو نہ کریں ۔
بہرام صاحب کو کانفرنس کی معلومات بتانی ہیں تو اس کے لیے اس دھاگے کا کھلا رہنا ضروری ہے ۔ لہذا خیال رکھیں ۔
اور بہرام صاحب آپ نے اگر یہ تفصیلات پوچھنی تھیں تو پروگرام سے پہلے استفسار کرلیتے ۔ تاکہ یہ سمجھا جاتا کہ آپ پروگرام پر آنے یا نہ آنے کا موڈ بنا رہے ہیں ۔
لیکن اب جب وقت گزر گیا تو آپ کو سیدھا اعتراض پر ہی آنا چاہیے تھا ۔ ہاں یہ احتمال موجود ہے کہ شاید آپ آئندہ سال کے لیے ابھی سے غور وفکر کر رہے ہیں ۔
خیر اگر آپ نے یہ اعتراض کرنا تھا :
تو اس سے پہلے ’’ بریانی یا پلاؤ ‘‘ کی تعیین کرنا بے محل سا محسوس ہوا کہ کیونکہ اگر کسی نے فتوی لگانا یا لگایا ہے تو وہ بریانی اور پلاؤ میں فرق نہیں کرتے ہوں گے ۔
کسی اہلحدیث عالم دین کا فتوی دکھائیں جس میں انہوں نے اس طرح کے کھانے کو بدعت کہا ہو شاید آپ کی یہ کوشش آئندہ سال کانفرس کے اخراجات میں کمی کا باعث ثابت ہو ۔
سوال یہ عرض کیا گیا تھا کہ اس تقریب میں جو لنگر کیا گیا تھا اس میں بریانی پکائی گئی تھی یا پلاؤ
اس کے جواب میں ایک طوفان بدتمیزی برپا ہوگیا کسی نے خالی دیگوں کی صفائی کرنے کا حکم دیا تو کسی نے ارشاد فرمایا کہ
بحران صاحب نہ تو اب پلاؤ ہوگا اور نہ بریانی ، ہاں چار دیواری کے آس پاس ہڈیاں اور پھر چار دیواری کے اندر دھونے کےلیے خالی دیگیں۔ آپ جاسکتے ہیں۔ یہ سامان آپ کو مل جائے گا
اور کسی نے ارشاد فرمایا کہ
اب تو دیگیں بھی نہیں ہیں ۔ہاں پکانے والوں کا ایڈریس بتایا جا سکتا ہے اور وہ آپ کے ساتھ اتنا تعاون ضرور کریں گے کہ آپ کو وہ دیگیں دکھا دیں گے جن میں مختلف کھانے پکے تھے۔ہا ہا ہا
اللہ سبحانہ وتعالی نےموحدین کودنیامیں بھی بریانی اورپلاوکھلادیااورآخرت میں بھی اپنی بےحدوحساب نعمتوں سےنوازےگا۔ان شاءاللہ
افسوس کےآپ پوچھتےاورخوشبوسونگھتےہی رہ گئے۔
اگرآپ دیگیں دھونےکاکام کرتےہیں توپہلےہی بتادیتےکانفرنس والےبھائی آپ کوبولالیتےدیگیں بھی دھل جاتی اورآپ بھی بریانی اورپلاوبھی کھالیتے
اور کچھ خواتین کے بھی اپنے کمنسٹ سے مجھ ناچیز کو نوازہ خیر میں خواتین کا احترام کرتا ہوں میں در گزر کرتا ہوں بلکہ میں تمام لوگوں کی اس بدتہزبی پر در گذر کرتا ہوں کیونکہ میں نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت سے یہی سیکھا ہے
ان جوابات میں کسی نے اس بات کی ترید نہیں فرمائی کہ یہ کھانا لنگر نہیں تھا بلکہ سب نے کہا کہ یہ لنگر ہی تھا
اب مجھ سے اس لنگر کے اہتمام کے خلاف کسی وہابی عالم کے فتویٰ کا مطالبہ کیا جارہا ہے لیکن اس پہلے میں یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ
کیا اس طرح کی کانفرنس قرآن و حدیث سے ثابت ہے اور
خاص اس نام سے جو اس کانفرنس کا رکھا گیا اور اس طرح کی کانفرنس میں لنگر کے اہتمام کے جواز میں قرآن و حدیث سے کیا دلیل ہے
والسلام