• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مبارک باد قبول کریں:)

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,014
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
شاہد نذیر بھائی!
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
آپ کی مبارکباد کا شکریہ! جزاکم اللہ خیرا!
پہلی بات تو یہ کہ میری رائے میں اس فورم کو کسی مسلک کے ساتھ خاص کرنا مناسب نہیں۔ یہ ایک علمی اور دعوتی فورم ہے اور بس! جس میں کوشش یہ جائے کہ اس میں ہر بات کتاب وسنت اور فہم صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مطابق کی جائے۔ کوئی بات بھی بغیر ریفرنس کے کوٹ نہ کی جائے۔ اگر قرآنِ کریم کا ریفرنس دینا ہو تو سورت کا نام، نمبر اور آیت نمبر دیا جائے، اور اگر حدیثِ مبارکہ دینی ہو تو صحیحین میں موجود احادیث مبارکہ کے علاوہ دیگر احادیث کا صرف ریفرنس ہی ذکر نہ کیا جائے، بلکہ ساتھ ساتھ یہ بھی بتایا جائے، اسے کس محدث نے صحیح قرار دیا ہے۔ کیونکہ صحیحین کی احادیث کی صحت پر امت کا اجماع ہے، لیکن دیگر احادیث صحیح بھی ہو سکتی ہیں اور ضعیف بھی۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ!
انس نضر بھائی آپ نے اس فورم کے کسی بھی مسلک سے تعلق کی نفی کرکے جو کچھ وضاحت فرمائی ہے اسی کو اہل حدیث مسلک سمجھا اور کہا جاتا ہے۔ لیکن اگر واقعی یہ اہل حدیث مسلک کا فورم نہیں بلکہ کسی نو مولود مسلک و مذہب کا ترجمان ہے جس کا کوئی نام نہیں۔ تو میں معافی چاہتا ہوں اور اپنی مبارکباد واپس لیتا ہوں۔

دوسری بات شاہد بھائی! اگر آپ مائنڈ نہ کریں تو آپ کا نام ’شاہد نزیر‘ نہیں، بلکہ ’شاہد نذیر‘ ہے، یہ دونوں (شاہد) اور (نذیر) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات ہیں، جن پر نام رکھنا مستحب ہے۔ (يأيها النبي إنا أرسلنك شاهدا ومبشرا ونذيرا ... سورة الاحزاب 33 : 45) ’شاہد‘ کا مطلب گواہی دینے والا اور ’نذیر‘ کا مطلب خبردار کرنے والا، ڈرانے والا ہے۔
جبکہ ’نزیر‘ کا مطلب قلیل اور نادر شے ہوتا ہے۔
واللہ اعلم
انس نضربھائی میں آپکا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ آپ نے اس قدر اہم مسئلہ کی نشاندہی فرمائی۔ جزاک اللہ خیراً
مجھے نہیں معلوم کہ اتنی بڑی غلطی کب اور کیسے ہوئی؟ اور لاتعداد مرتبہ دیکھنے کے باوجود بھی نوٹس میں کیوں نہیں آئی؟
میری انتظامیہ سے درخواست ہے کہ میرے نام کو درست کردے۔ ایک مرتبہ پھر میں انس نضر بھائی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ جزاک اللہ
 
Top