• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مبارک ہو رمضان المبارک آگیا

عمران اسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
333
ری ایکشن اسکور
1,609
پوائنٹ
204
رمضان المبارک کے روزے رکھنا اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ماہِ رمضان اور اس میں کی جانے والی عبادات (روزہ، قیام، تلاوت قرآن، صدقہ خیرات، اعتکاف، عبادت لیلۃ القدر وغیرہ) کی بڑی فضیلت بیان کی ہے۔ روزہ کے احکام و مسائل سے آگاہی ہر روزہ دار کے لیے ضروری ہے۔ لیکن افسوس روزہ رکھنے والے بیشتر لوگ ان احکام و مسائل سے لا علم ہوتے ہیں، بلکہ بہت سے افراد تو ایسے بھی ہیں جو بدعات و خرافات کی آمیزش سے یہ عظیم عمل برباد کر لینے تک پہنچ جاتے ہیں۔ کتبِ احادیث میں ائمہ محدثین نے کتاب الصیام کے نام سے باقاعدہ عنوان قائم کیے۔ اور کئی علماء اور اہل علم نے رمضان المبارک کے احکام و مسائل و فضائل کے حوالے سے کتب تصنیف کی ہیں۔ زیر نظر مختصر کتابچہ بعنوان "مبارک ہو رمضان آ گیا" فاضل نوجوان مولانا محمد عظیم حاصلپوری (مصنف و مترجم کتب کثیرہ) کا مرتب شدہ ہے۔ موصوف نےاس کتابچہ میں روزے کی فضیلت اور اجر و ثواب، گناہوں کی معافی، چاند دیکھنے کی دعا، روزے کی نیت، سحری کھانا، افطاری کا وقت، افطاری جلد کرنا اور سحری تاخیر سے کھانا، روزہ کھلوانے کا اجر، روزے میں جائز و ناجائز امور، روزہ توڑنے والے امور، روزے سے متعلق متفرق مسائل، قیام اللیل، اعتکاف، شب قدر، فطرانہ، نفلی روزے کے عنوانات قائم کر کے اس سے متعلقہ احادیث مکمل تخریج مع ترجمہ کے پیس کر دی ہیں قارئین چند منٹوں میں اس کتابچہ سے مستفید ہو کر رمضان المبارک کے جملہ احکام و مسائل سے آگاہ ہو سکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرتب کی تحقیقی و تصنیفی، تدریسی و دعوتی اور صحافتی خدمات کو قبول فرمائے۔ آمین (م۔ا)
https://kitabosunnat.com/kutub-library/Mubarik-Ho-Ramzan-Ul-Mubarik-Aa-Gaya
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
مبارک ہو رمضان المبارک آ گیا
رمضان المبارک کے روضے رکھنا اسلام کےبنیادی ارکان میں سے ہے نبی کریم ﷺ نے ماہِ رمضان اور اس میں کی جانے والی عبادات ( روزہ ،قیام ، تلاوت قرآن ،صدقہ خیرات ،اعتکاف ،عبادت لیلۃ القدر وغیرہ )کی بڑی فضیلت بیان کی ہے ۔روزہ کے احکام ومسائل سے ا گاہی ہر روزہ دار کے لیے ضروری ہے ۔لیکن افسوس روزہ رکھنے والے بیشتر لوگ ان احکام ومسائل سےلا علم ہوتے ہیں،بلکہ بہت سے افراد تو ایسے بھی ہیں جو بدعات وخرافات کی آمیزش سے یہ عظیم عمل برباد کرلینے تک پہنچ جاتے ہیں ۔ کتبِ احادیث میں ائمہ محدثین نے کتاب الصیام کے نام سے باقاعدہ عنوان قائم کیے ۔ اور کئی علماء اور اہل علم نے رمضان المبارک کے احکام ومسائل وفضائل کے حوالے سے کتب تصنیف کی ہیں ۔ زیرنظر مختصر کتابچہ بعنوان’’مبارک ہو رمضان آ گیا‘‘ فاضل نوجوان مولانا محمد عظیم حاصلپوری ﷾(مصنف ومترجم کتب کثیرہ) کا مرتب شدہ ہے ۔موصو ف نےاس کتابچہ میں روزے کی فضیلت اور ا جروثواب،گناہوں کی معافی، چاند دیکھنے کی دعا،روزے کی نیت،سحری کھانا،افطاری کا وقت،افطاری جلد کرنا اور سحری تاخیر سے کھانا،روزہ کھلوانے کااجر،روزے میں جائزوناجائزامور،روزہ توڑنے والے امور،روزے سےمتعلق متفرق مسائل،قیام اللیل،اعتکاف،شب قدر،فطرانہ،نفلی روزے کےعنوانات قائم کر کے اس سےمتعلقہ احادیث مکمل تخریج مع ترجمہ کے پیس کردی ہیں قارئین چندمنٹوں میں اس کتابچہ سے مستفید ہوکر رمضان المبارک کے جملہ احکام ومسائل سے اگاہ ہوسکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ مرتب کی تحقیقی وتصنیفی،تدریسی ودعوتی اور صحافتی خدمات کو قبول فرمائے ۔آمین (م۔ا)
مبارک ہو رمضان المبارک آ گیا
 
Last edited:
Top