• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مبدل منہ اور بدل کے متعلق چند باتیں

شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
509
ری ایکشن اسکور
167
پوائنٹ
77
مبدل منہ اور بدل کے متعلق چند باتیں

تحریر : محمد امجاد عالم نیپال

بدل کی تعریف:
بدل ایسے تابع کو کہتے جو منسوب الی المبدل منہ سے مبدل منہ کے بغیر مقصود ہو یعنی مبدل منہ اور بدل میں مقصود بالذات بدل ہوتا ہے نہ کہ مبدل منہ۔

مبدل منہ کی تعریف: وہ ایسے اسم کو کہتے ہیں جو بدل سے پہلے آئے اور وہ مقصود بالذات نہ ہو لیکن اعرابا وہ متبوع ہو۔

ایک ضروری بات: بدل اور مبدل منہ کا اعراب بھی ایک ہوتا ہے اور اعرابی وجہ بھی ایک ہوتی ہے اگر مبدل منہ فاعلیت کے بنا پہ مرفوع ہو تو بدل بھی فاعل ہی ہونے کی وجہ سے مرفوع ہوگا الخ

بدل کے اقسام اربع

پہلی قسم : بدلُ کلٍّ مِّنَ الکلِّ (بدل الکل)

تعریف:
بدل الکل اس بدل کو کہتے ہیں کہ وہ مبدل منہ کے عین ہو یعنی جس شیء پر مبدل منہ دلالت کر رہا ہے ٹھیک ٹھیک اور پورا پورا بدل بھی اسی شیء پر دلالت کر رہا ہو جیسے: شَرَحَ الْمُعَلِّمُ مَحْمُودٌ الدَّرْسَ (استاذ محمود نے سبق کو سمجھایا) اسے بدل مطابق بھی کہتے ہیں

دوسری قسم: بدلُ بعضٍ مِّنَ الْکُلِّ (بدل البعض)

تعریف:
بدل البعض اس بدل کو کہتے ہیں کہ وہ مبدل منہ کا جز اور حصہ ہو یعنی مبدل منہ جس شیء پر دال ہو یہ اس شیء کے جز پر دال ہو اب یہ کہتے سکتے ہیں بدل البعض میں مبدل منہ کل پر دلالت کرتا ہے اور بدل اس کل کے جز پر جیسے: قَرَأْتُ الْکِتَابَ نِصْفَہُ(میں نے آدھی کتاب پڑھی) وَاَکَلْتُ التُّفَّاحَ ثُلْثَہُ(میں نے ایک تہائی سیب کھایا)

تیسری قسم: بدل الاِشْتِمال

تعریف:
بدل الاشتمال اس بدل کو کہتے ہیں کہ وہ مبدل منہ کا کل یا جز نہ ہو بلکہ اسکا متعلق ہو یعنی بدل کا مدلول مبدل منہ کے مدلول کے ساتھ تعلق رکھتا ہو جیسے کہ کسی شخص کے اندر علم ہے تو وہ اسکا متعلق ہے یہ تعلق کسی بھی حیثیت سے ہو سکتا ہے بس ربط ہو جیسے کہ نسب رشتے اچھائی برائی وغیر ذلک جیسے: سُرِرْتُ مِنْ مُحَمَّدٍ اَدْبِہٖ (مجھے محمد کے مؤدّبانہ انداز نے خوش کیا) اَعْجَبَنِیْ الثَّمَرُ لَوْنُہٗ (مجھے پھل کا رنگ بہت اچھا لگا)

چوتھی قسم: بدلُ الغلط

تعریف:
بدل الغلط اس بدل کو کہتے ہیں کہ وہ اس غلطی کی تصحیح ہو جس میں متکلم واقع ہو چکا ہو دوسرے لفظ میں یوں کہا جائے کہ بدل الغلط اس بدل کو کہتے ہیں کہ متکلم اپنی غلطی سدھار نے کیلئے اسکو بولے بدل الغلط کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ بدل غلط ہے بلکہ وہ مصحح الغلط ہے جیسے: وَصَلَتِ السَّیَّارَۃُ الْقِطَارُ (کار پہنچی (نہیں) ریل گاڑی پہنچی )

فائدہ مہمہ: بدل البعض اور بدل الاشتمال میں بسوئے مبدل منہ راجع ضمیر لازم ہوگی جیسے کہ مثال مذکور میں ہے "فتدبر"

FB_IMG_1654443752353.jpg
 
Top