یہ كتاب ڈاون لوڈ كرتے ہوے ميں نے ایك بات نوٹ كی ہے۔ اس كتاب كے جلد اول كے ۶۵۲ صفحات ہیں اور سائز ۱۱۷ ایم بی ہیں۔جبكہ كتاب و سنت كی باقی كتب كا سائز بھی اتنا بڑا نہیں ہوتا۔ مثلا ۳ جلدوں والی مشكوٰة كے ۷۲۲ صفحات ہیں اور سائز صرف ۱۷ ایم بی۔ كیا وجہ ہے؟
اور اس کی تیسری جلد 149ایم بی کی ہے اور صفحے 764 ہیں۔۔۔ابتسامہ!!
جبکہ اس کا فائل سائز 30 ایم بی تک کیا جاسکتا تھا، واللہ اعلم!
سنن نسائی کی دوسری اور چوتھی جلد دارلسلام کی بجائے دارالعلم ممبئی کی لگی ہوئی ہے۔ ذمہ داران، دیکھ کر ان دو کو بھی دارالسلام کا کرنے کی کوشش کریں تا کہ ایک دارلسلام کا سیٹ مکمل ہو سکے۔
محترم صرف تھمب نیل دارلسلام کا دیکھ کر خوش نہ ہوں کہ اندر مکمل جلد بھی دارلسلام کی ہے یا نہیں وہ بھی دیکھ لیں۔ جلد دوم اور چہارم کو کھولیں اور آن لائن ریڈ پر کلک کر کے اس کا ٹائٹل پیج اور اندرونی صفحات چیک کریں ۔ امید ہے سارا معاملہ سمجھ آ جائے گا۔
محترم عبد الرشید صاحب اور رانا ابو بکر صاحب کے جواب کا انتظار فرمائیں کہ وہ کیا وضاحت پیش کرتے ہیں ۔
السلام علیکم!
لیجیے جناب میں نے کوشش کی ہے کہ اس کتاب سے متعلق آپ بھائیوں کے تمام اعتراضات دور کر سکوں۔
نمبر ایک تو سائز کا مسئلہ تھا وہ بھی حل کر دیا گیا ہے۔
جلد اول کا سائز 117 ایم بی تھا جبکہ اب اسے کم کر کے 27 ایم بی کر دیا گیا ہے۔
جلد دوم کا سائز بھی 117 ایم بی تھا اسے گھٹا کر 12 ایم بی کر دیا گیا ہے۔
جلد سوم کا سائز 145 ایم بھی تھا جسے کم کر کے 14 ایم بی کر دیا گیا ہے۔
جلد چہارم کا سائز 120 ایم بی تھا جسے گھٹا کر 13 ایم بی کر دیا گیا ہے۔
جلد پنجم کا سائز 122 ایم بی تھا جس کم کر کے 13 ایم بی کر دیا گیا ہے۔
جلد ششم کا سائز 143 ایم بی تھاجسے کم کر کے 15 ایم بی کر دیا گیا ہے۔
جلد ہفتم کا سائز 124 ایم بی تھاجو کہ گھٹا کر 28 ایم بی کر دیا گیا ہے۔
دوسرا مسئلہ کتب کا یہ تھا کہ اندر سے کچھ اور تھیں اور باہر سے کچھ اور وہ مسئلہ بھی ٹھیک کر دیا گیا ہے۔
سنن نسائی کی 2 جلدیں دار السلام کی تھیں وہ تھمب نیل اور اندر سے دار السلام کی کر دی گئی ہیں۔
جبکہ 5 کتابیں دار العلم ممبئی سے پبلش ہوئی ہیں۔ ان کتب کو تھمب نیل سے اور اندر سے ایک ہی کر دیا گیا ہے۔
اب آپ احباب چیک کر سکتے ہیں اور اپنی رائے بھی دے سکتے ہیں۔
سنن نسائی اردو (حافظ امین) جلد اول
سنن نسائی اردو (حافظ امین) جلد دوم
سنن نسائی اردو (حافظ امین) جلد سوم
سنن نسائی اردو (حافظ امین) جلد چہارم
سنن نسائی اردو (حافظ امین) جلد پنجم
سنن نسائی اردو (حافظ امین) جلد ششم
سنن نسائی اردو (حافظ امین) جلد ہفتم