• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

متفرق اشعار

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
اہلِ غرور و حرص کو کیا علم سے شرف
تا چرخ بھی پہنچ کے وہ شیطان ہی رہے
اٹھی نگاہ دیر میں لیکن جھکا نہ سر
پیشِ صنم بھی ہم تو مسلمان ہی رہے​
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
غمزہ نہیں ہوتا کہ اشارہ نہیں ہوتا
آنکھ ان سے جو ملتی ہے تو کیا کیا نہیں ہوتا​
جلوہ نہ ہو معنی کا تو صورت کا اثر کیا
بلبل گلِ تصویر کا شیدا نہیں ہوتا​
اللہ بچائے مرضِ عشق سے دل کو
سنتے ہیں کہ یہ عارضہ اچھا نہیں ہوتا​
تشبیہ ترے چہرے کو کیا دوں گُلِ تر سے
ہوتا ہے شگفتہ مگر اتنا نہیں ہوتا​
ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بدنام
وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا​
شاعر: اکبر الٰہ آبادی
 
شمولیت
جولائی 17، 2013
پیغامات
1
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
2
میرے ہمدم- میں اکیلا کب ہوں - میری تنھای میرے ساتھ ہوا کرتی ہے-اور ماضی کی حسیں یادیں بھی- ایک انوکھی سی خوشی دیتی ہیں-اور میرے غم وہ مجھے چھوڑ کہ کب جاتے ہیں-میرے آنسوں جو میرے دوست میرے ساتھی ہیں -اور میرے درد میری روح سے وابستہ ہیں-ایک احساس ندامت میرا سرمایہ ہے- میرے ہمدم -میں اکیلا کب ہوں(عبدالعلام سلفی)
 
Top