• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مجبور بے لباس آدمی کیلئے نماز ضروری یا نماز کی رخصت؟

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,961
ری ایکشن اسکور
5,788
پوائنٹ
354
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام و علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاۃ
شیخ محترم ! یہ سوال میں اپنے نہایت ہی قریبی دوست کے شدید اصرار پر پوچھ رہا ہوں۔
سوال ۔اگر کوئی آدمی صحرا میں پھنس گیا ہے اور بالکل بے لباس ہو گیا ہے۔یہاں تک اس صحرا میں کوئی بھی ایسی چیز نہیں جس سے وہ اپنا بدن ڈھانپ سکے۔بالکل بے بسی اور بے کسی کی حالت میں ہے۔ایسی حالت میں نماز کا وقت ہو گیا ہے۔تو کیا اسے نماز پڑھ لینی چاہیے۔؟ یا بے لباس ہونے کی وجہ سے اسے رخصت ہے۔؟جزاک اللہ خیرا
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,557
پوائنٹ
641
جی ہاں بیٹھ کر نماز پڑھ لے۔ نماز انسان پر اس کے وقت میں فرض کی گئی ہے۔ ارشاد باری تعالی ہے:
{فَإِذَا قَضَيْتُمُ الصَّلاَةَ فَاذْكُرُواْ اللّهَ قِيَاماً وَقُعُوداً وَعَلَى جُنُوبِكُمْ فَإِذَا اطْمَأْنَنتُمْ فَأَقِيمُواْ الصَّلاَةَ إِنَّ الصَّلاَةَ كَانَتْ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ كِتَاباً مَّوْقُوتاً }النساء103
 
Top