• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مجموعہ مقالات و فتاوی

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
کتاب کا نام​

مصنف
علامہ شمس الحق عظیم آبادی
تحقیق و تخریج
حافظ شاہد محمود
ناشر
دار ابی الطیب گوجرانوالہ
[URL=http://s1053.photobucket.com/user/kitabosunnat/media/TitlePages---Majmoua-Maqalat-w-Fatawa.jpg.html][/URL]
تبصرہ
اسلام میں فتویٰ نویسی کی تاریخ اتنی ہی پرانی ہے جتنا کہ بذات خود اسلام۔ فتویٰ سے مراد پیش آمدہ مسائل اور مشکلات سےمتعلق دلائل کی روشنی میں شریعت کا وہ حکم ہے جو کسی سائل کےجواب میں کوئی عالمِ دین اور احکام شریعت کے اندر بصیرت رکھنے والا شخص بیان کرے فتویٰ پوچھنے اور فتویٰ دینے کاسلسلہ رسول ﷺکےمبارک دور سے چلا آرہا ہے۔ کتاب وسنت او رسیر صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کا بغور مطالعہ کرنے سےپتہ چلتا ہے کہ فتویٰ دینا سنت اللہ،سنت رسول اللہ ﷺ اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سلف صالحین وائمہ دین کی سنت ہے ۔قرآن مجید میں ’’استفتاء، افتاء اور یسئلونک کا ذکر مختلف مقامات پر آیا ہے جن مسائل ،احکام ،اور اشکالات کے متعلق صحابہ کرام ﷺ نے نبی اکرم ﷺ سے سوالات دریافت کئے اورآپ ﷺ کی طرف سے ان کے ارشاد کردہ جوابات فتاوائے رسول اللہﷺ کہلاتے ہیں ۔جو کتب احادیث میں بکثرت موجودہیں۔ برصغیر پاک وہند میں قرآن کی تفاسیر شروح حدیث، حواشی وتراجم کےساتھ فتویٰ نویسی میں بھی علمائے اہل حدیث کی کاوشیں لائق تحسین ہیں تقریبا چالیس کے قریب علمائے حدیث کے فتاوی ٰ کتابی صورت میں شائع ہو چکے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’مجموعہ مقالات وفتاویٰ‘‘ محدث العصر علامہ شمس الحق عظیم آبادی  ( 1857ء۔1911ء) کے فتاویٰ و مقالات پر مشتمل ہے اس مجموعہ میں فتاویٰ جات کے علاوہ علامہ شمس الحق عظیم آبادی کے اہم مسائل کے متعلق بعض مقالات ورسائل بھی اس مجموعے میں شامل ہیں جن میں عقائد وعبادات اور معاملات سے متعلق اہم موضوعات پر خامہ فرسائی کی گئی ہے ۔ان مقالات وفتاویٰ کی مجموعی تعداد 60 ہے۔ معروف محقق اور عالم دین مولانا محمد عزیر شمس نے مختلف رسائل وجرائد اور لائبریریوں سے جمع کر کے ان فتاویٰ اور مضامین کو مرتب کیا ہے ۔ یہ مجموعہ اس سے قبل 1989ء میں شائع ہواتھا۔اب اس نئی طباعت میں تحقیق و تخریج کے علاوہ کچھ نئے دستیاب ہونے والے فتویٰ جات بھی شامل کردیے گئے ہیں او راس طباعت میں مرتب کی طرف سے تفصیلی مقدمہ انتہائی اہم اور لائق مطالعہ ہے ۔ اللہ تعالی اس کتاب کوتیار کرنے والے تمام احباب کی مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت سے نوازے (آمین) ( م۔ا)
اس کتاب مجموعہ مقالات و فتاوی کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
حرف آغاز
پیش لفظ
مقدمہ
سوانح علامہ شمس الحق عظیم آبادی
فتاویٰ
عقائد
نماز
جنائز
زکات و صدقات
نکاح
طلاق
رضاعت
قربانی
وراثت
خرید و فروخت
مقالات و رسائل
فارسی فتاویٰ
 

amateen777

رکن
شمولیت
اپریل 02، 2015
پیغامات
71
ری ایکشن اسکور
17
پوائنٹ
59
لنک کام نہیں کر رہی۔ ایسا کیوں ہوتا ہے کہ محدث لائبریری پر بہت سی کتب کی امیج تو دکھاتا ہے لیکن اس پر کلک کرنے کے بعد کتاب کھلتی نہیں۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
لنک کام نہیں کر رہی۔ ایسا کیوں ہوتا ہے کہ محدث لائبریری پر بہت سی کتب کی امیج تو دکھاتا ہے لیکن اس پر کلک کرنے کے بعد کتاب کھلتی نہیں۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر لیں!
 

amateen777

رکن
شمولیت
اپریل 02، 2015
پیغامات
71
ری ایکشن اسکور
17
پوائنٹ
59
اس مشکل کا حل یہ ایک ہے کہ جس کتاب کی امیج پر کلک کرنے پر نہیں کھلنے پر ایسا میسج آئے کہ oops! something went wrong!
تو ہمیں صرف اتنا کرنا ہے کہ ایڈریس بار میں ویبسائٹ ایڈریس کا حصہ کٹ کر دینا ہے اور بس کتاب کا نام رکھ
کر سرچ کرنا ہے۔ آپ کو scribbed اور archive.org کی لنکس مل جائیں گی۔ archive سے آپ ڈاونلڈ کرسکتے ہیں۔
 
Last edited:
Top