عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
کتاب کا نام
مصنف
علامہ شمس الحق عظیم آبادی
تحقیق و تخریج
حافظ شاہد محمود
ناشر
دار ابی الطیب گوجرانوالہ
[URL=http://s1053.photobucket.com/user/kitabosunnat/media/TitlePages---Majmoua-Maqalat-w-Fatawa.jpg.html][/URL]
تبصرہ
اسلام میں فتویٰ نویسی کی تاریخ اتنی ہی پرانی ہے جتنا کہ بذات خود اسلام۔ فتویٰ سے مراد پیش آمدہ مسائل اور مشکلات سےمتعلق دلائل کی روشنی میں شریعت کا وہ حکم ہے جو کسی سائل کےجواب میں کوئی عالمِ دین اور احکام شریعت کے اندر بصیرت رکھنے والا شخص بیان کرے فتویٰ پوچھنے اور فتویٰ دینے کاسلسلہ رسول ﷺکےمبارک دور سے چلا آرہا ہے۔ کتاب وسنت او رسیر صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کا بغور مطالعہ کرنے سےپتہ چلتا ہے کہ فتویٰ دینا سنت اللہ،سنت رسول اللہ ﷺ اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سلف صالحین وائمہ دین کی سنت ہے ۔قرآن مجید میں ’’استفتاء، افتاء اور یسئلونک کا ذکر مختلف مقامات پر آیا ہے جن مسائل ،احکام ،اور اشکالات کے متعلق صحابہ کرام ﷺ نے نبی اکرم ﷺ سے سوالات دریافت کئے اورآپ ﷺ کی طرف سے ان کے ارشاد کردہ جوابات فتاوائے رسول اللہﷺ کہلاتے ہیں ۔جو کتب احادیث میں بکثرت موجودہیں۔ برصغیر پاک وہند میں قرآن کی تفاسیر شروح حدیث، حواشی وتراجم کےساتھ فتویٰ نویسی میں بھی علمائے اہل حدیث کی کاوشیں لائق تحسین ہیں تقریبا چالیس کے قریب علمائے حدیث کے فتاوی ٰ کتابی صورت میں شائع ہو چکے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’مجموعہ مقالات وفتاویٰ‘‘ محدث العصر علامہ شمس الحق عظیم آبادی ( 1857ء۔1911ء) کے فتاویٰ و مقالات پر مشتمل ہے اس مجموعہ میں فتاویٰ جات کے علاوہ علامہ شمس الحق عظیم آبادی کے اہم مسائل کے متعلق بعض مقالات ورسائل بھی اس مجموعے میں شامل ہیں جن میں عقائد وعبادات اور معاملات سے متعلق اہم موضوعات پر خامہ فرسائی کی گئی ہے ۔ان مقالات وفتاویٰ کی مجموعی تعداد 60 ہے۔ معروف محقق اور عالم دین مولانا محمد عزیر شمس نے مختلف رسائل وجرائد اور لائبریریوں سے جمع کر کے ان فتاویٰ اور مضامین کو مرتب کیا ہے ۔ یہ مجموعہ اس سے قبل 1989ء میں شائع ہواتھا۔اب اس نئی طباعت میں تحقیق و تخریج کے علاوہ کچھ نئے دستیاب ہونے والے فتویٰ جات بھی شامل کردیے گئے ہیں او راس طباعت میں مرتب کی طرف سے تفصیلی مقدمہ انتہائی اہم اور لائق مطالعہ ہے ۔ اللہ تعالی اس کتاب کوتیار کرنے والے تمام احباب کی مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت سے نوازے (آمین) ( م۔ا)
اس کتاب مجموعہ مقالات و فتاوی کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں