السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
آپ کے متعلّق جان کر خوشی ہوئی۔ اللہ تعالیٰ ہماری راہنمائی فرمائیں اور ہم سب کو جنت الفردوس میں اپنا دیدار اور نبی کریمﷺ کا قرب نصیب فرمائیں۔ آمین یا رب العٰلمین!
مجھے کچھ عرصے سے حق کی تلاش ہے
حق کی تلاش کیلئے بہت بڑی عبادت ہے، جس کیلئے مبارک باد قبول کیجئے اور خوشخبری بھی کہ فرمانِ باری ہے:
﴿ ومن أراد الآخرة وسعىٰ لها سعيها وهو مؤمن فأولئك كان سعيهم مشكورا ﴾ ... سورة بني إسرائيل
کہ’’آخرت کا ارادہ کرلے، اور اس کیلئے کوشش کرے بشرطیکہ وہ مخلص ہو تو یہی لوگ ہیں جس کی کوشش قبول کی جائے گی۔‘‘
گویا آخرت کے ارادے کیلئے کوشش اور اخلاص دو شرطیں ہیں، پھر تو اللہ تعالیٰ نے ہدایت دینے کیلئے اپنی مشیت کی بھی شرط نہیں لگائی، بلکہ ڈائریکٹ وعدہ فرمایا ہے۔
حق کی تلاش کیلئے محنت وکوشش اور خلوص کے ساتھ اپنا مطالعہ جاری رکھیے! ان شاء اللہ! اللہ کی مدد شامل حال ہوگی، ایک بات ضرور کہوں گا کہ اس وقت آپ کے سامنے مختلف گرہوں کے مختلف خیالات اور اختلافات ہوں گے، ایسی صورتحال میں ہمارے لئے ہمارے خالق ومالک کا حکم یہ ہے:
﴿ وما اختلفتم فيه من شيء فحكمه إلى الله ﴾ ... سورة الشورىٰ
کہ ’’جس بات میں تمہارا اختلاف ہوجائے تو اس کا فیصلہ اللہ سے کرا لو۔‘‘
اور یہ واضح سی بات ہے کہ اللہ کا فیصلہ تو قرآن کریم اور اس کی تشریح یعنی نبی کریمﷺ کی سنت میں ملے گا۔
نیز فرمایا:
﴿ يأيها الذين ءامنوا أطيعوا الله وأطيعوا الرسول وأولي الأمر منكم فإن تنازعتم في شيء فردوه إلى الله والرسول إن كنتم تؤمنون بالله واليوم الآخر ذلك خير وأحسن تأويلا ﴾ ... سورة النساء
کہ ’’اے ایمان والو! اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی اطاعت کرو اور رسول کریمﷺ کی کرو اور اولی الامر (امراء یا اہل علم) کی بھی، پس اگر تمہارا کسی شے میں تنازع ہوجائے تو اسے اللہ اور رسول کی طرف لوٹادو اگر تم اللہ اور یوم آخر پر ایمان رکھتے ہو، یہ زیادہ بہتر اور نتیجہ کے اعتبار سے زیادہ اچھا ہے۔‘‘
مگر ابھی میرے سامنے کافی مشکلات ھیں دعا کریں خدا مجھے راہ راست دکھائے
جہاں تک آپ نے مشکلات کا ذکر کیا ہے، تو
باد تند مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب!
یہ تو چلتی تجھے اونچا اڑانے کیلئے!
میرا شعری ذوق کچھ اچھا نہیں، اگر شعر میں غلطی ہو تو معذرت!
اللهم أرنا الحق حقا وارزقنا اتباعه وأرنا الباطل باطلا وارزقنا اجتنابه ولا تجعله ملتبسا علينا فنضل واجعلنا للمتقين إماما