گڈمسلم
سینئر رکن
- شمولیت
- مارچ 10، 2011
- پیغامات
- 1,407
- ری ایکشن اسکور
- 4,912
- پوائنٹ
- 292
جب میں نے یہ آئین پیش کیا کہ پاکستان کے آئین میں واضح طور پر لکھ دیا گیا ہے
اس کےجواب میں آپ نے کہا کہوطن عزیز میں حاکمیت اعلیٰ اللہ عزو جل کو سزاوار ہے اور یہ کہ اس ملک میں کوئی قانون قرآن و سنت کے خلاف نہیں بنایا جا سکتا۔
پہلی بات آپ کےہی الفاظ بتا رہے ہیں کہ آپ اس شق کو اسلامی نظام کے خلاف نہیں مانتے۔ اس نظریے سے جموری نظام کو آپ کفر بھی نہیں کہہ سکتے۔ کیونکہ اسی نظام میں ہی یہ آئین شامل ہے۔ جس کو آپ بھی تسلیم کرچکے ہیں لیکن آپ نے یہاں بات عمل کی کردی ہے تو معذرت کے ساتھ پوچھنا چاہونگا کہ کتنے سارے ایسے فرق ہیں جو قرآن وحدیث کازبانی انکار تو نہیں کرتے لیکن عمل قرآن وحدیث کےخلاف کرتے ہیں۔ شاید آپ کے بھی علم میں ہونگے تو کیا ان سب پر کفر کا فتویٰ لگایا جائے گا ؟؟؟ کہ یہ کافر ہیں کافر ہیں کافر ہیں۔کیا عملی طور پر ایسا ہے؟