• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محبت کیا ہے؟ آئیے میں آپ کو دکھاتا ہوں محبت کیا ہوتی ہے !

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
محبت کیا ہے؟
========

ہم لوگ مادہ پرست ہیں. ہماری محبتیں تو اب غیر محرموں ،مال و دولت، نفسانی خواہشات، دنیاوی ترقی، دنیاوی شان و شوکت تک رہ گئی ہیں. ہم اس محبت میں اتنے اندھے ہو چکے ہیں کہ حلال و حرام کا فرق تک دکھائی نہیں دیتا.

>> آئیے میں آپ کو دکھاتا ہوں محبت کیا ہوتی ہے....!!!

" چودہ سو سال قبل رات کی تاریکی میں دو جہانوں کے سردار،خیر البشر، اللہ کے محبوب (ﷺ) رو رو کر اللہ سے ان لوگوں کے لیے معافی اور عفو و درگزر کی درخواست کر رہے ہیں جن لوگوں کا ابھی وجود تک نہیں ہے.______ یہ ہے محبت. "

" اپنے بیٹے (حضرت ابرھیم رضی اللہ عنہ ) کا انتقال ہو گیا۔آپ (ﷺ) بہت غمزدہ ہوئے. حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے عرض کی:
یا رسول اللہ (ﷺ)۔ ۔ ۔ آپ نے فرمایا تھا کہ اللہ پاک نے ہر نبی کو ایک دعا دی ہے اس دعا میں اللہ پاک سے جو مانگا جائے اللہ پاک ضرور قبول کرتا ہے. آپ اللہ پاک سے دعا کریں کہ ابراہیم کو دوبارہ زندگی دے دے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
' نہیں عائشہ !میں نے وہ دعا قیامت والے دن کے لیے سنبھال کر رکھی ہے اپنی امت کے لیے مانگوں گا______ یہ ہے محبت."

" آپ (ﷺ) ہم لوگوں کے لیے اتنا روتے تھے کہ اللہ پاک کو فرشتہ بھیجنا پڑا اور فرمایا میرے محبوب اتنا تو نہ رویا کر ______ یہ ہے محبت۔ "

" قیامت کے دن جب دوزخ کو لایا جائے گا. اس کی خوفناک چنگھاڑ سن کر نبیوں سمیت تمام انسان گھٹنوں کے بل گر جائیں،

کیا حضرت آدم علیہ السلام ،
کیا حضرت نوح علیہ السلام،
کیا حضرت ابراہیم علیہ السلام،
کیا حضرت موسیٰ علیہ السلام،
کیا حضرت عیسیٰ علیہ السلام،

سب اپنی امتوں کو بھول جائیں گے، سب کی ایک ہی پُکار ہو گی۔
یا ربِ نفسی نفسی.... یا ربِ نفسی نفسی
یا اللہ ہمیں بچا لے ___ یااللہ ہمیں بچا لے۔۔

اس خوفناک اور دل دہلا دینے والے منظر میں بھی وہ ذات کریم (ﷺ) سب سے جدا ہو گی، جو اس وقت بھی یہیں فرمائیں گے۔
یارب امتی امتی.... یا رب امتی امتی

اے اللہ میری امت کو بچا لے، اے اللہ میری امت کو بچا لے ___ یہ ہے محبت"

" ایک بار آپ (ﷺ) جنت البقیع کی طرف نکلے، اہل قبور کو سلام کیا اور صحابہ کرام سے فرمایا :میری خواہش ہے کہ اپنے بھائیوں کو دیکھ لیتا۔ صحابہ نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول (ﷺ) کیا ہم آپ کے بھائی نہیں ہیں۔۔۔؟
آپ صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمایا : تم لوگ میرے ساتھی ہو۔ میرے بھائی وہ لوگ ہیں جو ابھی تک نہیں آئے۔۔جو مجھے بنا دیکھے مجھ پر ایمان لائیں گے۔۔میرا کلمہ پڑھیں گے _____ یہ ہے محبت."

" حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنہا فرماتی ہیں کہ جب میں نے حضور اکرم (ﷺ) کو خوشگوار حالت میں دیکھا تو میں نے عرض کیا :
یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ سے میرے حق میں دعا فرمائیں۔
تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
اے اللہ۔۔۔! عائشہ کے اگلے اور پچھلے، ظاہری و باطنی، تمام گناہ معاف فرما۔
یہ سن کر حضرت عائشہ رضی اﷲ عنہا خوشی سے لوٹ پوٹ ہو گئیں۔
اس پر حضور نبی اکرم(ﷺ) نے پوچھا:عائشہ۔۔۔ بڑی خوش ہو رہی ہو۔۔؟؟ انہوں نے عرض کیا : خوشی کیسے نا ہو۔ آپ نے اتنی بڑی دعا جو میری حق میں کردی۔
تو حضور نبی اکرم (ﷺ) نے فرمایا : اللہ کی قسم! یہ دعا تو میں ہر نماز کے بعد اپنی امت کے لیے مانگتا ہوں____ یہ ہے محبت."

" محبت کیا ہے۔۔۔؟؟

میں نے پوچھا زندگی سے، پھولوں سے ،آسمان سے ،زمین سے، لیکن کوئی تسلی بخش جواب نہیں ملا۔ پھر۔۔ ۔ ۔ تاریخ ہاتھ پکڑ کر پیچھے لے گئی۔ چودہ سو برس پیچھے۔۔۔
رات تھی، تارے بھی سو چکے تھے، ایک عظیم ہستی سجدے میں جھکی
گیلی آنکھوں کے ساتھ سوالی بن کے ایک ہی دعا دہرا رہی تھی،

" یا اللہ میری امت کو بخش دے، یا اللہ میری امت کو بخش دے "

دل و دماغ نے جھنجھوڑ کے کہا____" اے نادان انسان... 'دیکھ یہ ہے محبت"

>> اب خود سے سوال کریں اتنی محبت جو نبی (ﷺ) نے ہم سے کی، کیا ہم اس محبت کا عشر عشیر بھی لوٹایا۔۔۔؟

کہیں ایسا تو نہیں روشن خیالی کے نام پر سنتوں کا قتل کر کر کے ہم لوگ اس ذات گرامی سے بے وفائی کرتے جا رہے ہیں جو قیامت کے ہولناک دن بھی اپنی وفا نبھائیں گے۔۔۔۔ خدا کے لیے سوچیئے ضرور سوچیئے

روزانہ رات کو سونے سے قبل اپنے دن بھر کے اعمال پر نظر دوڑا لیا کریں، ان کا محاسبہ کر لیا کریں کہ ہم نے آج محبت کا کتنا حق ادا کیا۔۔۔؟
جو روز اپنا حساب کرتا ہے قیامت کے دن اس کا حساب آسان ہو گا۔۔۔!!
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
جزاک اللہ خیرا عامر بھائی
اللہ ہمیں بھی اللہ او ر اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے سچی اور کھری محبت کرنے کی توفیق عطا فرما۔آمین یا رب العالمین
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
جزاک اللہ خیرا عامر بھائی
اللہ ہمیں بھی اللہ او ر اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے سچی اور کھری محبت کرنے کی توفیق عطا فرما۔آمین یا رب العالمین
آمین
 

عبدالقیوم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
825
ری ایکشن اسکور
433
پوائنٹ
142
بہت اچھا مضمون تھا عامر بھائی ایک بار تو آپ نےہم کو جھنجھوڑ کے رکھ دیا ہے الللہ آپ کے علم و عمل برکت ڈالے آمین
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
بہت اچھا مضمون تھا عامر بھائی ایک بار تو آپ نےہم کو جھنجھوڑ کے رکھ دیا ہے الللہ آپ کے علم و عمل برکت ڈالے آمین
اللہ سبحانہ و تعالی
 

Ishtiaq Saqi

رکن
شمولیت
نومبر 16، 2011
پیغامات
18
ری ایکشن اسکور
17
پوائنٹ
32
عامربھائی مضمون توواقعی دعوت فکردےرھاھےلیکن حوالہ جات سے خالی ھے اگررسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ھربات کاحوالہ دےدیاجاتاتوبہت فائدہ ھوتا.
جزاكم الله أحسن الجزاء.
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
٭٭٭ نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم ٭٭٭


10629601_716182698450002_152720309375871937_n.jpg



علی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ غزوہ بدر کے موقع پرمقداد رضی اللہ عنہ کے علاوہ ہم میں، گھڑ سوار کوئی نہ تھا، اور ہمارے درمیان ہر شخص سو جاتا تھا، سوائے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جو ایک درخت کے نیچے نماز پڑھتے جاتے تھے اور ، روتے جاتے تھے یہاں تک کہ صبح ہو گئی


(صحيح ابن حبان : 2257 ، ، مسند أحمد : 2/222 ، ،
صحيح الترغيب : 3330 ، 545 (الألباني))
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
امت کا غم !!!


10420402_476886775782922_7254202331676528578_n.jpg


عن ابن لأبي هالة ، عن الحسن بن علي قال : سألت خالي هند بن أبي هالة ، وكان وصافا ، فقلت : صف لي منطق رسول الله صلى الله عليه وسلم قال : « كان رسول الله صلى الله عليه وسلم متواصل الأحزان دائم الفكرة ليست له راحة ، طويل السكت ، لا يتكلم في غير حاجة ......»

(الشمائل المحمدية للترمذی :223,باب كيف كان كلام رسول الله)
 
Top