• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترمہ ام حماد صاحبہ

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463




محترمہ ام حماد صاحبہ کا انٹرویو





محدث فورم کی سینئیر و معزز رکن ام حماد صاحبہ ، اسلامی و اصلاحی موضوعات پر گہری نگاہ رکھتیں ہیں اور دین کی تڑپ ومحبت کے ساتھ مسلمانوں کے مسائل اور دین اسلام کی ترقی و بلندی کے لیے کوشاں ہیں۔ان کی شخصیت کے بارے میں مزید جاننے اور استفادہ حاصل کرنے کی غرض سے آج کا ان کا انٹرویو پیش کیا جا رہا ہے۔
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ اللہ تعالی فورم پر ان کے قیام کو ہم سب کے لیے نفع کا باعث بنائے، آمین




1۔آپ کا مکمل نام ، اور آپ کی رہائش؟
2۔آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ، ؟مزید اپنی دینی تعلیم کا سفر کیسے اور کہاں سے شروع کیا، اور کیا آپ کو اس دوران کسی مشکل کا سامنا ہوا؟
3۔کیا آپ کسی پیشہ سے وابستہ ہیں؟
4۔عمرعزيز کی کتنی بہاریں گزار چکی ہیں ؟ اب تك زندگی سے کیا سیکھا؟؟
5۔شادی ہوئی ؟ اولاد ہے ؟ ان کے نام کیا ہیں ؟ ان کو کیا بنانا چاہتی ہیں ؟
6۔مزاجا کیسی طبیعت کے مالکہ ہیں؟ آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟

7۔انٹرنیٹ کی دنیا سے کب متعارف ہوئیں ؟ اور اس پر دینی کام کرنے کا رجحان کیسے پیدا ہوا ؟
8۔ ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟
9۔فرصت اور پریشان کن لمحات کن امور پر صرف کرتی ہیں؟ آپ کے روز مرہ کے مشاغل کیا ہیں؟
10آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے؟
11۔وہ کون سی ایسی خواہش یا خواب ہے جو اب تک پورا نہ ہو سکا؟
12۔کس چیز سے خوف زدہ ہو جاتی ہیں؟
13۔مستقبل میں ایسا کیا کرنا چاہتی ہیں ، جو ابھی تک نہیں کیا؟
14۔ کسی کے ساتھ پہلی مُلاقات میں آپ سامنے والے میں کیا ملاحظہ کرتی ہیں ؟
15. اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سو
چتی ہیں؟
16۔محدث فورم پر پہلا دن کیسا تھا ؟؟ آغاز میں کیسی مشکلات سامنے آئیں؟
17محدث فورم کے وہ کون سے رکن ہیں ، جن کی تحاریر سے آپ متاثر ہوئیں اور آپ کو ان رکن سے دینی فائدہ حاصل ہوا؟ ارکان خواتین میں سے کسی بہن کا بھی تذکرہ کیجئے۔
18مسقبل میں کیا کچھ کرنے کا عزم رکھتی ہیں ہمیں بھی اس سے آگاہ کیجئے ہوسکتا ہے آپ کو محدث فورم سے کوئی ہمنوا مل جائے ؟
19۔ہدایت اللہ کی طرف سے آتی ہے، مگر اللہ تعالی ایسے اسباب بنا دیتے ہیں ، جو ہدایت کا باعث بن جاتے ہیں ، آپ کی زندگی میں ان اسباب کا کیا کردار رہا؟؟
20۔زندگی کے اتنے ادوار گزار لینے کا بعد زندگی سے کیا سیکھا؟؟

21۔دین اسلام کی ترقی و بلندی کے لیے ، مسلمانوں میں کس چیز کی ضرورت محسوس کرتی ہیں؟؟
22۔نوجوان طبقے کے لیے وہ چند ضروری باتیں کون سی ہوں گی ، جن سے وہ راہ راست اختیار کر سکیں؟؟
23۔کم عمر اور نوجوان لڑکیوں کے لیے کیا نصیحت کریں گی؟
24۔شرعی حدود میں رہتے ہوئے خاتون خانہ نیک اعمال اور درجات کیسے حاصل کرے؟ اس حوالے سے آپ کا طرز عمل کیا ہے؟
25۔جب گھر ، شوہر ، بچے ، رشتہ داریاں متاثر ہو رہی ہوں ، تو آپ کی ترجیح کیا ہوتی ہے؟
26۔ایک آئیڈیل عورت ، بیوی کیا ہوتی ہے؟ اور ایک آئیڈیل شوہر ؟
27۔کامیاب شادی کا مطلب ذہنی ہم آہنگی ، سمجھوتہ یا مزاج کی مطابقت ہے ، یا کچھ اور ؟
28۔خواتین میں پائے جانے والی کونسی ایسی برائی ہے ، جس پر قابو پانے کے لیے سرگرم عمل رہنا چاہتی ہیں؟

29۔گھریلو امور میں کس کام میں ماہر ہیں ، کوکنگ ، سلائی کڑھائی ، سیٹنگ یا کیا ؟
30۔اسلامی طرز فکر کے تحت بحیثیت والدہ بچوں کی تربیت میں کیا کردار ہے؟
31۔دین اسلام کے بیش بہا موضوعات میں سے وہ کون سا ایسا موضوع ہے ، جس کی محفل آپ کو بہت بھاتی ہے؟؟
32۔ہر انسان زندگی کے کسی نہ کسی شعبہ میں مہارت اور قابلیت رکھتا ہے ، اس حوالے سے اپنی صلاحیتوں کی تلاش کیسے ہوئی ؟ نیز اس مہارت اور قابلیت کا تذکرہ بھی کیجیئے۔
33۔دین اسلام پر عمل کرتے ہوئے معاشرے کی کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟ اور ان رکاوٹوں کا سدباب کس طرح کیا؟

34۔امر بالمعروف و نھی عن المنکر کا فرئضہ بحیثیت عورت کس طرح انجام دیتی ہیں ؟
35۔دین کے معاملے پر کس شخصیت پر رشک آتا ہے؟
36۔امور خانہ داری میں کیا کردار ادا کرتی ہیں؟
37۔آپ کھانے میں کیا پسند کرتی ہیں؟؟اور خود کھانا بنانا کیسا لگتا ہے؟؟
38۔ کیا آپ کا تعلق دین دار گھرانے سے ہے ؟
39۔ ایسے افعال ، جن کو سرانجام دینے کے لیے لمبی زندگی کی دعا مانگتی ہوں؟
40۔آپ کو غصہ کتنا آتا ہے؟ اور ایسی صورت میں کیا ردعمل ظاہر کرتی ہیں؟
41۔عورتوں میں تدبر اور تفکر کے حوالے سے کیا کہیں گی؟ کیا تیسری آنکھ کی بصیرت تقوی دار خاتون میں ہو سکتی ہے ؟اس حوالے سے آپ کا مشاہدہ کیا ہے؟
42۔ مسلکی اختلافات کےبارے میں آپ کا نقطہ نظر کیا ہے ؟ جدید پیش آمدہ مسائل کے دینی حل کے لیے بہترین طریقہ کیا سمجھتی ہیں ؟
43۔اپنی پسندیدہ شخصیات اور کتب کے بارے میں آگاہ فرمائیں ۔نیز مطالعہ کے لیے آپ کا کیا معمول ہے؟
44۔اصلاح احوال ، موجودہ تعلیمی نظام اور اسلامی تعلیم کے حوالے سے کیا فکر رکھتی ہیں ؟ بالخصوص خواتین کے لیے!
45۔ادارہ محدث کے کاموں میں پہلے سے اب تک عملی طور پر شامل ہیں یا نہیں؟
46۔ بطورِ سینئر رکن ، محدث فورم کے اراکین کے لیے کوئی پیغام دینا چاہئیں گی؟





@ام حماد




 

ام حماد

رکن
شمولیت
ستمبر 09، 2014
پیغامات
96
ری ایکشن اسکور
66
پوائنٹ
42
محدث فورم کی سینئیر و معزز رکن ام حماد صاحبہ ، اسلامی و اصلاحی موضوعات پر گہری نگاہ رکھتیں ہیں اور دین کی تڑپ ومحبت کے ساتھ مسلمانوں کے مسائل اور دین اسلام کی ترقی و بلندی کے لیے کوشاں ہیں۔
سب سے پہلے تو یہ کہ میں ان جملوں کی مستحق نہیں ہوں ایک عام سی مسلمان ہوں البتہ میری خوش قسمتی کہ اللہ تعالی نے میرے لیے جسے چنا وہ ایک موحد عالم ہے اس پر مجھے فخر ہے الحمدللہ رب العالمین
 

ام حماد

رکن
شمولیت
ستمبر 09، 2014
پیغامات
96
ری ایکشن اسکور
66
پوائنٹ
42
1۔آپ کا مکمل نام ، اور آپ کی رہائش؟
میرا اصل نام تو ڈپٹی نذیر احمد کے معروف ناول مراۃ العروس کی سگھڑ بیوی کے نام پر رکھا گیا تھا حالانکہ میرے والدین میں سے دونوں میں کوئی بھی اتنا پڑھا لکھا نہیں تھا نہ تو دینی تعلیم اور نہ ہی دنیاوی تعلیم
لیکن شادی کے بعد ام حماد کے نام سے ہی معروف ہوں یا پھر میرا قلمی نام جس سے میں اخبارات اور رسائل میں کبھی کبھار لکھا کرتی تھی ۔۔آرزو جو کہ شادی کے بعد آرزو فیض بن گیا، اور اب لکھنا ایک خواب سا بن گیا ہے
میری رہائش کراچی کی معروف بستی اورنگی ٹاون میں تھی اور شادی کے بعد کراچی ، فیصل آباد اور اب جامعہ ابی بکر کراچی کے پڑوس کی نعمت ملی ہوئی ہے
الحمدللہ رب العالمین
 

ام حماد

رکن
شمولیت
ستمبر 09، 2014
پیغامات
96
ری ایکشن اسکور
66
پوائنٹ
42
2۔آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ، ؟مزید اپنی دینی تعلیم کا سفر کیسے اور کہاں سے شروع کیا، اور کیا آپ کو اس دوران کسی مشکل کا سامنا ہوا؟
میرا اس خاندان سے تعلق ہے جہاں مرد تعلیم حاصل نہیں کرتے پیدا ہوتے ساتھ ہی اپنا بنارسی کام سیکھا جاتا ہے اور پھر ساری زندگی کولہو کا بیل بن کر اسی کام میں گزر جاتی ہے البتہ لڑکیوں کے کچھ پڑھنے کی مثالیں ہیں اور وہ بھی والدین کی ذاتی دلچسپی وگرنہ ۔۔۔۔۔۔۔
کوئی تعلیمی رہنمائی نہیں کوئی مقصد حیات نہیں تو بس سکول گئے میٹرک کر لیا اور پھر انٹر کر لیا اور اب ان سے کہہ رہی ہوں کہ میرا تعلیمی سفر دوبارہ شروع کروائیں تو دیکھیں کب دوبارہ شروع ہوتا ہے دعا کریں جلد از جلد شروع ہو سکے
اور رہی دینی تعلیم تو میری دینی تعلیم نہ ہونے کے برابر ہے البتہ شادی کے بعد ان کی ابی جی رحمہ اللہ (سسر محترم) سے جو مختلف موضوعات پر گفتگو ہوتی تھی وہ تفسیر حدیث فقہ تاریخ سیرت گرائمر وہ سن سن کر یعنی مجلسی علم ہے یا پھر ذاتی مطالعہ البتہ باقاعدہ تعلیم کے لیے الھدی جوائن کرنے کا ارادہ ہے ان شاء اللہ العزیز
الحمدللہ تعلیمی سفر خواہ دنیاوی ہو یا دینی ابا کی وجہ سے آسان ہی رہا میں سب سے چھوٹی تھی لہذا ان سے خوب فرمائشیں کرتی تھی ان کی وجہ سے کوئی رکاوٹ کھڑی نہ ہوئی گو کہ گھر سے ہی کچھ مخالفت ہوئی تھی کہ لڑکیوں کو پڑھوا کر کیا کرنا ہے آخر کرنا تو ہانڈی روٹی ہی ہے نا ؟
 

ام حماد

رکن
شمولیت
ستمبر 09، 2014
پیغامات
96
ری ایکشن اسکور
66
پوائنٹ
42
3۔کیا آپ کسی پیشہ سے وابستہ ہیں؟
جی نہیں نکاح سے قبل ایک سکول میں انگلش پڑھاتی تھی اور اسی طرح کوچنگ سینٹر بنایا ہوا تھا جہاں انگلش لینگویج کورس اور میٹرک کی انگلش پڑھایا کرتی تھی اور نکاح کے بعد تمام مصروفیات ختم اور پھر صرف گھرداری اور اپنا مطالعہ
 

ام حماد

رکن
شمولیت
ستمبر 09، 2014
پیغامات
96
ری ایکشن اسکور
66
پوائنٹ
42
4۔عمرعزيز کی کتنی بہاریں گزار چکی ہیں ؟ اب تك زندگی سے کیا سیکھا؟؟
خواتین سے عمر نہیں پوچھا کرتے اور زندگی تو مسلسل سبق ہی ہے سو سیکھنے کا عمل جاری و ساری ہے اور مرنے تک جاری رہے گا رہی یہ بات کہ کیا سیکھا اس حوالے سے کچھ سوالات کے جوابات میں بیان کروں گی
 

ام حماد

رکن
شمولیت
ستمبر 09، 2014
پیغامات
96
ری ایکشن اسکور
66
پوائنٹ
42
5۔شادی ہوئی ؟ اولاد ہے ؟ ان کے نام کیا ہیں ؟ ان کو کیا بنانا چاہتی ہیں ؟
جی الحمدللہ تین بیٹے ہیں
شاہ حماد فیض
شاہ محمد فیض
شاہ حمدان فیض
اور انہیں بہترین مسلمان بنانا چاہتی ہوں تاکہ یہ زندگی کے جس شعبہ میں بھی ہویے دین اور وطن عزیز کی خدمت کر لیں گے
 

ام حماد

رکن
شمولیت
ستمبر 09، 2014
پیغامات
96
ری ایکشن اسکور
66
پوائنٹ
42
6۔مزاجا کیسی طبیعت کے مالکہ ہیں؟ آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟
سادہ مزاج ہوں اور اجتماعیت والی کوئی بھی بات مجھ میں نہیں پائی جاتی میرے شوہر کو مجھ سے یہی شکوہ ہے کہ تم مردم بےزار لگتی ہو صرف اپنا گھر
تو انفرادیت پسند ہوں حسب ضرورت اجتماعیت اختیار بھی کرتی ہوں ، بات اصل میں یہ ہے کہ میری تربیت کا ماحول اور میرے موجودہ ماحول میں زمین آسمان کا فرق ہے بس اجتماعیت میں یہی مشکل درپیش آتی ہے
 

ام حماد

رکن
شمولیت
ستمبر 09، 2014
پیغامات
96
ری ایکشن اسکور
66
پوائنٹ
42
7۔انٹرنیٹ کی دنیا سے کب متعارف ہوئیں ؟ اور اس پر دینی کام کرنے کا رجحان کیسے پیدا ہوا ؟
شادی سے پہلے ہی انٹرنیٹ سے تعارف تھا یعنی تقریبا 15 سال ہو گئے ہیں البتہ انٹر نیٹ کی دنیا میں دینی کام کا آغاز فیس بک پر کچھ گروپس سے شروع ہوا لیکن اب آ کر یہ سمجھ میں آئی ہے کہ دین کے نام پر بہت کچھ ہوتا ہے لہذا سب سے پہلے اصطلاح ’’دین‘‘ کی وضاحت ہونی چاہیے کیونکہ پہلے میں بدعات اور خرافات کو ہی دین سمجھتی تھی لیکن شادی کے بعد ابی جی رحمہ اللہ سے معلوم ہوا کہ دین اسلام کیا ہے اور بالخصوص جب سے الھدی جوائن کیا ہے تو ڈاکٹر فرحت ہاشمی حفظہا اللہ نے ایک فکر دی سب سے بڑھ کر دین پر عمل کیسے کیا جا سکتا ہے یہ نہیں پتا تھا تو ان شاء اللہ سب سے پہلے اپنے خاندان والوں کو دعوت دینی ہے اور نوجوان نسل کو جو انٹر نیٹ سے وابستہ ہے اور ان کی اکثریت شرکیات و بدعات میں مبتلا ہے دعا کیجیے جس طرح اللہ نے مجھے ایمان کی روشنی دی اسی طرح میرے پیاروں کو بھی اللہ تعالی ایمان کی روشنی عطا فرمائے آمین
 

ام حماد

رکن
شمولیت
ستمبر 09، 2014
پیغامات
96
ری ایکشن اسکور
66
پوائنٹ
42
بس اب بیٹھا نہیں جا رہا اتنی دیر بیٹھ گئی ہوں تو تکلیف شروع ہو گئی ہے اللہ حافظ پھر سہی ان شاء اللہ
 
Top