• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترم آزاد صاحب

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

محترم آزادصاحب کا انٹرویو

آج ہم جس شخصیت کا انٹرویو کرنے جارہے ہیں ، فورم پر ان کا شمار اہم اراکین میں ہوتاہے ، مصروفیت کی وجہ سے کم لکھتے ہیں لیکن متانت و سنجیدگی کے ساتھ علمی و فکری گفتگو پیش کرنا خوب جانتے ہیں ۔ اس کےعلاوہ پی ڈی ایف فارمیٹ میں اسلامی کتب مہیا کرنے میں بھی ماہر ہیں۔مزید جاننے کے لیے ان سے سوالات کا سلسلہ شروع کیا جاتا ہے ۔

1-آپ کا مکمل نام کیا ہے ، اور آپ کی رہائش کہاں پر ہے؟

2۔آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ؟دینی تعلیم کے لیے آپ کی سرگرمیاں کیا ہیں اور تعلیمی میدان میں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟

3۔آپ کے اساتذہ کا آپ کی عملی وعلمی تربیت میں کیا کردار ہے؟

4۔آپ کا پیشہ کیا ہے؟

5۔عمرعزيز کی کتنی بہاریں گزار چکے ہیں ؟ اب تك زندگی سے کیا سیکھا؟؟

6-بچپن کیسا گزرا؟؟شرارتی تھے؟کوئی دلچسپ واقعہ؟

7۔شادی ہوئی ؟ اولاد ہے ؟ ان کے نام کیا ہیں ؟ ان کو کیا بنانا چاہتے ہیں ؟

8۔مزاجا کیسی طبیعت کے مالک ہیں؟ آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟

9-انٹرنیٹ کی دنیا سے کب متعارف ہوئے ؟ اور اس پر دینی رجحان کتنا رکھتے ہیں ؟

10۔آپ کو کیا ناپسند اور ناگوار گزرتا ہے؟ کسی بھی حوالے سے بتا سکتے ہیں۔

11۔ ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟

12۔فرصت اور پریشان کن لمحات کن امور پر صرف کرتے ہیں؟ آپ کے روز مرہ کے مشاغل کیا ہیں؟

13-آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے؟

14- وہ کون سی ایسی خواہش یا خواب ہے جو اب تک پورا نہ ہو سکا؟

15۔کس چیز سے خوف زدہ ہو جاتے ہیں؟

16۔مستقبل میں ایسا کیا کرنا چاہتے ہیں ، جو ابھی تک نہیں کیا؟

17۔ کسی کے ساتھ پہلی مُلاقات میں آپ سامنے والے میں کیا ملاحظہ کرتے ہیں ؟

18-اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سوچتے ہیں؟

19۔شریعت کے نفاذ کےلیے کیا لائحہ عمل ہونا چاہیے؟

20-محدث فورم کے وہ کون سے رکن ہیں ، جن کی تحاریر سے آپ متاثر ہوئے اور آپ کو ان رکن سے دینی فائدہ حاصل ہوا؟

21۔معاشرے میں سب سے بڑی برائی کیا دیکھتے ہیں اور تدارک کس طرح کیا جاسکتا ہے؟نوجوان نسل میں سب سے بڑی برائی کیا ہے اور اس کی وجوہات کیا ہیں؟

22-آپ کے اردگرد نوجوان نسل کن ذرائع سے سب سے زیادہ اسلام سیکھتی سمجھتی ہے؟از خود؟والدین؟یااسلامی ادارے؟؟

23-۔ہدایت اللہ کی طرف سے آتی ہے، مگر اللہ تعالی ایسے اسباب بنا دیتے ہیں ، جو ہدایت کا باعث بن جاتے ہیں ، آپ کی زندگی میں ان اسباب کا کیا کردار رہا؟؟

24۔زندگی کے اتنے ادوار گزار لینے کا بعد زندگی سے کیا سیکھا؟؟

25۔دین اسلام کی ترقی و بلندی کے لیے ، مسلمانوں میں کس چیز کی ضرورت محسوس کرتے ہیں؟؟

26۔دین اسلام کے بیش بہا موضوعات میں سے وہ کون سا ایسا موضوع ہے ، جس کی محفل آپ کو بہت بھاتی ہے؟؟

27۔ہر انسان زندگی کے کسی نہ کسی شعبہ میں مہارت اور قابلیت رکھتا ہے ، اس حوالے سے اپنی صلاحیتوں کی تلاش کیسے ہوئی ؟ نیز اس مہارت اور قابلیت کا تذکرہ بھی کیجیئے۔

28۔دین اسلام پر عمل کرتے ہوئے معاشرے کی کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟ اور ان رکاوٹوں کا سدباب کس طرح کیا؟

29۔دین کے معاملے پر کس شخصیت پر رشک آتا ہے؟

30۔ مسلکی اختلافات کےبارے میں آپ کا نقطہ نظر کیا ہے ؟ جدید پیش آمدہ مسائل کے دینی حل کے لیے بہترین طریقہ کیا سمجھتے ہیں ؟

31-اپنی پسندیدہ شخصیات اور کتب کے بارے میں آگاہ فرمائیں ۔ نیز مطالعہ کے لیے آپ کا معمول کیا ہے؟

32۔امور خانہ داری میں کیا کردار ادا کرتے ہیں؟

33۔کھانے میں کیا پسند کرتے ہیں؟؟اور اگر خود کھانا بنانا پڑے تو؟؟؟

34۔ اب تک محدث فورم کے کن کن اراکین سے آپ مُلاقات کر چُکے ہیں؟

35۔ بطور سینئر رکن آپ محدث فورم کے اراکین کے لیے کوئی پیغام دینا چاہیں گے؟

@آزاد

( دوران انٹرویو آزاد صاحب سےموضوع سے متعلقہ سوالات کیے جاسکتے ہیں:-منجانب انٹرویو پینل)
 
آزاد

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
363
ری ایکشن اسکور
920
پوائنٹ
125
۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
1-آپ کا مکمل نام کیا ہے ، اور آپ کی رہائش کہاں پر ہے؟
محمد زبیر ۔ملتان میں
2۔آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ؟دینی تعلیم کے لیے آپ کی سرگرمیاں کیا ہیں اور تعلیمی میدان میں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟
حافظ قرآن، فاضل درس نظامی، ایم اے اسلامیات، بی ایڈ جاری۔ ۔مطالعہ اور شیوخ سے استفادہ کے ذریعے۔ بحمد اللہ کسی خاص مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
3۔آپ کے اساتذہ کا آپ کی عملی وعلمی تربیت میں کیا کردار ہے؟
بہت زیادہ۔ میں جس مقام پر ہوں اور جو کچھ لکھ پڑھ سکتا ہوں، اللہ کے فضل سے اساتذہ کا صدقہ جاریہ ہے۔
4۔آپ کا پیشہ کیا ہے؟
ابھی طالب علم ہوں۔
5۔عمرعزيز کی کتنی بہاریں گزار چکے ہیں ؟ اب تك زندگی سے کیا سیکھا؟؟
25 بہاریں گزر چکی ہیں اور 26 ویں اپنے اختتام کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے۔۔ کوئی بھی کام تب ہی ہوگا جب اللہ کا نام لے کر خود شروع کیا جائے۔ ورنہ دوسرے پر بھروسا کرلیا جائے تو کبھی کام نہیں ہوتا یا وقت پر نہیں ہوتا۔
6-بچپن کیسا گزرا؟؟شرارتی تھے؟کوئی دلچسپ واقعہ؟
الحمد للہ اچھا گزر گیا۔ نہیں۔ یاد نہیں۔
7۔شادی ہوئی ؟ اولاد ہے ؟ ان کے نام کیا ہیں ؟ ان کو کیا بنانا چاہتے ہیں ؟
نہیں۔
8۔مزاجا کیسی طبیعت کے مالک ہیں؟ آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟
اچھا اجتماع ہوتو اجتماعیت پسند ورنہ انفرادیت پسند۔
9-انٹرنیٹ کی دنیا سے کب متعارف ہوئے ؟ اور اس پر دینی رجحان کتنا رکھتے ہیں ؟
2006 کے آغاز میں۔ زیادہ تر
10۔آپ کو کیا ناپسند اور ناگوار گزرتا ہے؟ کسی بھی حوالے سے بتا سکتے ہیں۔
علم کے بعد عمل نہ کرنا۔
11۔ ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟
نیکی کا کوئی بھی کام۔
12۔فرصت اور پریشان کن لمحات کن امور پر صرف کرتے ہیں؟ آپ کے روز مرہ کے مشاغل کیا ہیں؟
مطالعہ ، کسی دوست سے ملاقات یا پھر نیند۔ روز مرہ کے مشاغل: آٹھ نو گھنٹے نیند،پانچ وقت کی نماز، ایک پارہ کی تلاوت، باقی وقت کمپیوٹر، انٹرنیٹ، مطالعہ وغیرہ وغیرہ
13-آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے؟
جو اللہ تعالیٰ نے بیان کردیا ہے: وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ
14- وہ کون سی ایسی خواہش یا خواب ہے جو اب تک پورا نہ ہو سکا؟
اچھا طالب علم بننے کی۔
15۔کس چیز سے خوف زدہ ہو جاتے ہیں؟
امتحانات سے۔
16۔مستقبل میں ایسا کیا کرنا چاہتے ہیں ، جو ابھی تک نہیں کیا؟
تصنیف وتالیف کا کام۔
17۔ کسی کے ساتھ پہلی مُلاقات میں آپ سامنے والے میں کیا ملاحظہ کرتے ہیں ؟
اخلاق وکردار، حلیہ
18-اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سوچتے ہیں؟
۔۔۔​
19۔شریعت کے نفاذ کےلیے کیا لائحہ عمل ہونا چاہیے؟
حقیقی انقلاب یعنی پہلے اپنے آپ کو سدھاریں، پھر درجہ بدرجہ۔۔۔
20-محدث فورم کے وہ کون سے رکن ہیں ، جن کی تحاریر سے آپ متاثر ہوئے اور آپ کو ان رکن سے دینی فائدہ حاصل ہوا؟
استاد محترم رفیق طاہر حفظہ اللہ ورعاہ، فضیلۃ الشیخ کفایت اللہ سنابلی حفظہ اللہ، محترم ابوالحسن علوی حفظہ اللہ، محترم رضا میاں حفظہ اللہ، وغیرہم
21۔معاشرے میں سب سے بڑی برائی کیا دیکھتے ہیں اور تدارک کس طرح کیا جاسکتا ہے؟نوجوان نسل میں سب سے بڑی برائی کیا ہے اور اس کی وجوہات کیا ہیں؟
شرک وبدعت کے بعد فحاشی وعریانی۔ نوجوان نسل بھی معاشرے کا حصہ ہے۔ وجوہات: گھر کی سطح پر تربیت نہ ہونا، غلط قسم کی یاری دوستی، جہالت، وغیرہ۔تدارک مذکورہ خامیوں کے ازالے سے ہوسکتا ہے۔
22-آپ کے اردگرد نوجوان نسل کن ذرائع سے سب سے زیادہ اسلام سیکھتی سمجھتی ہے؟از خود؟والدین؟یااسلامی ادارے؟؟
تینوں ذرائع سے ۔
23-۔ہدایت اللہ کی طرف سے آتی ہے، مگر اللہ تعالی ایسے اسباب بنا دیتے ہیں ، جو ہدایت کا باعث بن جاتے ہیں ، آپ کی زندگی میں ان اسباب کا کیا کردار رہا؟؟
کافی ۔
24۔زندگی کے اتنے ادوار گزار لینے کا بعد زندگی سے کیا سیکھا؟؟
سوال نمبر 5 کے جواب میں گزر چکا ہے کہ:
کوئی بھی کام تب ہی ہوگا جب اللہ کا نام لے کر خود شروع کیا جائے۔ ورنہ دوسرے پر بھروسا کرلیا جائے تو کبھی کام نہیں ہوتا یا وقت پر نہیں ہوتا۔
25۔دین اسلام کی ترقی و بلندی کے لیے ، مسلمانوں میں کس چیز کی ضرورت محسوس کرتے ہیں؟؟
عمل کی۔
26۔دین اسلام کے بیش بہا موضوعات میں سے وہ کون سا ایسا موضوع ہے ، جس کی محفل آپ کو بہت بھاتی ہے؟؟
جس میں تزکیہ نفس کے حوالے سے گفتگو ہو۔
27۔ہر انسان زندگی کے کسی نہ کسی شعبہ میں مہارت اور قابلیت رکھتا ہے ، اس حوالے سے اپنی صلاحیتوں کی تلاش کیسے ہوئی ؟ نیز اس مہارت اور قابلیت کا تذکرہ بھی کیجیئے۔
کسی شعبے میں مکمل مہارت نہیں ہے۔
28۔دین اسلام پر عمل کرتے ہوئے معاشرے کی کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟ اور ان رکاوٹوں کا سدباب کس طرح کیا؟
الحمد للہ ، اللہ نے محفوظ رکھا ہے۔
29۔دین کے معاملے پر کس شخصیت پر رشک آتا ہے؟
موجودہ دور کے حساب سے تمام بڑے علماء پر خصوصاً استاد الاساتذہ حافظ عبدالمنان نور پوری رحمہ اللہ پر جو میرے دادا استاد ہیں، اگرچہ انہیں دیکھا نہیں ہے لیکن تذکرہ اتنا سنا اور پڑھا ہے کہ گویا دیکھا ہے۔اسی طرح حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ پر، ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ پر، وغیرہم
30۔ مسلکی اختلافات کےبارے میں آپ کا نقطہ نظر کیا ہے ؟ جدید پیش آمدہ مسائل کے دینی حل کے لیے بہترین طریقہ کیا سمجھتے ہیں ؟
موجودہ اختلافات زیادہ تر الفاظ کی گولہ باری ہے۔بعض اوقات فریقین کا موقف ایک ہی ہوتا ہے، بس الفاظ کے ہیر پھیر میں ایک دوسرے پر فتوے لگائے جارہے ہوتے ہیں۔ راسخ العلم علماء کا کتاب وسنت کی روشنی میں اجتہاد۔
31-اپنی پسندیدہ شخصیات اور کتب کے بارے میں آگاہ فرمائیں ۔ نیز مطالعہ کے لیے آپ کا معمول کیا ہے؟
مولانا ثناء اللہ امرتسری، مولانا اسماعیل سلفی، عبدالرحمن کیلانی، حافظ عبدالمنان نورپوری، حافظ زبیر علی زئی، علامہ احسان الٰہی ظہیر رحمہم اللہ تعالیٰ اجمعین، فضیلۃ الشیخ ارشاد الحق اثری، مولانا اسحاق بھٹی، فضیلۃ الشیخ صلاح الدین یوسف، فضیلۃ الشیخ مبشر احمد ربانی پروفیسر محمد دین قاسمی حفظہم اللہ تعالیٰ اجمعین وغیرھم
ان اصحاب کی جملہ کتب
کوئی خاص معمول نہیں ہے۔جب کوئی اچھی کتاب ہاتھ لگتی ہے، پڑھ لیتا ہے۔ باقی جب ضرورت پڑتی ہے تو متعلقہ کتاب یا اس کا متعلقہ حصہ پڑھتا ہوں۔
32۔امور خانہ داری میں کیا کردار ادا کرتے ہیں؟
بس اتنا کہ اگر میں گھر میں ہوں اور کسی چیز کی ضرورت ہو اور وہ گھر پر موجود نہ ہو تو بازار سے لا دیتا ہوں۔
33۔کھانے میں کیا پسند کرتے ہیں؟؟اور اگر خود کھانا بنانا پڑے تو؟؟؟
مرغی اورمرغے کا گوشت، چند ایک سبزیوں کے علاوہ باقی سب پسند ہیں۔ میٹھے میں کسٹرڈ، کھیر، سوہن حلوہ وغیرہ۔
اگر خود بنانا پڑے تو بازار سے بنا بنایا لے آؤں گا۔
34۔ اب تک محدث فورم کے کن کن اراکین سے آپ مُلاقات کر چُکے ہیں؟
استاد محترم رفیق طاہر حفظہ اللہ ورعاہ، اہل الحدیث بھائی، ارسلان بھائی، نصر اللہ خالد بھائی، مزمل شماس بھائی، علی اوڈ بھائی۔
ساجد تاج بھائی سے ملاقات ہوتے ہوتے رہ گئی۔
35۔ بطور سینئر رکن آپ محدث فورم کے اراکین کے لیے کوئی پیغام دینا چاہیں گے؟
عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی، جہنم بھی
۔
 
جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
320
پوائنٹ
127
عمل بھی اچھا اور ارادے بھی نیک ۔ اپنے دوستوں اور ساتھیوں میں حکمت اور تدبیر سے کتاب و سنت کی تعلیمات عام کرنے کی کوشش کرتے رھیے جزاک اللہ
 
نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
جزاک اللہ خیرا۔۔
بہت مختصر مگر کار آمد انٹرویو ۔۔۔۔
اللہ آپ کو اپنے مقاصد میں کامیاب کرے ۔آمین
 
Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
جزاک اللہ خیرا کثیرا۔۔۔
مختصر مگر انتہائی مفید۔۔۔آپ میں جستجو بہت ہے ، اور اللہ تعالی نیک ارادے اور اس کے لیے قدم اٹھائے جانے کو بہت نوازتا ہے۔ان شاء اللہ!
اللہ تعالی آپ کے علم وعمل میں برکت عطا فرمائے ۔آمین
 
Top