- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,584
- ری ایکشن اسکور
- 6,762
- پوائنٹ
- 1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم حیدر آبادی صاحب شعر و ادب اورسیاسی معاملات سے تعلق رکھنے والی شخصیت ہیں۔ موصوف اردو زبان کی ترویج کے لیےبھی محنت کررہے ہیں۔ پیشے کے اعتبار سے سول انجینئر ہیں۔ آئیے ان کے بارے مزید جانتے ہیں!
1۔ اپنے تعارف سے آگاہ کریں ۔
2۔ آپ کی اصل رہائش کہاں کی ہے ؟ وہاں کا ماحول دین کے حوالے سے کیسا ہے ؟
3۔ آپ کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ آپ ایک طویل عرصہ سے سعودی عرب میں ہیں۔ اس طویل قیام سے متعلق آپ کے تجربات و مشاہدات کیا ہیں؟
4۔ آپ کی دینی و دنیوی تعلیمی قابلیت کیا ہے ؟ تعلیم کا سفر کیسے اور کہاں سے شروع کیا؟
5۔ جن اداروں میں آپ نے تعلیم حاصل کی وہاں نظام تعلیم کے حوالے سے کچھ کہنا چاہیں گے ؟
6۔ عمر عزيز کی کتنی بہاریں گزار چکے ہیں ؟ اب تک زندگی سے کیا سیکھا؟؟
7۔ شادی ہوئی ؟ اولاد ہے ؟ ان کو کیا بنانا چاہتے ہیں ؟
8۔ انٹرنیٹ کی دنیا سے کب متعارف ہوئے ؟ اور اس پر دینی کام کرنے کا رجحان کیونکر پیدا ہوا ؟
9۔ ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟
10۔ کتنی زبانوں سے آپ کو آشنائی ہے اور ان میں سے پسندیدہ کونسی ہے ؟
11۔ آپ کی نظر میں نوجوان طبقے کے لیے كون سی ضروری چیزیں ہیں جن کا خیال رکھ کر ایک مثالی مسلمان بن سکتا ہے ؟
12۔ مسلکی اختلافات کےبارے میں آپ کا نقطہ نظر کیا ہے ؟ جدید پیش آمدہ مسائل کے دینی حل کے لیے بہترین طریقہ کیا سمجھتے ہیں ؟
13۔ ہر انسان زندگی کے کسی نہ کسی شعبہ میں مہارت اور قابلیت رکھتا ہے ، اس حوالے سے اپنی صلاحیتوں کی تلاش کیسے ہوئی ؟ نیز اس مہارت اور قابلیت کا تذکرہ بھی کیجیئے۔
14- اپنی پسندیدہ شخصیات اور کتب کے بارے میں آگاہ فرمائیں ۔ دین کے معاملے میں کس شخصیت پر رشک آتا ہے؟
15۔ امور خانہ داری میں کیا کردار ادا کرتے ہیں؟ کھانے میں کیا پسند کرتے ہیں؟؟ اور اگر خود کھانا بنانا پڑے تو؟؟؟
16۔ مطالعے كا كتنا شوق ہے؟
17۔ شادی شدہ زندگی سے متعلق آپ کے نظریات یا تجربات کیا ہیں؟
18- محدث فورم کے وہ کون سے اراكين ہیں ، جن کی تحاریر سے آپ متاثر ہوئے يا علمی فائدہ محسوس ہوا ؟
19۔ محدث فورم پر آپ کس چیز کی کمی یا خامی محسوس کرتے ہیں جسے آپ لازمی سمجھتے ہوں؟
20۔ اب تک محدث فورم کے کن کن اراکین سے آپ کی مُلاقات ہو چُکی ہے۔ اراكينِ محدث فورم کے لیے کوئی پیغام دینا چاہیں گے؟
21۔ پاکستان اور انڈیا کے دینی حلقوں کے حوالے سے آپ کا موازنہ کیسا ہے یا آپ کیا فرق محسوس کرتے ہیں؟
22۔ آپ ایک غیرملک میں قیام پذیر ہونے کے سبب دونوں پڑوسی ممالک کی صحافت اور میڈیا سے واقف ہوں گے۔ اس حوالے سے آپ کے کیا تاثرات ہیں؟
23۔ دونوں ممالک کی سیاست اور عوامی رجحانات میں آپ کیا فرق محسوس کرتے ہیں؟
24۔ آپ کا تعلق حیدرآباد دکن سے ہے ، ہم نے سنا ہے کہ انڈیا کے دیگر علاقوں کی بہ نسبت حیدرآباد دکن کے مسلمان زیادہ بہتر حالت میں ہیں ، اس پر کچھ روشنی ڈالیں۔
25۔ حیدرآباد دکن کی نظام حکومت اور سقوط حیدرآباد کے سانحے سے متعلق آج کی نئی مسلمان نسل کے کیا خیالات ہیں؟
26۔ حالیہ دنوں میں حیدرآباد کی مسلم قیادت کا میڈیا میں بہت شور ہوا ہے۔ اس قیادت کا حیدرآباد میں کتنا اثر ہے یا حیدرآباد کے مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لیے اس نے کیا کیا ہے؟
27۔ انڈیا اور پاکستان کی نوجوان مسلم نسل کے تعلق سے آپ کے کیا خیالات ہیں؟
28۔ سیر و سیاحت کے حوالے سے آپ نے اپنے ملک کے کن کن علاقوں کا سفر کیا ہے۔ ان علاقوں کے متعلق کچھ بتائیں۔۔
29۔ انڈیا کے موجودہ سربراہ سے متعلق بھارتی مسلمانوں کو جو تشویش یا تحفظات لاحق ہیں اس کے متعلق آپ کا کیا خیال ہے؟
30۔ انڈیا کے حالیہ الیکشن میں جس سیاسی جماعت کا ملکی سطح پر انتخاب ہوا ہے اس کی وجوہات یا اسکے نتیجے میں پیش آنے والے اثرات کے متعلق کچھ بتائیں۔۔
31۔ انڈیا کی نئی نسل میں مذہبی یا لسانی تعصب کس حد تک ہے؟ کن علاقوں میں زیادہ ہے اور کن میں کم؟
32۔ آج کے انڈیا میں ہندو مسلم فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا کوئی حقیقی وجود ہے یا یہ صرف میڈیا کا پروپگنڈہ ہے؟
33۔ آپ کے ملک میں ایک سیاسی جماعت کا اچانک عروج ہوا تھا جس نے کرپشن کے خلاف آواز بلند کی تھی اور دہلی میں اپنی چند دن کی حکومت بھی بنائی ، اس کے متعلق کچھ تفصیلات سے آگاہ کریں کہ پھر اس پارٹی کی مقبولیت کیوں کم ہو گئی؟
34۔ انڈیا اور پاکستان کی روایتی سیاسی چپقلش کو آپ کس نظر سے دیکھتے ہیں؟
35۔ تقسیم ہند کے متعلق آپ کے کیا نظریات ہیں؟
36۔ انڈیا میں اردو شعر و ادب کی کیا حالت ہے؟ کیا نئے نوجوان لکھاری اور نئی کتب و رسائل سامنے آ رہے ہیں؟
37۔ آپ کے ملک سے کتنے اردو اخبارات شائع ہوتے ہیں اور ان کا سرکولیشن کیسا ہے؟
38۔ جنسی بےراہ روی یا تشدد کسی خاص ملک کی برائی نہیں مگر کیا وجہ ہے کہ گذشتہ دنوں اس حوالے سے انڈیا بہت بدنام ہوا ہے؟
39۔ انڈیا کی نوجوان نسل میں مذہب کے حوالے سے وطن پرستی کا مادہ کتنا ہے؟
40۔ آپ کو اگر ایک جملے میں اپنے ملک کا تعارف کروانے کو کہا جائے تو آپ کیا کہیں گے؟
@حیدرآبادی
(دوران انٹرویو مزید سوالات کی اجازت ہے--منجانب:انٹرویو پینل)