• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترم حیدرآبادی صاحب

حیدرآبادی

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2012
پیغامات
287
ری ایکشن اسکور
500
پوائنٹ
120
10۔ کتنی زبانوں سے آپ کو آشنائی ہے اور ان میں سے پسندیدہ کونسی ہے ؟
پسندیدہ تو ظاہر ہے اردو ہی ہو سکتی ہے۔
اس کے بعد ہندی ہے۔ انگریزی میں تو خیر اسکول کے زمانے سے ہی مہارت ہے۔ اپنی ریاست "تلنگانہ" کی زبان اول تلگو بھی لکھنا پڑھنا آتا ہے، سمجھنا بس کام چلاؤ حد تک۔
فارسی اور عربی سے بھی مناسب واقفیت ہے۔ عربی ٹائپنگ تو یہاں سعودی عرب میں رہنے کے ناتے اچھی خاصی آتی ہے۔
 

حیدرآبادی

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2012
پیغامات
287
ری ایکشن اسکور
500
پوائنٹ
120
16۔ مطالعے كا كتنا شوق ہے؟
ہمارا تو خیال ہے کہ مطالعے کا جسے شوق نہیں وہ ڈھنگ کا پیراگراف یا جملہ بمشکل تمام لکھ سکتا ہے۔ :)
آج سے تیس پینتیس سال پہلے اسکولوں میں ہفتہ میں ایک کلاس مطالعہ کی بھی ہوتی تھی جس میں گذشتہ ہفتہ لائبریری سے لی گئی کتاب کا خلاصہ سنانا ہوتا تھا۔
شکر ہے کہ آج کل چند معیاری اسکولوں میں پھر سے یہ رجحان شروع کیا گیا ہے اور طلبا کو مطالعے کی جانب راغب کیا جا رہا ہے۔
ہم نے تو تقریباً ہر قسم کی کتاب کا مطالعہ کیا ہے ۔۔۔ مذہبی، سیاسی ، سماجی ، تیکنیکی ، سائنسی ، شعر و ادب ، کلاسیکی ناول/تراجم ، فلم/تھیٹر/موسیقی ، تاریخ و سیرت و سوانح ، جنسیات و parenting، سیر و سیاحت ، سفرنامے وغیرہ وغیرہ
سوشل میڈیا اور دیگر خانگی و پروفیشنل مصروفیات کے سبب مطالعے میں پہلے کی بہ نسبت کچھ کمی تو ضرور آئی ہے مگر بلاناغہ کسی کتاب کے چند صفحات پڑھنا آج بھی روزمرہ کے مشاغل میں شامل ہے۔
 

حیدرآبادی

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2012
پیغامات
287
ری ایکشن اسکور
500
پوائنٹ
120
اپنی ریاست "تلنگانہ" کی زبان اول تلگو بھی لکھنا پڑھنا آتا ہے، سمجھنا بس کام چلاؤ حد تک۔
اب آپ احباب ہماری خوش قسمتی کی بھی داد دیجئے کہ رات میں جس وقت یہ سطور لکھ رہا تھا ٹھیک اس کے چند لمحے بعد ہماری نئی ریاست "تلنگانہ" کے اولین وزیر اعلیٰ چندر شیکھر راؤ نے ریاستی اسمبلی میں اعلان کیا کہ :
اردو ریاست تلنگانہ کی دوسری سرکاری زبان ہوگی !!

واضح رہے کہ جنوبی ہند کی ریاست "آندھرا پردیش" کو 65 سالہ طویل جدو جہد کے نتیجہ میں دو حصوں "تلنگانہ" اور "آندھرا" میں اسی سال جون 2014 میں تقسیم کیا گیا۔ تلنگانہ میں گذشتہ آندھرا پردیش ریاست کے وہ 10 اضلاع شامل کئے گئے جو تقسیم ہند سے قبل "ریاست حیدرآباد دکن" میں آتے تھے۔
 
Top