مزید تصاویر دیکھنے کے لئے
لنک پر کلک کریں
#بدعت کبھی بانجھ نہیں ہوتی، بلکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ نئی نئی خرابیوں کو جنم دیتی ہے، اس کے متعدد ثبوت ملاحظہ فرمائیں.
بریلوی مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے کچھ مفتی حضرات ایسے امور کی بظاہر حوصلہ شکنی کرتے نظر آئیں گے, لیکن سوال یہ ہے کہ #عید_میلاد کے ایسے جلوسوں کی قیادت بھی تو بریلویوں کے اپنے مولوی اور خطیب حضرات ہی کر رہے ہوتے ہیں، تو کیا مفتی منیب الرحمٰن اینڈ کمپنی اپنے ان مولویوں سے اظہار برات کر سکیں گے، کیا ان کی امامت وخطابت کے لائسنس کینسل کرنے کی ہمت کریں گے اور کیا اپنے عوام کو حقیقت بتا سکیں گے کہ یہ سب شعبدہ بازیاں ہیں ؟ یقیناً ایسا ممکن نہیں ہو گا کہ "دال روٹی" کا ذریعہ یہی خرافات ہی تو ہیں!!
دوسری بات یہ ہے کہ جب ایک بدعت کا ارتکاب ہوتا ہے تو اس سے بے شمار خرابیاں جنم لیتی ہیں کہ جن کا انسداد وہ لوگ ہرگز نہیں کر سکتے جو اس بنیادی بدعت کے مرتکب یا موجد ہوتے ہیں!! پہلے خرابی کی بنیادی جڑ سے جان چھڑانا ہوگی ورنہ اس طرح کے "نمونے" #نت_نئے_انداز میں نظر آئیں گے.
اللہ تعالی ہمارے حال پر رحم فرمائے اور دین کے نام پر ایسی خرافات سے ہمیں محفوظ رکھے!!
ھاشم یزمانی