• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترم عبدالقیوم صاحب

عبدالقیوم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
825
ری ایکشن اسکور
433
پوائنٹ
142
21۔دین اسلام کی ترقی و بلندی کے لیے ، مسلمانوں میں کس چیز کی ضرورت محسوس کرتے ہیں؟؟
اللہ اور اس کےرسو ل کی اطاعت يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ اس اطاعت کا ماڈل لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ
ان آیات پر عمل نہ کرنا یہ ایک کمی محسوس ہوتی اللہ ہم سب کوعمل کرنےکی توفیق عطا فرمائے آمین
 

عبدالقیوم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
825
ری ایکشن اسکور
433
پوائنٹ
142
22۔نوجوان طبقے کے لیے وہ چند ضروری باتیں کون سی ہوں گی ، جن سے وہ راہ راست اختیار کر سکیں؟؟
قرآن وسنت کی تعلیم سےآشناہوں اور مادی خواہشات سےاجتناب کریں اچھے مجالس کا انتخاب کریں

اس میں ان کی کامیابی ہے
23۔دین اسلام کے بیش بہا موضوعات میں سے وہ کون سا ایسا موضوع ہے ، جس کی محفل آپ کو بہت بھاتی ہے؟؟
وہ محفل جس میں علمی گفتگو کی جائے مگر خاص سیرت وتاریخ ہیں جو مجھے پسند ہیں

24۔ہر انسان زندگی کے کسی نہ کسی شعبہ میں مہارت اور قابلیت رکھتا ہے ، اس حوالے سے اپنی صلاحیتوں کی تلاش کیسے ہوئی ؟ نیز اس مہارت اور قابلیت کا تذکرہ بھی کیجیئے۔
اتنا قابل نہیں ہوں مگر دینی تعلیم اسلامیات وغیر ہ پڑھا سکتاہوں اور اردو کی کمپوزنگ اور اردوکی پروف ریڈنگ بھی کرسکتا ہوں اورکرتابھی ہوں


25۔دین اسلام پر عمل کرتے ہوئے معاشرے کی کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟ اور ان رکاوٹوں کا سدباب کس طرح کیا؟
دین اسلام پر عمل کرتے ہوئے کوئی مشکل نہیں بلکہ مشکلات بنادی جاتیں مثلا میں ایک دن میری سلوار ٹخنوں کےنیچے تھے تو میری ماں نے پوچھا یہ شلوار کیوں نیچے کی ہوئی میں نے اس وقت ایک شادی پر جاناتھا میں اپنی امی کوکہا میں شادی پرجارہاہوں اس لیےنیچے کی ہوئی ہے تومیرا امی نے کہا آپ کو اس شلوار کی وجہ سے کوئی شادی سے نکال دے تومجھےآکر کہنا میں اس سے پوچھالوں گی تو شادی میں توکسی نےکوئی بات بھی نہیں کہ آپ شلوار اوپر کیوں ہے توگھرواپس آیا تو میری ماں نے پوچھا کسی نےکوئی بات تونہیں کی میں کہا نہیں تو میری ماں نےکہا کہ یہ ایک شیطانی وسوسہ ہے بس اور کچھ نہیں
آج تک اسلام پر عمل کرتے ہوئے معاشرے میں کسی قسم کی مشکل کاسامنا نہیں کرناپڑا یہ میرےاللہ کاشکرہے

اوررکاوٹوں حل اللہ کی رسی کومضبوطی کےساتھ تھام لو یہ حل ہے
 

عبدالقیوم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
825
ری ایکشن اسکور
433
پوائنٹ
142
26۔پاکستانی سیاست کے بارے آپ کے کیا خیالات ہیں؟؟
پاکستان کی سیاست طبقاتی اورخاندانی سیاست ہے اس کے علاوہ عام آدمی کاسیاست کرنابہت مشکل ہے اس لیےپاکستا ن کی سیاست گندی ترین سیاست ہے


27۔دین کے معاملے پر کس شخصیت پر رشک آتا ہے؟
دین کےمعاملے میں ایک شخصیت ہیں ان پر رشک آتا ہے وہ ہمارے عزیز ہیں جن کانام مولانا عبدالطیف ارشد(قاضی) جو اس وقت وفات پاچکےہیں
یہ ہمارے خاندان کے عظیم عالم دین ہیں یہ کراچی میں رہتے تھے اور کراچی میں ہی انہوں نےوفات پائی انہوں نے ہی میرا نام عبدالقیوم رکھا

کیوں کہ یہ صاحب حقوق العباد کابہت خیال کرتے تھے اور غریبوں کےبہت ہمدرد اللہ ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین

28۔امور خانہ داری میں کیا کردار ادا کرتے ہیں؟
امور خانہ داری میں گھر کےتمام معاملات سنبھال سکتا ہوں اس کے علاوہ چائے اورچاول اچھے پکالیتا ہوں اور سالن بھی تقریبا ہر چیز کا
مگر روٹیاں نہیں پکاسکتا

 

عبدالقیوم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
825
ری ایکشن اسکور
433
پوائنٹ
142
29۔کھانے میں کیا پسند کرتے ہیں؟؟اور اگر خود کھانا بنانا پڑے تو؟؟؟
کھانے میں زیادہ چاول پسند کرتا ہوں اور اس کے علاوہ کھانابنا بھی لیتاہوں


30۔ کیا آپ کا تعلق دین دار گھرانے سے ہے ؟
جی میرا تعلق دیندار گھرانےسے ہے میرےوالد صاحب کےعلاوہ میرے خاندان اکثر لوگ عالم دین ہیں اور ان کاپیشہ بھی زیادہ تر ٹیچنگ ہے
جن میں قابل ذکر لوگ یہ ہیں
مولاناعبدالطیف ارشد (قاضی) یعقوب طاہر صاحب فاضل مدینہ یونیورسٹی استاد جامعہ ابی بکر کراچی رشتہ چاچو
محمدیوسف طیب فاضل جامعہ سلفیہ ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول شجاع آباد ملتان رشتہ چاچو
عبدالرحمٰن صاحب فاضل جامعہ سلفیہ مدرس جامعہ الاسلامیہ ملتان رشتہ چاچو
محمد عارف محمدی فاضل مرکز الدعوہ السلفیہ ستیانہ بنگلہ فیصل آباد مدرس جامعہ دارلحدیث محمدیہ لودھراں رشتہ چاچو
ان کےعلاوہ مولانا عبدالعلیم عامر فاضل مدینہ یونیورسٹی سعودی عرب میں تدریس کےفرائض سرانجام دے رہےہیں یہ میرے ابو کےپھوپھی زاد کزن ہیں
محترم ابوذر صاحب فاضل مدینہ یونیورسٹی ڈاکٹریٹ خرطوم یونیورسٹی سوڈان حال پروفیسر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان
پروفیسر عبدالرحمن طاہر صاحب عبدالغفور مدنی صاحب دونوں بھائی فاضل مدینہ یونیورسٹی ہیں اورمیری امی کےکزن ہیں اوردونوں بھائی پنجاب یونیورسٹی میں تدریس کےانجام دے رہے ہیں
ان کے علاوہ بھی بہت سےعلماء اساتذہ ہیں جواس وقت تقریبادین اسلام کی خدمت کررہے ہیں

 

عبدالقیوم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
825
ری ایکشن اسکور
433
پوائنٹ
142
31۔ ایسے افعال ، جن کو سرانجام دینے کے لیے لمبی زندگی کی دعا مانگتے ہوں؟
اللہ سےہمیشہ سعادت والی زندگی مانگی ہے صرف حج کی خواہش ہےاس کے لیے دعامیں ضرو مانگی ہے کہ اےاللہ مجھےزندگی میں حج ضرور کروانا آمین

32۔ آپ کو غصہ کتنا آتا ہے اور اُس صورت میں کیا کرتے ہیں؟
غصہ بہت کم آتا ہے آئے تو برداشت کرتا اورخاموش ہوجاتاہوں وہاں سےچلاجاتا ہوں تقریبا


33۔آپ کا ادارے کے عملی کاموں میں کیا کردار ہے؟
ادارے میں ہاف ٹائم محدث فتاوی یونیکوڈ سائٹ پر کام کرتا ہوں اورہاف ٹائم محدث لائبریری کے امور یعنی اصغر صاحب کا ہیلپر ہوں
یعنی لائبریری کام سیکھتا ہوں اورکرتا ہوں

34۔ اب تک محدث فورم کے کن کن اراکین سے آپ کی مُلاقات ہو چُکی ہے؟

بہت سارے سے ملاقات ہوچکی ہے


35۔ آپ محدث فورم کے اراکین کے لیے کوئی پیغام دینا چاہیں گے؟
ہرکسی نے مٹی میں جانا ہے اورکفن پہننا ہے اس لیےکہوں گا
اللہ اور اس کےرسول کی اطاعت کریں اس میں کامیابی ہیں

 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
جزاک اللہ خیرا اخی عبدالقیوم
اللہ تعالی آپ کے تمام اعمال میں برکت دے اور آپ کے علم وعمل میں اضافہ کرے۔ آمین!

34۔ اب تک محدث فورم کے کن کن اراکین سے آپ کی مُلاقات ہو چُکی ہے؟
بہت سارے سے ملاقات ہوچکی ہے
ماشاء اللہ بہت خوب! آجکل آصف مغل بھائی سے میری ملاقات نہیں ہورہی۔ ملیں تو میرا سلام کہیے گا۔ جزاک اللہ خیرا
 

عبدالقیوم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
825
ری ایکشن اسکور
433
پوائنٹ
142
جزاک اللہ خیرا اخی عبدالقیوم
اللہ تعالی آپ کے تمام اعمال میں برکت دے اور آپ کے علم وعمل میں اضافہ کرے۔ آمین!


ماشاء اللہ بہت خوب! آجکل آصف مغل بھائی سے میری ملاقات نہیں ہورہی۔ ملیں تو میرا سلام کہیے گا۔ جزاک اللہ خیرا
ان شاء اللہ کہوں گا
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,476
پوائنٹ
964
عبد القیوم بھائی اللہ آپ کی مدینہ یورسٹی داخلے کی خواہش پوری فرمائے ۔ اور آپ سے دین کا زیادہ سے زیادہ کام لے ۔
انٹرویو میں آپ نے بہت زیادہ ’’ پھرتی ‘‘ دکھائی ہے ۔ ابتسامہ ۔
دیگر اراکین کے لیے عرض ہے کہ ہمارے عبدالقیوم بھائی صحافت سے گہری دلچسپی رکھنے کی بنا پر ’’ عبد القیوم صحافی ‘‘ بھی کہلائے جاتے تھے (اب کا پتہ نہیں )
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
جزاک اللہ خیرا عبدالقیوم بھائی!
اللہ تعالی آپ کے تمام اعمال میں برکت دے اور آپ کے علم وعمل میں اضافہ کرے۔ آمین.
 
Top