محمد آصف مغل
سینئر رکن
- شمولیت
- اپریل 29، 2013
- پیغامات
- 2,677
- ری ایکشن اسکور
- 4,006
- پوائنٹ
- 436
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
لاہور کے گنجان آباد علاقے میں جب رہائش اختیار کرنے کی غرض سے اپنے محسن جناب محمد نعیم یونس صاحب کے ہاں آیا تو پہلی دفعہ محترم ڈاکٹر محمد اقبال صاحب سے شرفِ ملاقات حاصل ہوا۔ انتہائی ملنسار، خوبرو اور جوان مرد تھے۔ ڈاکٹر صاحب کے سونے کا وقت پھر بھی انہوں نے ہمیں اپنے ہسپتال میں بلوا لیا۔ خصوصی کمرے میں ہماری ضیافت کی۔ اللہ تعالیٰ انہیں بہترین اجر عطا فرمائے آمین
ڈاکٹر اقبال صاحب کے متعلق چند سطور دو دن پہلے بھی رقم کی تھیں لیکن پوسٹ نہ ہو سکیں۔
اُس دن ڈاکٹر اقبال صاحب حمید لطیف ہسپتال میں کیموتھراپی کروا رہے تھے۔ انتہائی علیل تھے۔ پتہ چلا تو تیمارداری کے لئے حاضر ہوگئے۔ ڈاکٹر صاحب سے ملاقات کے وقت، معالج ڈاکٹر ہمیں بتا رہے تھے کہ ان کے گردے اور معدہ وغیرہ سارا نظام ناکارہ ہو چکا ہے۔ اب انہیں گھر شفٹ کر دیا جائے تو بہتر ہو گا۔
اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ وہ ہمارے ڈاکٹر اقبال صاحب کو صحت و عافیت اور خیر و برکت والی زندگی عطا فرمائے آمین۔ اللہ تعالیٰ کسی پر بوجھ بننے سے بچائے۔
ڈاکٹر صاحب کی چند باتیں مجھے یاد ہیں رفتہ رفتہ اُنہیں احاطہ تحریر میں لاؤں گا۔
اگر کسی دوسرے بھائی کو بھی ڈاکٹر صاحب کے حسنات کا علم ہو تو وہ بھی لکھ دے۔ کیونکہ یہ گواہی ہے اللہ کے ہاں، اس مرد صالح کے لئے جو زندگی اور موت کی کشمکش میں بری طرح گھرا ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی رحمت میں رکھے آمین۔
اس وقت ڈاکٹر اقبال صاحب میوہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
اللہ تعالیٰ انہیں صحت و عافیت توانائی اور تندرستی عطا فرمائے آمین یارب العالمین