• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محترم ڈاکٹر محمد اقبال صاحب

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
لاہور کے گنجان آباد علاقے میں جب رہائش اختیار کرنے کی غرض سے اپنے محسن جناب محمد نعیم یونس صاحب کے ہاں آیا تو پہلی دفعہ محترم ڈاکٹر محمد اقبال صاحب سے شرفِ ملاقات حاصل ہوا۔ انتہائی ملنسار، خوبرو اور جوان مرد تھے۔ ڈاکٹر صاحب کے سونے کا وقت پھر بھی انہوں نے ہمیں اپنے ہسپتال میں بلوا لیا۔ خصوصی کمرے میں ہماری ضیافت کی۔ اللہ تعالیٰ انہیں بہترین اجر عطا فرمائے آمین
ڈاکٹر اقبال صاحب کے متعلق چند سطور دو دن پہلے بھی رقم کی تھیں لیکن پوسٹ نہ ہو سکیں۔
اُس دن ڈاکٹر اقبال صاحب حمید لطیف ہسپتال میں کیموتھراپی کروا رہے تھے۔ انتہائی علیل تھے۔ پتہ چلا تو تیمارداری کے لئے حاضر ہوگئے۔ ڈاکٹر صاحب سے ملاقات کے وقت، معالج ڈاکٹر ہمیں بتا رہے تھے کہ ان کے گردے اور معدہ وغیرہ سارا نظام ناکارہ ہو چکا ہے۔ اب انہیں گھر شفٹ کر دیا جائے تو بہتر ہو گا۔
اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ وہ ہمارے ڈاکٹر اقبال صاحب کو صحت و عافیت اور خیر و برکت والی زندگی عطا فرمائے آمین۔ اللہ تعالیٰ کسی پر بوجھ بننے سے بچائے۔
ڈاکٹر صاحب کی چند باتیں مجھے یاد ہیں رفتہ رفتہ اُنہیں احاطہ تحریر میں لاؤں گا۔
اگر کسی دوسرے بھائی کو بھی ڈاکٹر صاحب کے حسنات کا علم ہو تو وہ بھی لکھ دے۔ کیونکہ یہ گواہی ہے اللہ کے ہاں، اس مرد صالح کے لئے جو زندگی اور موت کی کشمکش میں بری طرح گھرا ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی رحمت میں رکھے آمین۔
اس وقت ڈاکٹر اقبال صاحب میوہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
اللہ تعالیٰ انہیں صحت و عافیت توانائی اور تندرستی عطا فرمائے آمین یارب العالمین
 
کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
لاہور کے گنجان آباد علاقے میں جب رہائش اختیار کرنے کی غرض سے اپنے محسن جناب محمد نعیم یونس صاحب کے ہاں آیا تو پہلی دفعہ محترم ڈاکٹر محمد اقبال صاحب سے شرفِ ملاقات حاصل ہوا۔ انتہائی ملنسار، خوبرو اور جوان مرد تھے۔ ڈاکٹر صاحب کے سونے کا وقت پھر بھی انہوں نے ہمیں اپنے ہسپتال میں بلوا لیا۔ خصوصی کمرے میں ہماری ضیافت کی۔ اللہ تعالیٰ انہیں بہترین اجر عطا فرمائے آمین
ڈاکٹر اقبال صاحب کے متعلق چند سطور دو دن پہلے بھی رقم کی تھیں لیکن پوسٹ نہ ہو سکیں۔
اُس دن ڈاکٹر اقبال صاحب حمید لطیف ہسپتال میں کیموتھراپی کروا رہے تھے۔ انتہائی علیل تھے۔ پتہ چلا تو تیمارداری کے لئے حاضر ہوگئے۔ ڈاکٹر صاحب سے ملاقات کے وقت، معالج ڈاکٹر ہمیں بتا رہے تھے کہ ان کے گردے اور معدہ وغیرہ سارا نظام ناکارہ ہو چکا ہے۔ اب انہیں گھر شفٹ کر دیا جائے تو بہتر ہو گا۔
اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ وہ ہمارے ڈاکٹر اقبال صاحب کو صحت و عافیت اور خیر و برکت والی زندگی عطا فرمائے آمین۔ اللہ تعالیٰ کسی پر بوجھ بننے سے بچائے۔
ڈاکٹر صاحب کی چند باتیں مجھے یاد ہیں رفتہ رفتہ اُنہیں احاطہ تحریر میں لاؤں گا۔
اگر کسی دوسرے بھائی کو بھی ڈاکٹر صاحب کے حسنات کا علم ہو تو وہ بھی لکھ دے۔ کیونکہ یہ گواہی ہے اللہ کے ہاں،
اس مرد صالح کے لئے جو زندگی اور موت کی کشمکش میں بری طرح گھرا ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی رحمت میں رکھے آمین۔
اس وقت ڈاکٹر اقبال صاحب میوہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اللہ تعالیٰ انہیں صحت و عافیت توانائی اور تندرستی عطا فرمائے آمین یارب العالمین
اتنا بھی نہیں معلوم کہ دوا کے ساتھ دوا کی ضرورت بھی ہوتی ھے، اور یہ بھی نہیں معلوم کہ سرکاری ہسپتال والے گھر کا رستہ کب اور کیوں دکھاتے ہیں، اقبال صاحب کے اتنے عقیدت مند ہیں تو ان کی تعریفیں کرنے سے بہتر ھے ان کے لئے کوئی اچھا کام کر دیں انہیں اپنا ایک عدد گردہ ڈونیٹ کرنے کے ساتھ ایک عدد پلاٹ بیچ کر ان کا کسی پرائیویٹ ہسپتال سے علاج کروا دیں اللہ سبحان تعالی آپکی دولت بھی بڑھا دے گا اور اجرعظیم کے حقدار بھی ہوںگے، اپنے محسن کی جان بچانے میں دیر نہ کریں، جزاک اللہ خیر!

والسلام
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,763
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم کنعان بھائی! آپ نے آصف بھائی کی تحریر کردہ سطور کو بغور نہیں پڑھا ۔۔بلکہ معاملہ کچھ یوں۔
سرکاری ہسپتال والوں نے گھر کا راستہ نہیں دکھایا بلکہ "شوکت خانم "اور" حمید لطیف " نے مایوسی اور اپنی بے بسی کا اظہار کیا ہے۔ ۔۔اسی وجہ سے مریض کو سرکاری ہسپتال کا رخ کرنا پڑا۔۔
بلڈ کینسر کی وجہ سے مریض کو گردے کی ضرورت نہیں۔۔۔۔
مریض کی جان بچانے کے لیے پیسوں کی کمی نہیں ہے۔۔۔۔صرف دعا کی ضرورت ہے۔ اللہ تعالی مریض کو صحت و تندرستی عطا فرمائے۔ آمین۔
 
محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
السلام علیکم

اتنا بھی نہیں معلوم کہ دوا کے ساتھ دوا کی ضرورت بھی ہوتی ھے، اور یہ بھی نہیں معلوم کہ سرکاری ہسپتال والے گھر کا رستہ کب اور کیوں دکھاتے ہیں، اقبال صاحب کے اتنے عقیدت مند ہیں تو ان کی تعریفیں کرنے سے بہتر ھے ان کے لئے کوئی اچھا کام کر دیں انہیں اپنا ایک عدد گردہ ڈونیٹ کرنے کے ساتھ ایک عدد پلاٹ بیچ کر ان کا کسی پرائیویٹ ہسپتال سے علاج کروا دیں اللہ سبحان تعالی آپکی دولت بھی بڑھا دے گا اور اجرعظیم کے حقدار بھی ہوں گے، اپنے محسن کی جان بچانے میں دیر نہ کریں، جزاک اللہ خیر!

والسلام
حب علی یا بغض معاویہ ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

مجھے اپنے رب سے اُمید ہے کہ وہ آپ کے داؤ پیچ مجھ پر چلنے ہی نہیں دے گا۔

اگر آپ کے الفاظ حسد کی آگ میں سلگ رہے ہیں تو انہیں اس آگ سے بچا لیجیے

زندگی کے دن اتنے ہی ہیں جتنے اللہ رب العزت نے لکھوا رکھے ہیں۔

اللہ تعالیٰ صحت نہ دے تو پوری کائنات بیچ کر بھی کوئی شخص صحت خریدنے پر قادر نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو میری ذمہ داری ہے کہ محترم ڈاکٹر صاحب کی تیمارداری کی جائے، ان کے لواحقین کا حوصلہ بلند کیا جائے، مصیبت کے وقت اُن کا ساتھ دیا جائے، اور رب العالمین سے صحت و عافیت کی دعا کی جائے تاکہ تندرستی ملنے کے بعد دوبارہ اعمال صالحہ کر کے انسان اپنے رب کے زیادہ قریب ہو جائے، سو یہ تمام کام اللہ تعالی نے اپنی مہربانی سے اگر کروا دیئے ہیں تو وہ انہیں قبول و منظور بھی فرما لے اور ان میں اخلاص پیدا فرماتے ہوئے محترم ڈاکٹر اقبال صاحب کو صحت و عافیت والی زندگی عطا فرمائے۔ میرے یہ کام اللہ کے فضل و کرم سے مکمل ہیں تو پھر
مجھے
آپ جیسے لوگوں کی ملامت کی کچھ پرواہ نہیں
میرا رب بڑا غنی ہے۔
قل ھو اللہ احد اللہ الصمد لم یلد و لم یولد و لم یکن لہ کفوا احد
 
محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
اللہ تعالیٰ ڈاکٹر صاحب کو شفاء کاملہ آجلا عطا فرمائے۔آمین
لا باس طھورا ان شاءاللہ
 
Top