بھائی جان آپ چیک کیجیئے شاید کسی ایک ہی محدث میں ورڈ فارمیٹ میں ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔ باقی سارے محدث رسائل صرف PDF فارمیٹ میں ہی ہیں۔
اگر یونیکوڈ فارمیٹ میں یہ رسالہ جات مہیاکردیے جائیں تو بہت فائدہ ہوگا۔
محدث کے بہت پرانے شمارے دراصل کتابت میں شائع ہوا کرتے تھے۔ لہٰذا ان کے اسکین ورژن پی ڈی ایف میں دستیاب ہیں۔
نئے شمارے جو ان پیج میں تیار کئے گئے تھے، وہ ورڈ فارمیٹ میں مہیا کر دئے گئے ہیں۔
ساتھ ساتھ ہم نے پرانے کتابت والے شماروں کی ٹائپنگ کا کام شروع کروا رکھا ہے۔ جو شمارہ ٹائپ ہوتا جا رہا ہے، وہ ہم آن لائن ورڈ فارمیٹ میں مہیا کر رہے ہیں۔ بیس پچیس سال کے شمارہ جات کی ٹائپنگ کے لئے وسائل بھی درکار ہیں اور وقت بھی۔
پھر ان شاء اللہ آئندہ ایک دو ماہ میں ہم ماہنامہ محدث کی اپنی نئی یونیکوڈ ویب سائٹ لانچ کرنے والے ہیں۔ جہاں یہ تمام مضامین پی ڈی ایف، ورڈ، فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈ کے لئے بھی دستیاب ہوں گے۔ اور پی ڈی ایف اور یونیکوڈ صورت میں ان کا آن لائن مطالعہ اور سرچنگ بھی ممکن ہو سکے گی، ان شاء اللہ۔
لہٰذا آپ احباب بے فکر رہئے، ہمیں بھی اس کا احساس ہے کہ یہ سب مواد یونیکوڈ میں مہیا کرنا بہت ضروری ہے۔ اور اس کے لئے ہماری کاوشیں بہرحال جاری ہیں۔ جو احباب ٹائپنگ وغیرہ میں یا کسی اور مد میں تعاون کرنا چاہتے ہوں تو وہ اس پراجیکٹ میں اپنا حصہ شامل کر سکتے ہیں۔ اس کے لئے مجھ سے یا
کلیم حیدر بھائی سے ذاتی پیغام پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔