محمد ارسلان
خاص رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 17,859
- ری ایکشن اسکور
- 41,096
- پوائنٹ
- 1,155
اللہ آپ کے کاموں میں آسانی فرمائے آمین۔
السلام علیکمان شاءاللہ رشد، الاعتصام، الحدیث حضرو، السنۃ جہلم، اسوہ وغیرہ کی ا پلوڈنگ بھی شروع کی جائے گی۔
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،السلام علیکم
کیا آپ لوگ یہ رسالے بھی یونی کوڈ میں ٹائپ کرو گے؟
اللہ رب العالمین آپ لوگوں کو کامیاب فرمائے۔آمین ثم آمینوعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
ارسلان بھائی،
ابھی تک رشد کی اپ لوڈنگ شروع نہیں کی گئی ہے۔ ماہنامہ محدث کے انیس سو اکہتر سے لے کر اٹھانوے تک کے شمارہ جات کتابت والے تھے، ان کی یونیکوڈ ٹائپنگ ، پروف اور اپ لوڈنگ کا طویل اور بھاری کام ایک دفعہ ختم ہو جائے تو ان شاءاللہ رشد، الاعتصام، الحدیث حضرو، السنۃ جہلم، اسوہ وغیرہ کی ا پلوڈنگ بھی شروع کی جائے گی۔ دعاؤں کے ذریعے ہمارے ساتھ تعاون ضرور جاری رکھیں۔
والسلام
کم از کم محدث کے مقابلے میں ماہنامہ الحدیث حضرو اور السنہ جہلم کو یونیکوڈ کرنے میں نہ تو زیادہ وسائل کی ضرورت پیش آئے گی اور نہ ہی زیادہ وقت صرف ہوگا کیونکہ ابھی دونوں مجلے تعداد میں کافی کم ہیں۔وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
یہ تو شاید ممکن نہ ہو۔ بہرحال وسائل پر ہے۔ وسائل دستیاب ہوئے تو انہیں بھی ٹائپ کر ڈالیں گے۔ فی الحال تو میرے خیال سے اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
ان شمارہ جات کو یونیکوڈ میں نیٹ پر پیش کرنے کےلیے آپ ہمارے ساتھ تعاون بھی کرسکتے ہیں،اس کی ایک صورت ٹائپنگ میں مدد بھی ہوسکتی ہے۔ اور دوسری صورت کسی بھائی کا ان رسالہ جات کے ذمہ داران حضرات سے کسی نہ کسی طرح تعلق ہو اور وہ اپنے اس تعلق کو استعمال کرتے ہوئے ہمیں ان حضرات سے ٹیکسٹ فائلیں لاکر دے۔۔ماہنامہ الحدیث حضرو اور السنہ جہلم