اخت ولید
سینئر رکن
- شمولیت
- اگست 26، 2013
- پیغامات
- 1,792
- ری ایکشن اسکور
- 1,297
- پوائنٹ
- 326
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
محدث فارم پر شمولیت کی جب کسی عزیزہ کو دعوت دی تو جوابا یہی پوچھا گیاکہ رجسٹریشن کیسے ہو گی؟اور بالآخر"بہت مشکل کام ہے۔مجھ سے نہیں ہو سکا۔"اسی وجہ سے کئی کو خود اکاونٹ بنا کر دیا(جو بوجوہ فعال نہ ہو سکیں)اور کئی کا اصرار جاری رہا۔محدث فارم پر کسی دوسرے اردو فارم کی طرح رجسٹریشن قدرے مختلف ہے۔اس کی ایک وجہ اردو کی بورڈ ہےالسلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
لہذااگر آپ محدث فارم پر فعال ہونا چاہتے ہیں ،اپنا آئی ڈی نیم اردو میں درج کروانا چاہتے ہیں،مستقبل میں با سہولت پوسٹنگ کرنا چاہتے ہیں تو درج ذیل لنک سے اردو کی بورڈ انسٹال کر لیں۔ایک دفعہ سسٹم پر کی بورڈ کام کرنا شروع کر دے تو آپ بیک وقت شفٹ اور آلٹ کیز دبا کر اردو سے انگلش اور انگلش سے اردو کی بورڈ تبدیل کر سکتے ہیں۔
Shift+Alt
اگر آپ رجسٹریشن کا طریقہ درجہ بدرجہ سیکھنا چاہتے ہیں تو اس دھاگے کو دیکھیے۔اگر پھر بھی مشکل آ رہی ہے تو درج ذیل ویڈیو کو دیکھیے۔بوقت ضرورت کی بورڈ تبدیل کر لیں اور تمام درجات کی تکمیل کے بعد ای میل ویری فیکیشن کا انتظار کریں اور معمول کے مطابق لاگ ان ہوں۔امید ہے کہ اب میزبانوں نے مہمانوں کی مشکل آسان کر دی ہے))