شاکر بھائی میرے جیسے کچھ یوزرز کو اس فیصلے کی زد سے مبرا رکھیں جو زیادہ فائلز اپلوڈ نہیں کرتے یا کوئی ایک ایسا طریقہ کار طے کر لیں جس کے مطابق کسی ایک تکنیکی ساتھی کی ذمہ داری لگا دیں کی جس فورم میں کسی یوزر کی جانب سے فائل اپلوڈ کرنا نہایت لازم ہو وہ فائل ان تکنیکی ساتھی کو ای میل کر دی جائے تاکہ فائل فورم میں پوسٹ ہو سکے۔ ہوسٹنگ سائٹس کا طریقہ کار ایسا ہے کہ اکثر ہوسٹنگ سائٹس امیج کو کچھ عرصہ رکھنے کے بعد ڈیلیٹ کر دیتی ہیں پھر امیج نظر نہیں آتا۔
بھائی جان،
دراصل ذاتی گفتگو میں فائل اپ لوڈنگ کی خاص ضرورت اس لئے نہیں ہوتی، کہ ذاتی گفتگو ایک مرتبہ ختم ہو جائے تو بعد میں کسی کے مطالعہ میں نہیں آتی۔ نہ سرچ میں آتی ہے۔ لہٰذا اگر کسی ہوسٹنگ سائٹ کے ذریعے اس کا لنک ذاتی گفتگو میں دے بھی دیا جائے تو حرج معلوم نہیں ہوتا۔ کیونکہ کچھ عرصے بعد اس فائل کی کسی کو ضرورت باقی نہیں رہے گی۔
نیز ذاتی گفتگو میں ایک دوسرے کا ای میل ایڈریس معلوم کر کے بھی فائلیں بھیجی جا سکتی ہیں۔
اوپن فورم پر ابھی کوئی فائنل فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ لیکن ارادہ ہے کہ مثلاً سینئر اراکین کو فائل اپ لوڈنگ کی اجازت دی جائے تاکہ دیگر اراکین کو "سینئر" بننے کی ترغیب مل سکے۔ ابتسامہ۔ ایسے اصول وقوانین میں خاص اراکین کو شامل کرنا یا مبرا رکھنا کوئی مشکل نہیں ہوتا۔ لہٰذا آپ بے فکر رہیں!