سوال اس لیے پوچھا تھا کہ اردو مجلس میں اسی طرح کی اعداد وشمار سامنے آجاتا ہے بس شاکر بھائی نے جواب دیدیا میری خیال یہ تھا کہ شاید ارسلان بھائی زیادہ لکھتا ہے لیکن میری خیال شاید غلط ثابت ہوئی پھر بھی حیرت ہے ماشاء اللہ جھاں دیکھو ارسلان بھائی ہر موضوع پر لکھتے ہیں الھم زد فزد بس اللہ ھم سب کو دین کیلیے لکھنے کی توفیق عطاء فرماے اور زد اور انا سے محفوظ فرماے آمین یا اللہ
بھائی زیادہ لکھنا اور لمبا موضوع لکھنا دو الگ الگ باتیں ہیں۔
میرے اردو مجلس میں سب زیادہ موضوعات ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میرے تھریڈز سب سے زیادہ لمبے ہوتےہیں، تھریڈ لمبا لکھنا اور بات ہے اور زیادہ لگانا اور بات ہے۔
ہر فورم پر اُن کے اعدادو شمار دیکھے جا سکتے ہیں ، کچھ فورم کے فرنٹ پیج پر شو ہو جاتے ہیں کچھ کے سرچ کرنے پڑتے ہیں سمپل۔
موضوع بڑا ہونا اہم نہیں بلکہ موضوع پائیدار ہونا اہم ہے، موضوع ایسا ہی ہونا چاہیے کہ جس سے کسی کی اصلاح ہو سکے یا علم میں اضافہ ہو۔
مجھے اچھی طرح یاد کہ جب میں میڑک میں نیا نیا گیا تھا تو ٹیچرز نے میرے اخلاق کو مدِنظر رکھتے ہوئے مجھے کلاس کے علاہ پورے اسکول کا مونیٹر بنا دیا ، جس کا کام دوسروں کی مدد کرنا اور صحیح بات بتالانا تھا اور ساتھ ساتھ اپنی کلاس کو ہینڈل کرنا بھی تھا۔
مجھے ایک مضمون دیا گیا کہ ایک چھوٹے بھائی نے اپنے بڑے بھائی کو خط لکھنا ہے کہ مجھے پیسوں کی ضرورت ہے تاکہ میں اپنی تعلیم جاری رکھ سکوں اور میں مزید پڑھنا چاہتا ہوں۔
میں نے کیا کیا کہ شروع کی کچھ لائنوں میں تمام بات واضح تو کر دی لیکن اپنے نمبر بنانے کے لیے خط کو تحریر میں منتقل کر دیا اور اتنا کچھ لکھا کہ میری ٹیچ پریشان ہو کر بولی کہ یہ خط ہی ہے نا ہاہاہاہا
پھر انہوں نے مجھے سمجھایا کہ بات کو لمبا کرنے سے نمبر زیادہ نہیں مل جائیں گے بلکہ سیدھی اور صاف بات بیان کرو تاکہ پڑھنے والے کو شروع میں ہی سمجھ آجائے کہ اپ بتانا کیا چاہ رہے ہو۔ پھر مجھے کچھ نصحیت حاصل ہوئی ہاہاہاہا