• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شکایت محدث فورم کی انتطامیہ سے گزارش !

شمولیت
ستمبر 05، 2014
پیغامات
161
ری ایکشن اسکور
59
پوائنٹ
75
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
محدث فورم میں ” عقیدہ ومنہج “ تھریڈ میں غالباً شرک کا سیکشن موجود تھا۔ جس میں میں نے ایک موضوع شروع کیا تھا ”شرک کی تعریف از مفتی اکمل بریلوی“ جو کہ اب تلاش کے باوجود نہیں ملا، بلکہ پورے کا پورا سیکشن ہی غائب ہے۔ انتظامیہ سے گزارش یہ کرنی تھی کہ اگر آپ نے اسے ڈیلیٹ ہی کرنا تھا تو کم از کم بندہ اطلاع تو کر دیتا ہے تاکہ بندہ اسے محفوظ کر لے، لیکن آپ نے بغیر اطلاع دئیے ہی پورا مضمون ہی ڈیلیٹ کر دیا، اب مجھے اس کی اشد ضرورت تھی اب مجھے بتایا جائے کہ میں کیا کروں؟اس میں کونسی ایسی بات نظر آئی جوکہ پورا مضمون ہی غائب کر دیا گیا، حالانکہ اس میں ایسی کوئی قابل اعتراض بات موجود نہیں تھی، صرف علماء سے استفسار کیا گیا تھا کہ اس کی حقیقت کیا ہے۔ اگر وہ مضمون کسی طرح دوبارہ مل سکتا ہے تو گزارش ہے کہ مجھ سے رابطہ کریں۔ اور یہ بھی گزارش ہے کہ شرک کے متعلقہ سارا سیکشن ہی غائب ہے ایسا کیوں ہے؟؟؟؟؟؟
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

ایک ممبر کی حیثیت سے آپکی یہ شکایت دور کئے دیتے ہیں، اپنا پی ایم چیک کریں وہاں ارسال کر دیا ہے۔

والسلام
 
شمولیت
ستمبر 05، 2014
پیغامات
161
ری ایکشن اسکور
59
پوائنٹ
75
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
میرے برادر! مجھے تقریر نہیں ، تحریری مواد چاہیے جو اتنی محنت سے میں نے لکھا تھا، بہت افسوس ہوا محدث انتظامیہ کی ایسی حرکت پر۔۔۔۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
میرے برادر! مجھے تقریر نہیں ، تحریری مواد چاہیے جو اتنی محنت سے میں نے لکھا تھا، بہت افسوس ہوا محدث انتظامیہ کی ایسی حرکت پر۔۔۔۔
میں فورم کا ممبر ہوں نمائندہ نہیں۔ 7 منٹ کا بیان ہے ویڈیو کلپ سے دوبارہ بھی لکھا جا سکتا ہے، غلطی آپ کی ہے اپنی لکھی ہوئی تحریر کو خود ہی کہیں محفوظ کرتے تاکہ اتنے طویل عرصے بعد آپکو اس کی ضرورت محسوس ہونے پر دوسرں کو الزام نہ لگانا پڑتا۔

شرک کے متعلقہ سارا سیکشن ہی غائب ہے ایسا کیوں ہے؟؟؟؟؟؟
ہر چیز وزن رکھتی ہے اس لئے فورم کی بھی لوڈ کپیسٹی ہوتی ہے، جس پر اس کپیسٹی کو برقرار رکھنے کے لئے پرانے میٹیریل پر کام ہوتا ہے اور یہ ہر فورمز میں کیا جاتا ہے، پھر آپ ریگولر بھی نہیں جو روزانہ کی بنیاد پر نظر رکھتے اور اس وقت اگر فرماتے تو شائد کوئی حل نکل آتا، انتظامیہ کی رائے پر انتظار فرمائیں کے وہ کیا کر سکتے ہیں۔

والسلام
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
سائبر کرائم بل وغیرہ آنے کے بعد فورم سے بہت سارا مواد ہٹا دیا گیا تھا ، ممکن ہے آپ کا یہ مضمون بھی اسی کی نذر ہوگیا ہو ۔
آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔
اگر آپ کے مضمون کا لنک مل جائے ، تو میں اسے واپس لانے یا کم از کم آپ کو وہ مواد فراہم کرنے کے لیے کوشش کرسکتا ہوں ۔
 
شمولیت
ستمبر 05، 2014
پیغامات
161
ری ایکشن اسکور
59
پوائنٹ
75
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !!
اگر آپ کے مضمون کا لنک مل جائے ، تو میں اسے واپس لانے یا کم از کم آپ کو وہ مواد فراہم کرنے کے لیے کوشش کرسکتا ہوں ۔
اُمید ہے شیخ صاحب آپ میرا تحریری مواد فراہم کرنے میں میرے معاون ثابت ہوں گے۔ بہت تگ و دو کے بعد اسے تلاش کیا ہے۔یہ رہا اس کا ربط (لنک)
http://forum.mohaddis.com/threads/شرک-کیا-ہے؟-اور-اس-کی-حقیقت-از-مفتی-اکمل-بریلوی.26845/
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !!

اُمید ہے شیخ صاحب آپ میرا تحریری مواد فراہم کرنے میں میرے معاون ثابت ہوں گے۔ بہت تگ و دو کے بعد اسے تلاش کیا ہے۔یہ رہا اس کا ربط (لنک)
http://forum.mohaddis.com/threads/شرک-کیا-ہے؟-اور-اس-کی-حقیقت-از-مفتی-اکمل-بریلوی.26845/
و علیکم السلام ، جزاکم اللہ خیرا ، مکمل کوشش کروں گا ، کہ آپ کے یہ مضمون واپس مل جائے ۔ إن شاءاللہ ۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
عبد اللہ بھائی ! معذرت ، میں نے خود بھی ، انتظامیہ ایک تکنیکی ماہر سے بھی مدد لی ہے ، لیکن آپ کا مطلوبہ تھریڈ واپس نہیں آسکا ۔
 
شمولیت
ستمبر 05، 2014
پیغامات
161
ری ایکشن اسکور
59
پوائنٹ
75
عبد اللہ بھائی ! معذرت ، میں نے خود بھی ، انتظامیہ ایک تکنیکی ماہر سے بھی مدد لی ہے ، لیکن آپ کا مطلوبہ تھریڈ واپس نہیں آسکا ۔
چلیں بھائی کوئی بات نہیں، آپ نے کوشش تو کی، تعاون فرمانے کا شکریہ، لیکن آئندہ کیلئے کوئی پوسٹ بھی ڈیلیٹ کرنی ہو تو ایک دفعہ انفارم (مطلع) ضرور کر دیجئے گا۔
والسلام
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
بھائی جان !
آپ اوپر دیے گئے ، لنک کو چیک کرکے دیکھیں ، میرے پاس وہ لنک کھل کر رہا ہے ، اور اس میں آپ کا سارا مواد بھی موجود ہے ،آپ کاپاس کھلتا ہے تو بہتر ، ورنہ میں آپ کو وہ مواد کاپی کردیتا ہوں ۔
 
Top