• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدث فورم کی زین فورو 1.4.4 نسخے پر اپ گریڈ

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
کافی عرصے بعد محدث فورم کی اپ گریڈ عمل میں لائی جا رہی ہے۔ اس وقت الحمدللہ فورم کو زین فورو کے تازہ نسخے پر اپ گریڈ کیا جا چکا ہے اور بظاہر سب کچھ ٹھیک ٹھاک نظر آ رہا ہے۔ سوائے اس کے کہ کئی مقامات پر اردو ترجمہ کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔

حالیہ اپ گریڈ سے کئی سہولیات اور تبدیلیاں متوقع ہیں۔ چند ایک اہم اضافہ جات، بشکریہ اردو محفل، پیش خدمت ہیں:

  • کوائف نامے کے مراسلے یعنی پروفائل پوسٹس: اس اپگریڈ سے قبل تک اراکین کے کوائف ناموں کے مراسلے بہت زیادہ منظر عام پر نہیں آتے تھے۔ لہٰذا اس خطے میں بہت زیادہ فعالیت نظر نہیں آتی تھی۔ نیز یہ کہ کسی کے کوائف نامے پر کسی اور کے ارسال کردہ پیغامات تب تک نظر نہیں آتے تھے جب تک متعلقہ رکن کے کوائف نامے کا دورہ نہ کیا جائے یا پھر حالیہ سرگرمی وغیرہ کا جائزہ نہ لیا جائے۔ اس اپگریڈ کے بعد اس ضمن میں خاطر خواہ تبدیلی آئی ہے۔ اب زین فورو کی فورم لسٹنگ والے صفحے پر سائڈ بار میں حالیہ کوائف کا خانہ نظر آئے گا جہاں کوائف ناموں کے پانچ تازہ ترین مراسلے نظر آئیں گے خواہ رکن نے اپنا کیفیت نامہ تبدیل کیا ہو یا کسی اور کے کوائف نامے پر پیغام چھوڑا ہو۔ علاوہ ازیں ان مراسلوں کی تبصروں سمیت نمائش کے لیے جدید کوائف کے نام سے ایک مخصوص صفحے کا انتظام کیا گیا ہے جہاں دسیوں صفحات پر مشتمل کوائف ناموں کے حالیہ مراسلے دیکھ جا سکتے ہیں نیز ان پر پسندیدگی کا اظہار اور تبصروں کی سہولت بھی موجود ہے۔ واضح رہے کہ مؤخر الذکر سہولیات فورم لسٹنگ کے صفحے کے سائڈ بار میں بھی موجود ہیں۔ :) :) :)
  • منتخب شدہ عبارت کا اقتباس: کئی دفعہ ایسی ضرورت محسوس ہوتی ہے کہ کسی رکن کے پورے پیغام کے بجائے اس کے کچھ ایک فقروں کا جواب دینا مقصود ہوتا ہے یا پھر پیغام کے مختلف اجزا کا جواب علیحدہ علیحدہ اقتباس کی صورت دینا ہوتا ہے۔ ایسے میں ایڈیٹر میں اقتباس لینے کے بعد از خود غیر متعلقہ حصوں کو ختم کرنا ہوتا ہے یا کئی دفعہ اقتباسات لے کر اس کے حصے بخرے کرنے ہوتے ہیں جو کہ بی بی ٹیگ کے باعث کئی دفعہ اردو کے ساتھ خلط ملط ہو کر پیچیدگیاں پیدا کرتے ہیں۔ اس اپگریڈ کے بعد اس مسئلے سے نجات مل جائے گی۔ اب کسی مراسلے کو کلی یا جزوی طور پر منتخب کرنے کے بعد ایک مینو نظر آئے گا جس میں "+ اقتباس | جواب" کے روابط موجود ہوں گے۔ "جواب" پر کلک کرنے سے منتخب کردہ متن بطور اقتباس فوراً جواب کے خانے میں شامل ہوجائے گا جبکہ "+ اقتباس" پر کلک کرنے سے منتخب کردہ مواد عارضی طور پر اقتباسات کی فہرست میں جمع ہو جائے گا جنھیں بعد میں ایڈیٹر کے نیچے موجود ایک بٹن کی مدد سے جواب کے خانے میں شامل کیا جا سکے گا۔ واضح رہے کہ یہ سہولت پچھلے اپگریڈ میں مکمل مراسلوں کے لیے شامل کی گئی تھی، اب اس میں جزوی مراسلوں کے اقتباس کی سہولت کا اضافہ ہو گیا اور اور یہ دونوں چیزں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کر سکتی ہیں۔ :) :) :)
  • آن لائن انڈیکیٹر: اراکین کی آن لائن یا آف لائن کیفیت کو دکھانے کے لیے اب تک ایک ایڈ آن کا استعمال کیا جاتا رہا ہے جو کہ اب غیر ضروری ہو چلا ہے کیونکہ یہ خصوصیت اب زین فورو میں شامل ہو چکی ہے۔ جہاں پہلے اس مقصد کے لیے نمائندہ تصویر کے گوشے میں سبز نقطے کا استعمال ہو رہا تھا وہاں اب آن لائن احباب کی نمائندہ تصویر کا ایک گوشہ ایک سبز مثلث کی ٹوپی پہنے ہوئے نظر آئے گا۔ :) :) :)
  • آن لائن کیفیت کی راز داری: پہلے اراکین کو اپنی آن لائن ہونے کی کیفیت چھپانے یا دکھانے کی سہولت فراہم کی گئی تھی لیکن اب اس میں ایک انتخاب مزید شامل کیا گیا ہے جس کی مدد سے اراکین یہ طے کر سکتے ہیں کہ وہ خود کو مکمل ظاہر رکھنا چاہتے ہیں، مکمل مخفی رکھنا چاہتے ہیں یا آن لائن تو دکھانا چاہتے ہیں لیکن یہ نہیں کہ وہ کسی وقت محدث فورم کے کس گوشے میں فعال ہیں۔ اس خصوصیت کا جائزہ لینے کے لیے اپنے اکاؤنٹ کی راز داری کا صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔ واضح رہے کہ اراکین انتظامیہ کی نظروں سے آپ کی سرگرمی کسی صورت پوشیدہ نہیں رہے گی۔ :) :) :) :) :)
  • لڑی میں جواب پر پابندی: بعض دفعہ بعض احباب جوش میں آ کر چند لڑیوں کو ان کے موضوع سے کہیں دور گھسیٹ کے لے جاتے ہیں یا لا یعنی تکرار سے لڑی کا ماحول پراگندہ کر کے رکھ دیتے ہیں۔ ایسے میں منتظمین کے پاس لڑی مقفل کرنے، حذف کرنے یا متعلقہ اراکین کو معطل کرنے کے سوا کوئی چارہ کار نہیں ہوتا، الا یہ کہ وہ ایک ایک مراسلے کو چن چن کر حذف کرنے کا بیرہ اٹھا لیں۔ لڑیوں کو مقفل کرنے سے اچھی خاصی صحت مند گفتگو رک جاتی ہے جبکہ اراکین کو معطل کرنا ایک انتہائی عمل ہوتا ہے جس سے حتیٰ الامکان گریز کی کوشش کی جاتی ہے۔ اس اپگریڈ کے بعد اب بعض اراکین کو بعض لڑیوں میں کچھ عرصہ کے لیے یا دائمی طور پر جواب کی پابندی عائد کرنے سہولت شامل کی گئی ہے۔ اس کے چلتے معینہ مدت تک وہ اراکین اس لڑی کو پڑھ تو سکیں گے لیکن اس میں کچھ لکھنے کی صلاحیت سے محروم ہو جائینگے۔ یہ مدیران کی جھولی میں ایک اچھا آلہ ہے، لیکن ہم احباب سے امید رکھیں گے کہ وہ ایسی نوبت آنے ہی نہ دیں۔ :)
  • متفرقات: اس کے علاوہ کچھ انتظامی نوعیت کی خوبیاں شامل کی گئی ہیں مثلاً سرچ انجن آپٹیمائزیشن کے لیے سائٹ میپ کی سہولت، باؤنس ای میل ہینڈلنگ، ادارتی کاروائیوں کی اطلاع متعلقہ اراکین کو دینا، اور پہلے سے موجود لڑیوں میں رائے شماری کی شمولیت وغیرہ جن کا بیان یہاں غیر ضروری ہوگا۔

ساتھیوں سے گزارش ہے کہ کہیں کچھ ٹوٹا پھوٹا نظر آئے تو اس دھاگے میں اطلاع کریں۔

جزاکم اللہ خیرا۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
"جواب" پر کلک کرنے سے منتخب کردہ متن بطور اقتباس فوراً جواب کے خانے میں شامل ہوجائے گا
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ماشاء اللہ!! بہت اچھی اور مفید آپشن ہے۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
جزاک اللہ خیرا۔۔۔۔سب ہی اچھا لگا ہے۔
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جزاک اللہ خیرا۔۔۔
ما شا ء اللہ بہت مفید لگ رہا ہے کافی آسانی ہوگئی ہے ۔۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
ماشاءاللہ ، بہت خوب سہولیات کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ بالخصوص اقتباس والی اور آخری سے پہلی والی ۔
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
ما شاء اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔زبر دست
جزاکم اللہ خیراً
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
شاکر بھائی!
یہاں پر،اس نسخے میں تمام اراکین کو ٹیگ کرنےوالی آپشن بھی آزما لیں۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
شاکر بھائی!
"نئی پوسٹس "گوگل کسٹم سرچ کے پیچھےپناہ لیے ہوئے ہے۔۔۔
nai post.png
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
محترم بھائی ! میرے پاس تو ایسا مسئلہ شو نہیں ہو رہا ہے۔بلکہ کافی فاصلہ ہے۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم بہن!
Mozilla اور Internet Explorer ،دونوں پر مجھےاسی طرح نظر آرہا ہے جیسا کہ میں نے تصویر منسلک کی ہے۔ آپ کا براؤزر کون سا ہے؟
 
Top