• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدث فورم کی ملی بھگت ؟

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
طاہر اسلام صاحب میں اتنے دنوں میں اتنی تبدیلی تو آئ کہ جنہیں وہ " اس عورت" "اس عورت" کہہ کر پکار رہے تھے اب "اس خاتون" کہ رہے ہیں۔ اور جس خاتون کو وہ اس عورت اس عورت کہہ کر پکار رہے تھے اس کی علمی حیثیت کے بارے میں آپ شیخ رفیق طاہر صاحب سے دریافت کر سکتے ہیں۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !

بھائی ھمیں محترم بہن ام نور العین کی علمی حیثیت کا اعتراف ہے لیکن شیطان نے ان سے وہ جملے نکلوا دیئے جو ایک علمی بہن کو نہیں کہنا چاھیے تھے وہ طاہر اسلام صاحب کی اصلاح کرتی اور انھوں نے جو الزام لگایا تھا - اس کا ثبوت مانگتی لیکن ایسا نہ ہوا-

میرے بھائی میں تو یہی کہوں گا کہ اس معاملے کو ختم کرکے ایک دوسرے سے معافی مانگ لی جائے اس میں کوئی حرج نہیں ہے -
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
محترم بھائ محمد عامر یونس بنیادی بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ نہ اردو مجلس کے حوالے سے تھریڈ شروع کیا جاتا اور نہ ہیں یہ تنازع شروع ہوتا۔ اور اگر یہ تھریڈ نہ ہوگا تو بات ہیں ختم ہو جاۓ گی،
بارک اللہ فیک
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !

بھائی دلوں کا صاف ہونا بھی ضروری ہے - دل کے اندر کسی بھی قسم کا میل باقی نہ رہے یہ بھی بہت ضروری ہے - ویسے بھی 3 دن سے زیادہ ناراض نہیں رھنا چاھیے -

اور اگر طاہر اسلام بھائی کے کسی جملے سے مجلس کے اراکین کو تکلیف پہنچی ہے تو میں ان کی طرف سے معافی مانگتا ہو - کیونکہ میں معافی مانگنے کو برا نہیں سمجھتا -
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
جی خضر حیات صاحب بحیثیت محدث فورم منتظم آپ کو یہی سمجھ میں آنا چاہیے ۔ لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ مسئلہ اردو مجلس کا تھا اور اسے وہیں حل ہونا چاہیے تھا۔
جی اس معاملے کو وہاں حل کرنے پر جو ’’ حوصلہ افزائی ‘‘ ہوئی ، اسی بنیاد بر خاموش ہو کر یہاں آگئے ہیں ۔ خیر یہ تو میں اپنی بات کر رہا ہوں ۔
عسکری صاحب کے ساتھ آپ اس معاملے کو وہاں حل کر لیتے تو بات یہاں تک پہنچتی ہی نہ ، خیر اب بھی آپ کرنا چاہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ، بلکہ خوشی ہوگی ۔
اردو مجلس نے اب تک یہی کیا ہےکہ بشمول محدث فورم کے کسی دوسرے فورم کے معاملات کو مجلس پر ڈسکس نہ کیا جاۓ۔ جب بھی کسی نے ایسی کوشش کی مجلس نے اس کی حوصلہ افزائ نہیں کی۔ اور یہی کہا کہ مسئلہ آپ کے او ر محدث فورم کے درمیان ہے۔ مجلس اپنے فورم کو اس کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گی۔
جی یہ آپ کا اچھا اصول ہے ۔ لیکن جب یہ معاملہ شروع ہو اتھا تو میں شاید اسی لیے محدث پر کچھ کہنے کی بجائے آپ کے پاس حاضر ہوا تھا ، کسی کا دفاع کرنے کے لیے نہیں بلکہ یہ گزارش کرنے کے لیے کہ آپ ایک رکن کے معاملے کو پورے فورم پر نہ تھوپیں ، لیکن جو ہوا وہ سب آپ سے مخفی نہیں ۔ یہ الگ بات ہے کہ ہم نے ترکی بہ ترکی جواب نہیں دیا اور نہ ہی اس کی کوئی ضرورت سمجھتے ہیں ۔
جس خاتون کو وہ اس عورت اس عورت کہہ کر پکار رہے تھے اس کی علمی حیثیت کے بارے میں آپ شیخ رفیق طاہر صاحب سے دریافت کر سکتے ہیں
جی شیخ رفیق طاہر صاحب کے تزکیے کی ضرورت نہیں ، معاملہ بالکل واضح ہے ۔
اور ایک بات اور آپ کی معلومات کے لیے عرض کر دی جاۓ کہ محترمہ بہن ام نور العین اردو مجلس کی انتظامیہ کی ممبر نہیں ہیں۔
معلومات کے لیے شکریہ ، آپ کی بات پر ہم اعتماد کرتے ہیں ، لہذا یہ نہیں کہیں گے کہ فلاں رکن انتظامیہ کی ’’ ملی بھگت ‘‘ سے اپنی عالمانہ شان کا اظہار کر رہا ہے ۔
جس طرح محدث فورم کا رکن بننے کے لیے قواعد و ضوابط موجود ہیں اسی طر ح اردو مجلس کے بھی ہیں جن میں سے ایک اصول یہ بھی :
اس فورم یا فورم کے منتظمین کے متعلق کوئی بھی شکوہ یا شکایت یا اعتراض واضح طور پر کسی بھی سیکشن میں تحریر نہیں کیا جا سکتا۔ شکوہ شکایت وغیرہ کیلئے 'ادارہ اردو مجلس' سے براہ راست رابطہ کریں۔
طاہر اسلام صاحب جب مجلس کے ممبر بنے ہوں گے تو انہوں نے یہ اصول بھی پڑھا ہوگا۔ کیا انہوں نے اس اصول پر عمل کرتے ہوۓ انتظامیہ سے رابطہ کیا؟
انہوں نے مجھے ایسی کوئی معلومات سے آگاہ نہیں کیا ، اور نہ ہی محدث انتظامیہ کسی رکن کو پابند کرتی ہے کہ آپ ساتھ یہ بھی بتائیں کہ کس کس فورم پر رجسٹرد ہیں وغیرہ ، اس لیے میں ذاتی طور پر یا انتظامیہ اجتماعی طور پر آپ کو اس حوالے سے معلومات دینے سے قاصر ہے ۔ ویسے بر سبیل تذکرہ گزارش ہے میں کئی اراکین کے بارے میں جانتا ہوں کہ وہ کہاں کہاں اور کس کس فورم پر موجود ہیں ، لیکن عسکری صاحب کا محدث فورم کے علاوہ کسی دوسرے فورم پر وجود اس وقت منکشف ہوا جب یہ مسئلہ پیش آ چکا تھا ۔
خیر یہ بات آپ کی بالکل درست ہے کہ کسی بھی فورم پر کسی رکن کی موجودگی سے یہ تصور کیا جائے گا کہ رکن فورم کے اصول و قوانین کا پابند ہے ۔ اگر عسکری صاحب برا نہ منائیں تو میں بھی آپ کے ساتھ ہی ان سے یہ سوال کر لیتا ہوں کہ انہوں نے آپ کے اس اصول کی پابندی کیوں نہیں کی ؟
فیس بک پر یہ مضحکہ خیز صورت حال بھی دیکھنے میں آئ کہ پہلے تو انہوں نے متعلقہ بحث میں مخالفین کے کمنٹس حذف کیے اور پھر تمام لوگوں کے کمنٹس کا آپشن ختم کیا اور صرف اپنے حمایتیوں کے کمنٹس کا آپشن کھلا رکھا۔ اور یہ بھی آپ لوگوں نے پہلی بات دیکھا ہوگا کہ بندہ کمنٹس تو اپنے تھریڈ میں دے رہا تھا اور طاھر اسلام صاحب جواب اپنے تھریڈ میں دے رہے تھے ۔
جی طاہر صاحب فیس بک پر کیا کر رہے ہیں ، میں نے ایک دو پوسٹیں ضرور دیکھی ہیں ، لیکن ہماری آپس میں کوئی ملی بھگت نہیں ، لہذا اس بات کی وضاحت میں نہیں کرسکتا ۔
آخر میں دوبارہ یہ عرض کردوں ہمارے خیال میں محدث فورم نے کسی دوسرے فورم کے اختلافی موضوع کو اپنے فورم پر جگہ دے کر ایک غیر مناسب بات کی اور اس مسئلہ کے حوالے سے ہر تھریڈ کو فوری طور پر حذف کردینا چاہیے۔
ہم نے کسی فورم کے اختلافی موضوع کو پروان چڑھانے کی سعی نہیں کی ، البتہ اپنے فورم کے ایک ’ محترم رکن ‘ کے شروع کردہ موضوع کو باقی رکھا تھا ، اور یہ ہم ہر رکن نہ سہی ان جیسے اہل علم کا حق سمجھتے ہیں کہ ان پر بے جا پابندیوں کی بھر مار نہ کی جائے ،اس سلسلے میں ہم اہل علم وفضل کی قدر میں مسلک کی پابندی کا خیال بھی نہیں رکھتے ، لہذا فورم کی ابتدا سے لیکر اب تک فورم پر کچھ حنفی فاضلین نے کئی جگہ پر محدث انتظامیہ پر کڑی تنقید کی ہے ، بلکہ بعض دفعہ وہ دبے لفظوں میں انتظامیہ کے معزز اراکین کی ذاتیات تک پہنچ گئے ہیں ، لیکن اس کے باوجود سب کچھ فورم پر موجود ہے ۔
آپ یہ اعتراض کر سکتے ہیں کہ حالیہ لڑی ایک انتظامی رکن کی طرف سے شروع کردہ ہے ، لیکن وہ کیوں شروع کی گئی ہے ، اس سے آپ بخوبی واقف ہوں گے ۔

محترم بابر تنویر صاحب ! دیگر باتیں اپنی جگہ ، لیکن بہت اچھا لگا کہ آپ نے تحمل ، سکون ، اطمینان اور شائستگی کے ساتھ بات کی ، از حد شکر گزار ہوں ۔
اللہ کرے یہ معاملہ جلد از جلد رفع دفع ہو جائے ۔
 

بابر تنویر

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 02، 2011
پیغامات
227
ری ایکشن اسکور
692
پوائنٹ
104
جی اس معاملے کو وہاں حل کرنے پر جو ’’ حوصلہ افزائی ‘‘ ہوئی ، اسی بنیاد بر خاموش ہو کر یہاں آگئے ہیں ۔ خیر یہ تو میں اپنی بات کر رہا ہوں ۔
عسکری صاحب کے ساتھ آپ اس معاملے کو وہاں حل کر لیتے تو بات یہاں تک پہنچتی ہی نہ ، خیر اب بھی آپ کرنا چاہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ، بلکہ خوشی ہوگی ۔
جی بھائ بات آپ کی نہیں بلکہ طاہر اسلام صاحب کی تھی۔ اور اگر عکسری صاحب مجلس کے قواعد کے مطابق فورا ہی انتظامیہ سے رابطہ قائم کرلیتے تو مجھے یقین ہے کہ بات اس حد تک نہ جاتی۔


جی یہ آپ کا اچھا اصول ہے ۔ لیکن جب یہ معاملہ شروع ہو اتھا تو میں شاید اسی لیے محدث پر کچھ کہنے کی بجائے آپ کے پاس حاضر ہوا تھا ، کسی کا دفاع کرنے کے لیے نہیں بلکہ یہ گزارش کرنے کے لیے کہ آپ ایک رکن کے معاملے کو پورے فورم پر نہ تھوپیں ، لیکن جو ہوا وہ سب آپ سے مخفی نہیں ۔ یہ الگ بات ہے کہ ہم نے ترکی بہ ترکی جواب نہیں دیا اور نہ ہی اس کی کوئی ضرورت سمجھتے ہیں ۔
جیسے بندے پہلے بھی اس جانب اشارہ کیا ہے کہ بنیادی طور پر معاملہ اردو مجلس اور اس کے ایک رکن کے درمیان تھا۔ محدث فورم کی انتظامیہ کی ذمہ دارا تھی کہ متعلقہ رکن سے کہتی کہ اس معاملہ کو محدث فورم کے بجاۓ اردو مجلس کی انتظامیہ کے سامنے رکھے۔ اور اگر وہاں کوئ ایکشن نہ لیا جاتا تو پھر طاھر اسلام صاحب اپنا رد عمل ظاہر کرنے میں آزاد ہوتے۔
خیر یہ بات آپ کی بالکل درست ہے کہ کسی بھی فورم پر کسی رکن کی موجودگی سے یہ تصور کیا جائے گا کہ رکن فورم کے اصول و قوانین کا پابند ہے ۔ اگر عسکری صاحب برا نہ منائیں تو میں بھی آپ کے ساتھ ہی ان سے یہ سوال کر لیتا ہوں کہ انہوں نے آپ کے اس اصول کی پابندی کیوں نہیں کی ؟
جزاک اللہ خیرا
م نے کسی فورم کے اختلافی موضوع کو پروان چڑھانے کی سعی نہیں کی ، البتہ اپنے فورم کے ایک ’ محترم رکن ‘ کے شروع کردہ موضوع کو باقی رکھا تھا
اور میرے خیال میں یہی آپ کی بنیادی غلطی ہے۔ موضوع کسی دوسرے فورم کے متعلق تھا۔ آپ کے اسے باقی رکھنے بلکہ پیش کرنے کی وجہ سے اس تنازعہ کو ہوا ملی۔

محترم بابر تنویر صاحب ! دیگر باتیں اپنی جگہ ، لیکن بہت اچھا لگا کہ آپ نے تحمل ، سکون ، اطمینان اور شائستگی کے ساتھ بات کی ، از حد شکر گزار ہوں ۔
آپ کا بھی شکریہ کہ آپ نے تحمل سے بات کو سنا اور جواب دیا۔
بارک اللہ فیک
 

بابر تنویر

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 02، 2011
پیغامات
227
ری ایکشن اسکور
692
پوائنٹ
104
معلومات کے لیے شکریہ ، آپ کی بات پر ہم اعتماد کرتے ہیں ، لہذا یہ نہیں کہیں گے کہ فلاں رکن انتظامیہ کی ’’ ملی بھگت ‘‘ سے اپنی عالمانہ شان کا اظہار کر رہا ہے ۔
بھائ آپ کو ان کا عالمانہ شان تو نظرا آگئیں لیکن طاہر اسلام صاحب کی گل افشانیاں نظر نہیں آئیں۔ یہ تمام اسی کا رد عمل ہے۔
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
  • مجھے حیرت ہے کہ لوگ حقائق کو مسخ کر کے کس دیدہ دلیری سے لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کرتے ہیں!!
  • پہلی بات تو یہ ہے کہ مجلس فورم کی انتظامیہ نے آخر مجھے بلاک کیوں کیا؟؟
  • اگر تو اس کمنٹ کی وجہ سے کیا جو پہلے انھوں نے حذف کر دیا تھا اور اب ظاہر کر دیا ہے اور اس وقت بھی وہاں موجود ہے،تو میرا سوال یہ ہے کہ آخر اس میں ایسی کون سی بات ہے جس پر اس طرح کا انتہائی اقدام اٹھایا جائے؟؟
  • وہ کمنٹ یہ ہے:
  • عباسی صاحب ناصبی تھے .اس میں کوئی شبہہ نہیں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا موقف مبنی بر صواب تھا اور ان کے مخالف صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم کا اجتہاد مبنی بر خطا یا مرجوح تھا.یہ اہل سنت کا اجماعی موقف ہے.افسوس آج ایک ناصبی بدعتی کی لغویات پر داد وتحسین کے ڈونگرے برسائے جا رہے ہیں جو حقایق کو مسخ کرنے میں ید طولی رکھتا تھا...
  • اس پر اختلاف کیا جاتا؛مجھے کوئی اعتراض نہ تھا لیکن انھوں نے اس پر مجھے بین کر دیا!!یہ کہاں کا انصاف ہے؟؟؟
  • جہاں تک یہ بات ہے کہ میں نے انتظامیہ سے رابطہ کیوں نہ کیا تو اس کی دو وجہیں تھیں:
  • ایک یہ کہ کوئی سال ایک پہلے جناح کے سیکولر ہونے یا نہ ہو نے کے حوالے سے جب میں نے مجلس والوں سے اختلاف کیا تو اسی عورت نے ناروا لہجے میں ذاتیات پر بحث شروع کر دی؛میں نے جب اس پر گرفت کی تو اسی مجہول منتظم نے میرے مراسلے روک دیے اور جب میں نے ذاتی پیغام کا سہارا لیا تو موصوف نے جانب داری سے کام لیتے ہوئے سارا الزام مجھ پر ڈال دیا اور باوجودیکہ پہل اسی عورت کی تھی ،میری ایک نہ سنی اور نہ مجھے مزید مراسلوں کی اجازت دی بل کہ آخر میں خود بھی اس تھریڈ میں دو مراسلے کر کے بحث کا باب بند کر دیا جن میں بہ راہ راست مجھ پر تنقید کی گئی تھی؛سو، اسی تلخ تجربے کو ذہن میں رکھتے ہوئے میں نے دوبارہ موصوف سے رابطہ نہ کیا۔
  • دوسری وجہ یہ تھی کہ مجھے انتظامیہ کا یہ انداز بہت ہی عجیب محسوس ہوا کہ پہلے ہی ہات مجھے بلاک کر دیا گیا حالاں کہ اصولی طور پر پہلے تنبیہ کی جاتی ہے اور بلاک یا بین کرنے کا انتہائی اقدام آخر میں اٹھایا جاتا ہے۔
  • یہ نکتہ بے حد اہم ہے کہ تنبیہ کیوں نہ کی گئی ؟؟؟اس صورت میں انھیں میرے مذکورہ بالا تبصرے پر اس عورت کے انتہائی گھٹیا ریمارکس کا بھی جواب دینا پڑتا جو انھوں نے حذف کر دیے ہیں اور اب تک ظاہر نہیں کیے جا رہے حالاں کہ اصل فساد کی جڑ وہی ریمارکس ہیں کہ ان پر میں نے بھی ایک مختصر سا تبصرہ کیا تھا جس پر ان کا حوصلہ جواب دے گیا!!
  • یہاں بار بار یہ اصول بیان کیا جا رہا ہے کہ مجلس والے کسی فورم کے بارے میں اپنے یہاں لکھنے نہیں دیتے اس لیے محدث فورم کو بھی ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا؛لیکن سوال یہ ہے کہ محدث فورم اس بات کا پابند کیوں اور کیسے ہو گیا؟؟ہر ایک کے اپنے قواعد و ضوابط ہوتے ہیں؛اگر بات درست ہو تو اس پر بحث میں کیا حرج ہے؟؟یہ کون سا کوئی مقدسات ہیں جن پر تنقید جرم ہے ؟خاص طور سے جب کوئی اپنے یہاں مسئلے کو اٹھانے ہی نہ دے!!
  • اس موقع پر اس بے بنیاد الزام کی وضاحت بھی مناسب ہے کہ میں نے اپنے فیس بک پیج پر مخالفین کے کمنٹس حذف کرنے شروع کر دیے۔۔۔
  • پہلی بات تو یہ ہے کہ میں نے صرف ایک مجہول سے شخص کا ایک کمنٹ حذف کیا تھا کیوں کہ وہ ایک غیر متعلق بات تھی لیکن جب بعد میں اس نے اعتراض کیا تو میں نے دوبارہ وہ بات وہاں لکھ دی ؛ہوا یہ کہ میں نے اپنی پرانی معلومات کی روشنی میں لکھ دیا کہ’’ بانی اردو مجلس عالم نہ تھے۔۔‘‘اس پر مجلس کے ایک مجہول حمایتی نے کہا کہ میں نے جھوٹ بولا ہے کیوں کہ وہ باقاعدہ عالم تھے؛میں نے اس نکتے پر بحث کرنا مناسب نہ سمجھا اور باقاعدہ تسلیم کیا کہ میری معلومات غلط بھی ہو سکتی ہیں ،اس لیے میں اس پر اصرار نہیں کرتا؛اس کے بعد جب کہ اس کی وضاحت ہو چکی تھی ،میں نے کافی دیر کے بعدغیر متعلق سمجھتے ہوئے ان کمنٹس کو حذف کردیا لیکن جب مذکورہ شخص نے واویلا کیا کہ آپ بھی وہی کام کر رہے ہیں جو مجلس نے کیا تو میں نے دوبارہ یہ بات اپنے لفظوں میں لکھ دی جو اب بھی موجود ہے؛گو، میں نے فیس بک سے اس پوسٹ کو ہائیڈ کر دیا ہے۔
  • اب ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ مجلس کا وہ مجہول الحال حمایتی مجلس والوں کو بھی میرے کمنٹس ظاہر کرنے کا مشورہ دیتا لیکن اس نے چپ سادھ لی۔۔اور یہی رویہ اور بھی بہت سے لوگوں کا ہے!!
  • دوسری بات یہ کہی گئی ہے کہ میں نے پبلک کے لیے کمنٹس کا آپشن ختم کر دیا اور صرف اپنے حمایتوں کے لیے اسے کھلا رکھا؛تو گزارش یہ ہے کہ اس باب میں بھی پہل مجلس نے کی ہے کہ جب مجھے فورم پر بین کر دیا گیا اور بعد ازاں اپنے فیس بک پیج پر بھی اپنا دفاع کرنے سے روک دیا گیا تو میں نے بھی اس کے متعصب حمایتیوں کو ایسا کرنے سے روک دیا اور صرف انھی کو یہ اجازت دی جو میری فرینڈ لسٹ میں شامل تھے؛اس بات کا اعتراف یہاں موجود اسی معترض نے بھی کیا کہ جو اعتراض خود مجلس پر لگایا تھا اسی کا ارتکاب خود کیا ہے۔۔۔لیکن موصوف میں اتنی اخلاقی جرات نہ تھی کہ وہ ارباب مجلس کو یہ کہتے کہ آپ بھی تبصرے اور جواب کی آزادی دیں بل کہ صرف مجھ پر دل کی بھڑاس نکالنا کافی سمجھا!
  • پھر یہ معترض صاحب فرماتے ہیں کہ ’’وہ کمنٹس تو اپنے تھریڈ میں دے رہے تھے اور میں ان کے جواب اپنے تھریڈ میں دے رہا تھا!!‘‘ حالاں کہ اس کی وجہ یہ تھی کہ مجھے اس تھریڈ پر جوابات دینے کی اجازت ہی نہ تھی!! ان معترض کو میں یہ بات پہلے بھی سمجھا چکا ہوں لیکن اتنی موٹی بات بھی ان کے فہم عالی تک رسائی پانے سے قاصر رہی ہے اور مجھے ابھی حال ہی میں وسیم بادامی کے ساتھ فیاض چوہان کی ٹی وی پر ہونے والی مغز ماری یاد آ گئی !!!!آپ ایسا کیجیے مجھے وہاں کمنٹس کی اجازت دیجیے میں وہی آپ کی تسلی کر دوں گا؛ان شاءاللہ
  • پھر اس ضمن میں غور طلب بات یہ ہے کہ میں نے جن لوگوں کو کمنٹس سے روکا ہے وہ اس باب میں اصل فریق نہیں ہیں بایں معنی کہ نہ تو میں نے ان پر کوئی اعتراض کیا اور نہ ہی وہ میرے حلقے میں شامل تھے کہ میں انھیں اپنی وال پر غلاظت پھیلانے کی کھلی چھوٹ دیتا؛اس کا اختیار مجھے ہے کہ میں کسے اپنی وال پر آنے دوں اور کسے بھگا دوں لیکن میرا اور مجلس کا معاملہ مختلف ہے؛میں مجلس کا رکن تھا اور اسی حیثیت سے ایک موضوع پر تبصرہ کیاتھا جو ہر رکن کر سکتا ہے؛اور اگرانتظامیہ مجلس کو یہ حق حاصل تھا کہ وہ مجھ پر پابندی عائد کرتی تو مجھے بھی یہ حق حاصل تھا کہ میں اس پر تنقید کروں!اور میں نے یہی کیا۔
  • اور میں یہ بھی واضح کروں کہ جب تک مجلس نے اپنے فیس بک پر مجھے اپنے خلاف لگائے گئے جھوٹے الزامات کا جواب دینے کی آزادی دی میں نے بھی اس کے کسی حمایتی کو اس سے نہیں روکا؛گویا میراقدام جوابی اور دفاعی نوعیت کا تھا؛میرا اصول یہ ہے کہ میں فیس بک پر اپنی پوسٹوں پر اختلاف کی کھلی چھوٹ دیتا ہوں اور سخت سے سخت تنقید کو بھی برداشت کرتا ہوں؛الحمدللہ
  • آخر میں یہ سوال بھی اٹھانا چاہوں گا کہ مجلس کے جو متعصب حمایتی یہاں محدث فورم اور مجھ پر تنقید کر رہے ہیں یہ آخر اس عورت کے ان الفاظ پر اظہار خیال کیوں نہیں کرتے جو میں نے اوپر پیش کیے ہیں؟؟کیا انصاف اسی کو کہتے ہیں؟؟
  • یہی فرق ہے ان دونوں فورموں کی انتظامیہ کے رویے میں کہ یہاں تنقید کی آزادی ہے اور اختلاف کو برداشت کیا جاتا ہے جب کہ وہاں۔۔۔۔۔۔۔!!
  • فیصلہ ہر منصف مزاج خود کر سکتا ہے۔
  • ضرورت محسوس ہوئی تو میں مجلس فورم کے بعض اراکین،اس کی انتظامیہ اور اپنے مابین ہونے والے حالیہ تنازعے کو منقح صورت میں بیان کروں گا تا ہم ارباب بصیرت میری انھی معروضات کی روشنی میں معاملے کی اصل تہ تک پہنچ سکتے ہیں؛ان شاءاللہ
 

بابر تنویر

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 02، 2011
پیغامات
227
ری ایکشن اسکور
692
پوائنٹ
104
محترم خضر حیات صاحب بندے نے اپنی معروضات آپ کے سامنے پیش کردیں ہیں۔ اس پر آپ کی راۓ کا منتظر رہوں گا۔ ویسے طاہر اسلام صاحب کی گل افشانیاں آپ ان کے حالیہ کمنٹس میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔
طاہر صاحب سے عرض ہے کہ محدث فورم کو اکھاڑا نہ بنائیں۔ اور گڑے مردے نہ اکھاڑیں۔ آپ کو کوئ شکایت ہے تو اردو مجلس کی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔ آپ کو تسلی بخش جواب دیا جاۓ گا ان شاء اللہ۔
آپ کا شکریہ۔ جزاک اللہ خیرا
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
محترم خضر حیات صاحب بندے نے اپنی معروضات آپ کے سامنے پیش کردیں ہیں۔ اس پر آپ کی راۓ کا منتظر رہوں گا۔ ویسے طاہر اسلام صاحب کی گل افشانیاں آپ ان کے حالیہ کمنٹس میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔
طاہر صاحب سے عرض ہے کہ محدث فورم کو اکھاڑا نہ بنائیں۔ اور گڑے مردے نہ اکھاڑیں۔ آپ کو کوئ شکایت ہے تو اردو مجلس کی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔ آپ کو تسلی بخش جواب دیا جاۓ گا ان شاء اللہ۔
آپ کا شکریہ۔ جزاک اللہ خیرا
آپ کے مشورے پر شکر گزار ہوں لیکن میرا سوال یہ ہے کہ آپ فیس بک پر میری پوسٹوں پر کس حیثیت سے تبصرہ کرتے رہے ہیں؟؟
اگر معاملہ میرا اور مجلس کی انتظامیہ کا ہے تو آخر آپ دمیان میں کیوں آگئے ہیں؟؟
آپ صرف مجھے ہی مشورے دینے پر اکتفا کیون کر رہے ہیں ؟؟ارباب مجلس کو کوئی ہدایت کیوں نہیں فرماتے؟
جب آپ میرے بارے میں اوپن فورم پر کوئی راے دیتے ہی تو مجھے جواب دینے کا حق ہے یا نہیں؟؟اگر ہے تو میں نے وہی حق استعمال کیا ہے اور آپ کے بیان سے جو غلط فہمیاں پیدا ہو سکتی تھیں یا ہو چکی تھیں ،ان کا ازالہ کیا ہے؛اور اگر مجھے آپ کے تبصروں اور رایوں پر نقد و نظر کا حق ھاصل نہیں تو کیوں؟؟؟
اگر میں نے آپ کے بارے میں کوئی نامناسب بات کی ہے تو نشان دہی فرمائیں؛میں اسی فورم پر علانیہ رجوع کروں گا؛ان شاءاللہ
اور آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ آپ سمیت جو لوگ مجھ پر ناروا الزام تراشی اور بہتان طرازی کر رہے ہیں ابھی میں نے ان کا جواب دیا ہی نہیں ؛نہ فی الحال میں اس کی ضرورت سمجھتا ہوں ۔
یہ دیکھیں آپ کیا حرکتیں فرما رہے ہیں:
دوسروں کا نامردی کا طعنہ دینے والے جواں مرد نے خود بھی اپنے تھریڈ میں کمنٹس کا آپشن ختم کردیا ہے۔
اور ہاں اپنی ٹائم لائن میں میں نے آپ کا محنث والا تھریڈ بھی پوسٹ کر کے طاہر اسلام کو ٹیگ کردیا ہے۔

حوالہ

اور آخر میں یہ بھی عرض کر دوں کہ خداوند متعال کے فضل و احسان سے مجھے اپنے خلاف کسی بھی فرد یا فورم کے مکروہ پراپیگنڈے کا جواب دینے کے لیے کسی گروہ یا فورم کی بیساکھیوں کی کوئی حاجت نہیں؛میں بعون اللہ تعالیٰ خود یہ کام کر سکتا ہوں اور اس کا ثبوت سب کے سامنے ہے کہ میرے ایک فیس بک اسٹیٹس نے معاندوں کو کس قدر بوکھلا کر رکھ دیا ہے کہ اس کے اثر کو مٹانے کے لیے اپنے فورم اور فیس بک پیج پر تمام تر توانائیاں صرف کیے ہوئے ہیں اور اخلاقی جراَت ؟کا عالم یہ ہے کہ مجھے اپنے دفاع کا بھی حق نہیں دے رہے !!
جناب من!جو لوگ ایک فرد کا سامنا نہیں کر پا رہے،اُن کے لیے کسی فورم سے ملی بھگت کی بھلا حاجت ہی کیا ہے؟؟؟!!
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
اگر عسکری صاحب برا نہ منائیں تو میں بھی آپ کے ساتھ ہی ان سے یہ سوال کر لیتا ہوں کہ انہوں نے آپ کے اس اصول کی پابندی کیوں نہیں کی ؟
میرے اوپر کے ایک مراسلے میں اس کا جواب آ گیا ہے؛خلاصہ یہ کہ توقع نہ تھی کیوں کہ پہلے ایک مرتبہ تجربہ ہو چکا تھا؛دوسرے وہاں بلاک ہونے کے بعد کسی دوسری جگہ اس معاملے کو پیش کرنے کی کوئی پابندی مجلس نے نہیں لگائی بل کہ صرف یہ کہا ہے کہ مجلس کے اندر کہیں بھی اس طرح کا معاملہ نہ اٹھایا جائے۔مجھے یہ سمجھ نہیں آرہی کہ میں اگر کسی فرد یا گروہ کے غلط رویے کے خلاف کسی بھی فورم پر سوال اٹھاتا ہوں تو یہ میرا حق ہے؛اس پر قدغن کیوں؟؟
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top