- شمولیت
- اپریل 14، 2011
- پیغامات
- 8,771
- ری ایکشن اسکور
- 8,496
- پوائنٹ
- 964
اردو مجلس پر ، میرے نام سے بھی ایک مستقل تھریڈ بن چکا ہے ، جسے یہاں سے ملاحظہ کیا جاسکتا ہے ، اب فورم پر اپنی ذات کے متعلق بات کو گھسیٹنا زیادہ مناسب نہیں ، اس لیے میں نے اس بات کو فیس بک پر شروع کرلیا ہے ، لیکن ایک بات میں واضح لکھنا چاہتا ہوں کہ :
میں اللہ کی قسم اٹھا کے کہتا ہوں ، اردو مجلس کو میں اپنا سلفی فورم سمجھتا ہوں ۔
لیکن وہاں کے بعض اراکین کی مسلسل بدزبانی ، اور بعض انتظامی اراکین کی متواتر کم ظرفی نے مجھے مجبور کیا ہے ، کہ اپنی ذات کی بھی پرواہ نہ کرتے ہوئے ، اس بد اخلاقی اور ناروا سلوک کو واضح کروں ، جس کا نشانہ ایک دو نہیں دسیوں لوگ بن چکے ہیں ۔
اور اس میں بھی میں نے اور کچھ نہیں کیا ، شتر بے مہار بولنے والوں ، اور (اراکین سے) انتقام کی آگ میں جھلسنے والوں کی باتیں ، انہیں کے الفاظ میں محفوظ کردی ہیں ... تاکہ لوگوں کے سامنے حقیقی چہرہ کھل کر سامنے آجائے ۔
اس تھریڈ کو حذف نہ کرنے پر مجھے بین کرنے سے پہلے آپ کو ان لوگوں کو سمجھانا چاہیے تھا ، جن کی لن ترانیوں پر مشتمل تھریڈ کو حذف کروانے پر اب یہ لوگ مصر ہیں ۔
اور بہانہ یہ ہے کہ اس حقیقت سے کھلنے پر سلفی منہج یا اردو مجلس کو کوئی خطرہ ہے ، اور جو لوگ یہ جھگڑا سامنے لا رہے ہیں ، گویا انہیں سلفی منہج یا اردو مجلس سے کوئی پرخاش ہے ، بخدا ہمیں ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے ، سلفی منہج کی ترویج ہمارا نصب العین ہے ، اور اس کے لیے کام کرنے والے تمام افراد ، فورمز ، اور پلیٹ فارمز شکریہ کے مستحق ہیں ، لیکن ’ سلفیت ‘ کے نام پر اپنی افتاد طبع کو نافذ کرکے لوگوں کو ذلیل و رسوا کرکے مجلس سے نکالنا ، ہرگز برداشت نہیں ، اس منکر کے خلاف آواز اٹھانا شخصی اور ذاتی کمزوریوں پر تنقید ہے ، نہ کہ کسی فورم یا کسی منہج پر ۔ لمحہ فکریہ ان لوگوں کے لیے ، جو اپنی بے اصولیوں کے جواز کے طور پر ’ سلفی منہج ‘ کی ڈھال استعمال کر رہے ہیں ۔

Last edited: