لوگوں کو ستانے ، تکلیف دینے کا انجام
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا گیا کہ : فلانی عورت رات کو تہجد پڑھتی اور ہر دن کو(نفلی) روزہ رکھتی ہے ، (اچھے) عمل کرتی اور صدقہ دیتی ہے لیکن وہ اپنی زبان سے اپنے پڑوسیوں کو تکلیف دیتی ہے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس عورت میں کوئی خیر نہیں ہے وہ جہنمیوں میں سے ہے کہا گیا کہ فلانی عورت (صرف) فرض نماز پڑھتی ہے اور (کبھی کبھار) پنیر کے ٹکڑے صدقہ کر دیتی ہے اور کسی کو تکلیف نہیں دیتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ جنتیوں میں سے ہے
------------------------------------------------------------
(الأدب المفرد للإمام البخاري : 119 (صحيح الأدب المفرد :88) ، ،
السلسلة الصحيحة : 1/369 ، ، 190)