• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
(اس بیان میں کہ) کونسا اسلام افضل ہے ؟
(۱۱)۔ سیدنا ابوموسیٰؓ کہتے ہیں کہ (ایک مرتبہ) صحابہ کرامؓ نے عرض کیا کہ یارسول اللہ ! کونسا اسلام افضل ہے ؟ تو آپﷺ نے فرمایا: (اس شخص کا اسلام) جس کی زبان اور ہاتھ سے (دوسرے) مسلمان ایذا نہ پائیں۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب: (کسی کو) کھانا کھلانا اسلام میں سے ہے
(۱۲)۔ سیدنا عبد اللہ بن عمروؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہﷺ سے پوچھا کہ کونسا اسلام بہتر ہے ؟تو آپﷺ نے فرمایا: کھانا کھلاؤ اور جس کو جانتے ہو اور جس کو نہیں جانتے ہو (سب کو) سلام کرو۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : اپنے بھائی (مسلمان) کے لیے وہی بات چاہنا جو اپنے لیے چاہے (یہ) ایمان میں سے ہے۔
(۱۳)۔ سیدنا انسؓ نبی سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا : تم میں سے کوئی ایماندار نہ ہو گا یہاں تک کہ اپنے بھائی (مسلمان) کے لیے وہی کچھ چاہے جو اپنے لیے چاہتا ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :رسول اللہﷺ سے محبت رکھنا ایمان میں سے ہے
(۱۴)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : اس (پاک ذات) کی قسم! جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ تم میں سے کوئی مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ میں اس کے نزدیک اس کے باپ اور اس کی اولاد سے زیادہ محبوب نہ ہو جاؤ ں۔

(۱۵)۔ سیدنا انسؓ سے اسی طرح کی روایت مروی ہے اور اس میں اتنا اضافہ ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا : ''اور تمام لوگوں سے زیادہ (محبوب نہ ہو جاؤں)۔ ''
ایمان کی شیرینی (کا ذکر)

(۱۶)۔ سیدنا انسؓ نبیﷺ سے (روایت کرتے ہیں) کہ آپﷺ نے فرمایا : یہ تین باتیں جس کسی میں ہوں گی وہ ایمان کی شیرینی (کا مزہ) پائے گا۔ (۱) اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولﷺ اس کے نزدیک تمام ماسوا سے زیادہ محبوب ہوں۔ (۲) جس کسی سے محبت کرے تو اللہ ہی کے لیے اس سے محبت کرے۔ (۳) کفر میں واپس جانے کو ایسا بر ا سمجھے جیسے آگ میں ڈالے جانے کو (ہر کوئی) برا سمجھتا ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :انصار سے محبت رکھنا ایمان کی علامت ہے
(۱۷)۔ سیدنا انسؓ نبیﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا : انصار سے محبت کرنا ایماندار ہونے کی نشانی ہے اور انصار سے دشمنی رکھنا منافق ہونے کی علامت ہے۔

(۱۸)۔ سید نا عبادہ بن صامتؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :اس حال میں کہ آپﷺ کے گرد صحابہ کرامؓ کی ایک جماعت بیٹھی ہوئی تھی کہ تم لوگ مجھ سے اس بات پر بیعت کرو کہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرنا اور چوری نہ کرنا اور زنا نہ کرنا اور اپنی اولاد کو قتل نہ کرنا اور نہ ایسا بہتان (کسی پر) باندھنا جس کو تم (دیدہ و دانستہ) اپنے ہاتھوں اور اپنے پیروں کے سامنے بناؤ اور کسی اچھی بات میں (اللہ و رسول کی) نافرمانی نہ کرنا۔ پس جو کوئی تم میں سے (اس عہد کو) پورا کرے گا تو اس کا ثواب اللہ کے ذمہ ہے اور جو کوئی ان (بری) باتوں میں سے کسی میں مبتلا ہو جائے گا اور دنیا میں اس کی سزاا سے ملا جائے گی تو یہ سزا اس کا کفارہ ہو جائے گی۔ اور جو ان (بری) باتوں میں سے کسی میں مبتلا ہو جائے اور اللہ اس کو (دنیا میں) پوشیدہ رکھے گا تو وہ اللہ کے حوالے ہے اگر چاہے تو اس سے درگزر کرے اور اگر چاہے تو اسے عذاب کرے (سیدنا عبادہ بن صامتؓ کہتے ہیں کہ) ہم سب لوگوں نے آپﷺ سے ان (باتوں) پر بیعت کر لی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :فتنوں سے بھا گنا دین کی بات ہے۔
(۱۹)۔ سید نا ابو سعید خدریؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا : قریب ہے (کچھ بعید نہیں) کہ مسلمان کا اچھا مال بکریاں ہوں جن کو لے کر وہ پہاڑ کی چوٹیوں پر اور چٹیل میدانوں میں چلا جائے تاکہ وہ اپنے دین کو فتنوں سے بچا لے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :نبیﷺ کا ارشاد (ہے) کہ میں تم سب سے زیادہ اللہ کو جاننے والا ہوں
(۲۰)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ فرماتی ہیں کہ رسول اللہﷺ جب لوگوں کو (نیک اعمال کرنے کا) حکم دیتے تو ایسے اعمال کا حکم دیتے جن کو وہ (ہمیشہ) کر سکیں (عبادت شاقہ کی ترغیب کبھی ان کو نہ دیتے تھے تو ایک مرتبہ) صحابہ کرامؓ نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول !ہم آپ کی مثل نہیں،بیشک اللہ نے آپ کے اگلے پچھلے سب گناہ معاف کر دیے ہیں (لہٰذا ہمیں آپ سے زیادہ عبادت کرنی چاہیے) اس پر آپﷺ غضبناک ہوئے حتیٰ کہ چہرہ (مبارک) میں غضب (کا اثر) ظاہر ہونے لگا۔ پھر فرمایا : '' تم سب سے زیادہ اللہ تعالیٰ کا جاننے والا اور اس سے ڈرنے والا میں ہوں۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :اہل ایمان کا اعمال میں باہم ایک دوسرے سے برتر ہونا (ثابت ہے)
(۲۱)۔ سیدنا ابو سعید خدریؓ نبیﷺ سے (روایت کرتے ہیں) کہ آپﷺ نے فرمایا: (جب) جنت والے جنت میں اور دوزخ والے دوزخ میں داخل ہو چکے ہوں گے تو اس کے بعد اللہ تعالیٰ (فرشتوں سے) فرمائے گا کہ جس کے دل میں رائی کے دانے کے برابر (بھی) ایمان ہو،اس کو (دوزخ سے نکالو۔ پس وہ دوزخ سے نکالے جائیں گے اور وہ (جل کر) سیاہ ہو چکے ہوں گے۔ پھر وہ نہر حیا (برسات) یا (نہر) حیات میں ڈالے جائیں گے یہ شک کے الفاظ امام مالک کے ہیں۔ (جو حدیث کے ایک راوی ہیں) ''تب وہ تر و تازہ ہو جائیں گے جس طرح دانہ (ترو تازگی کے ساتھ) پانی کی روانی کی جانب اگتا ہے (اے شخص!) کیا تو نے نہیں دیکھا کہ وہ زرد باہم لپٹا ہوا نکلتا ہے۔ ''

(۲۲)۔ سیدنا ابو سعید خدریؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: اس حالت میں کہ میں سو رہا تھا اور میں نے (یہ خواب) دیکھا کہ لوگ میرے سامنے پیش کیے جاتے ہیں اور ان (کے بدن) پر کُرتے ہیں۔ بعضے کُرتے تو (صرف) چھاتیوں (ہی) تک ہیں اور بعضے ان سے نیچے ہیں اور عمر بن خطابؓ (بھی) میرے سامنے پیش کیے گئے اور ان (کے بدن) پر (جو) قمیض ہے (وہ اتنی نیچی ہے) کہ وہ اس کو کھینچتے (ہوئے چلتے) ہیں۔ صحابہ کرامؓ نے عرض کی کہ یارسول اللہ ! آپ نے اس کی کیا تعبیر لی ؟ تو آپﷺ نے فرمایا: (قمیض کی تعبیر میں نے) دین (لی) ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :حیاء (بھی) ایمان سے ہے
(۲۳)۔ سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ (ایک مرتبہ) کسی انصاری مرد کے پاس سے گزرے اور (ان کو دیکھا کہ) وہ اپنے بھائی کو حیا کے بارے میں نصیحت کر رہے تھے تو رسول اللہﷺ نے فرمایا : (حیا کے بارے میں) اس کو (نصیحت کرنا) چھوڑ دو،اس لیے کہ حیا ایمان میں سے ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :(اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ) اگر (کفار شرک سے) توبہ کر لیں اور نماز قائم کرنے لگیں اور زکوٰۃ دینے لگیں تو (تم) ان (کے قتل) کی سبیل ترک کر دو۔ (التوبہ:۵)
(۲۴)۔ سید نا ابن عمرؓ سے ہی روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : '' مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے قتال کروں یہاں تک کہ وہ اس بات کی گواہی دیں کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اس بات کی (بھی گواہی دیں) کہ محمدﷺ اللہ کے رسول ہیں اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ دیں۔ پس جب یہ (باتیں) کرنے لگیں تو مجھ سے اپنے خون اور اپنے مال بچا لیں گے سوائے حق اسلام کے اور ان لوگوں کا حساب اللہ کے حوالے ہے۔
 
Top