• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
جنازہ کے بیان میں

باب۔ جس شخص کا آخری کلام لا الہ الا اللہ ہو، اس کے متعلق کیا کہا گیا ہے ؟
(۶۳۳)۔ سیدنا ابوذرؓ کہتے ہیں کہ (ایک مرتبہ) رسول اللہﷺ نے فرمایا : '' میرے پاس ایک آنے والا میرے پروردگار کے پاس سے آیا اور اس نے مجھے خبر دی یا یہ فرمایا : '' مجھے بشارت دی کہ جو شخص میری امت میں سے اس حال میں مرے گا کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرتا ہو وہ جنت میں ہو گا۔ '' میں نے عرض کی اگر چہ اس نے زنا کیا ہو اور اگرچہ چوری کی ہو آپﷺ نے فرمایا : '' اگرچہ زنا کیا ہو اور اگر چہ چوری کی ہو۔ ''

(۶۳۴)۔ سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : '' جو شخص اس حال میں مر جائے کہ وہ اللہ کے ساتھ شرک کرتا ہو تو وہ دوزخ میں داخل ہو گا۔ ''میں (عبداللہ بن مسعودؓ) کہتا ہوں کہ جو شخص اس حال میں مرے کہ اللہ کے ساتھ مشرک نہ کرتا ہو تو وہ جنت میں داخل ہو گا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ جنازہ کے ساتھ جانے کا حکم
(۶۳۵)۔ سیدنا براء بن عازبؓ کہتے ہیں ہمیں نبیﷺ نے سات چیزوں کا حکم دیا تھا اور سات چیزوں سے منع فرمایا تھا ہم کو حکم دیا تھا : '' جنازوں کے ہمراہ جا نے کا اور مریض کی عیادت کر نے کا اور دعوت قبول کر نے کا اور مظلوم کی مدد کر نے کا اور قسم کے پورا کر نے کا اور سلام کا جواب دینے کا اور چھینکنے والے کو (یَرْحَمُکَ اﷲُ) کا۔ '' اور ہمیں منع فرمایا تھا : '' چاندی کے برتن (کے استعمال) سے اور سونے کی انگوٹھی اور ریشم و دیباج، قز اور استبرق (کے پہننے) سے '' (یہ سب ریشمی کپڑے ہیں۔ اور ساتویں چیز ان میں سے رہ گئی ہے)۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ میت کو دیکھنا جب وہ اپنے کفن میں رکھ دیا جائے سنت ہے
(۶۳۶)۔ ام العلا ء ایک انصاری خاتون (بیان کرتی ہیں کہ جنہوں) نے نبیﷺ سے (اسلام پر) بیعت کی ہے کہ مہاجرین نے (انصار کی تقسیم کے لیے) باہم قرعہ ڈالا تو ہمارے حصے میں سیدنا عثمان بن مظعونؓ آئے تو ہم نے انہیں اپنے گھر میں اتارا، پھر وہ اس مرض میں مبتلا ہوئے جس میں انہوں نے وفات پائی پس جب ان کی وفات ہو گئی اور ان کو غسل دیا جا چکا اور ان کے کپڑوں میں انہیں کفن دے دیا گیا تو رسول اللہﷺ تشریف لائے تو میں نے کہا کہ اے ابو سائب ! تم پر اللہ کی رحمت، میری شہادت تمہارے حق میں یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں سرفراز کر دیا تو نبیﷺ نے فرمایا : '' تمہیں کیا معلوم کہ اللہ نے انہیں سرفراز کر دیا۔ '' میں نے عرض کی کہ یارسول اللہ ! میرے باپ آپﷺ پر فدا ہوں (میں نے یہ سبب سے کہا کہ) اگر اللہ تعالیٰ انہیں سرفراز فرمائے گا تو (پھر) وہ کون ہو گا جسے اللہ سرفراز کرے گا ؟ آپﷺ نے فرمایا : '' بے شک انہیں (اچھی حالت میں) موت آئی ہے اور میں بھی ان کے لیے بھلائی کی امید رکھتا ہوں (یعنی بالیقین میں نہیں کہہ سکتا کہ اللہ نے انہیں معاف کر دیا) اللہ کی قسم ! میں نہیں جانتا حالانکہ میں اللہ کا رسول ہوں کہ میرے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے گا۔ '' ام العلاء کہتی ہیں کہ اس کے بعد پھر میں نے کسی کے پاک ہو نے کی شہادت نہیں دی۔

(۶۳۶)۔ سیدنا جابر بن عبداللہؓ کہتے ہیں کہ میرے والد جب (غزوۂ احد) میں شہید ہوئے تو میں بار بار ان کے چہرے سے کپڑا ہٹاتا تھا اور روتا تھا تو لو گ مجھے منع کرتے تھے مگر نبیﷺ مجھے منع نہ فرماتے تھے۔ پھر میری پھو پھی فاطمہؓ بھی رونے لگیں تو رسول اللہﷺ نے فرمایا : '' تم روؤ یا نہ روؤ، فرشتے برابر ان پر اپنے پروں سے سایہ کیے رہے، یہاں تک کہ تم نے انہیں (میدان جنگ سے) اٹھایا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ جو شخص میت کے عزیزوں کو اس کی موت کی خبر دے
(۶۳۸)۔ سیدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے نجاشی کی موت کی خبر دی جس دن کہ انہوں نے وفات پائی تو آپﷺ نماز پڑھنے کہ جگہ تشریف لے گئے اور لوگوں کو صف بستہ کھڑا کر کے چار تکبیریں کہیں یعنی غائبانہ نماز جنازہ پڑھی۔

(۶۳۹)۔ سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ (جس دور میں غزوۂ موتہ ہو رہی تھی اس دور میں ایک دن) نبیﷺ نے (ہم لوگوں سے) فرمایا : '' (اس وقت) زید نے جھنڈا لیا اور وہ شہید کر دیئے گئے پھر جعفر نے جھنڈا لے لیا اور وہ شہید کر دیئے گئے پھر عبداللہ بن رواحہ نے جھنڈا لیا اور وہ شہید کر دیے گئے (رضی اللہ عنہ) اور رسول اللہﷺ کی آنکھیں (اس وقت آنسوؤں کی کثرت کی وجہ سے) بہہ رہی تھیں پھر خالد بن ولید نے بغیر سرداری کے جھنڈا لیا اور ان کے ہاتھوں پر فتح ہوئی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ اس شخص کی فضیلت جس کا کوئی بچہ مر جائے اور وہ ثواب سمجھے۔
(۶۴۰)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : '' جس مسلمان کے تین بچے جو بالغ نہ ہوئے ہوں، مر جاتے ہیں تو اللہ اسے جنت میں داخل فرماتا ہے بوجہ اس کثیر عنایت کے جوان بچوں پر ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ طاق غسل دینا مسنون ہے
(۶۴۱)۔ ام عطیہؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ ہمارے پاس تشریف لائے اور ہم آپﷺ کی صاحبزادی کو غسل دے رہے تھے تو آپﷺ نے فرمایا : '' انہیں تین مرتبہ یا پانچ مرتبہ یا اس سے زیادہ غسل دینا (خالص) پانی سے اور بیری اور (کے پانی سے) آخر میں کافور ملا دو، پھر جب تم فارغ ہو جاؤ تو مجھے اطلاع دینا۔ '' چنانچہ جب ہم فارغ ہوئے تو ہم نے آپﷺ کو اطلاع دی تو آپﷺ نے اپنی ازار (تہہ بند) ہمیں دی اور فرمایا : '' اس سے انکے جسم کو لپیٹ دو۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ میت کی داہنی جانب سے غسل کی ابتدا کی جائے
(۶۴۲)۔ ایک دوسری روایت میں ہے کہ آپﷺ نے فرمایا : '' ان کی داہنی جانب سے اور وضو کے مقامات سے غسل کی ابتدا کرنا۔ '' (ام عطیہؓ) کہتی ہیں کہ ہم نے ان کو کنگھی کر کے بالوں کے تین حصے کر دیے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ کفن کے لیے سفید کپڑا استعمال کرنا مسنون ہے
(۶۴۳)۔ ام المومنین عائشہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ کو تین کپڑوں میں کفن دیا گیا تھا جو یمنی، سحولی، روئی کے بنے ہوئے تھے، ریشم یا اون کے نہ تھے۔ ان کپڑوں میں نہ قمیض تھا اور نہ عمامہ۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ دو کپڑوں میں کفن دے دینا بھی درست ہے
(۶۴۴)۔ سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ اس حالت میں کہ ایک شخص عرفات میں وقوف کر رہا تھا کہ اچانک اپنی سواری سے گر پڑا اور اس سواری نے اسے کچل ڈالا تو نبیﷺ نے فرمایا : '' اس کو غسل دو، چاہے صرف پانی سے اور بیری کے پانی سے اور اس کو دو کپڑوں میں کفن دے دوا ور اس کے جسم میں حنوط (خوشبو) نہ لگانا اور اس کا سر نہ ڈھانپنا قیامت کے دن یہ اسی طرح (بحالت احرام) لبیک کہتا ہوا اٹھایا جائے گا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ میت کا کفن دینا
(۶۴۵)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ عبداللہ بن ابی (منافق) جب مر گیا تو اس کا بیٹا رسول اللہﷺ کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ آپ مجھے اپنا کر تا دیجیے اور اس کا جنازہ پڑھیے اور اس کے لیے استغفار کیجیے پس آپﷺ نے اپنا کر تا اس کو دے دیا اور فرمایا : '' (جب جنازہ تیار ہو جائے تو) مجھے اطلاع دینا میں اس کی نماز پڑھ دوں گا چنانچہ اس نے آپﷺ کو اطلاع دی پس جب آپﷺ نے چاہا کہ اس کی نماز پڑھیں تو سیدنا عمرؓ نے آپﷺ کو پیچھے سے پکڑ لیا اور عرض کی کہ کیا منافقوں پر نماز پڑھنے سے اللہ تعالیٰ نے آپﷺ کو منع نہیں فرمایا ؟ آپﷺ نے فرمایا مجھے دونوں باتوں کا اختیار دیا گیا ہے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔ :
'' آپﷺ ان (منافقوں کے لیے) دعائے مغفرت کریں یا نہ کریں (یہ ان کے حق میں برابر ہے اور) اگر آپ ستر مرتبہ بھی دعا کریں گے تو اللہ تعالیٰ ان کو ہر گز ہر گز معاف نہیں کرے گا۔ '' (سورۂ توبہ : ۸۰)
پس آپﷺ نے اس کی جنازہ پڑھی تو یہ آیت نازل ہوئی :
''جو کوئی منافق مر جائے اس پر کبھی نماز نہ پڑھنا۔ '' (سورۂ توبہ : ۸۴)

(۶۴۶)۔ سیدنا جابرؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ عبداللہ بن ابی کے پاس تشریف لائے اس کے بعد کہ وہ قبر میں رکھ دیا گیا تھا تو آپﷺ نے اس کو نکالا اور اپنا لعاب اس کے منہ میں ڈال دیا اور اپنا کرتا اسے پہنا دیا۔
 
Top