• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ بازاروں کی نسبت کیا کہا گیا ہے؟
(۱۰۰۹)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' ایک لشکر کعبہ پر چڑھائی کے ارادہ سے آئے گا پھر جب وہ مقام بیداء میں پہنچے گا تو سب لوگ زمین پر دھنس جائیں گے۔ ''(ام المومنین) کہتی ہیں کہ میں نے عرض کی، یا رسول اللہ ! سب لوگ کیوں کر دھنس جائیں گے حالانکہ ان میں ان کے بازار بھی ہو نگے اور بعض لوگ ایسے ہوں گے جو ان میں سے نہ ہوں گے تو آپﷺ نے فرمایا :'' سب لوگ دھنس جائیں گے مگر ان کا حشر ان کی نیت کے موافق ہو گا۔ ''

(۱۰۱۰)۔ سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ (ایک دن) بازار میں تھے کہ اتنے میں ایک شخص نے کہا اے ابو لقاسم ! نبیﷺ اس کی طرف دیکھنے لگے، اس نے عرض کی کہ میں نے فلاں شخص کو پکارا ہے (نبیﷺ کو آواز نہیں دی) تو نبیﷺ نے فرمایا :'' میرا نام رکھ لو مگر میری کنیت نہ رکھو۔ ''

(۱۰۱۱)۔ سیدنا ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ دن کے وقت نکلے نہ آپﷺ مجھ سے باتیں کر رہے تھے اور نہ میں آپﷺ سے باتیں کر رہا تھا، یہاں تک کہ آپﷺ بنی قینقاع کے بازار میں تشریف لے گئے۔ پھر سیدنا فاطمہ الزہرہؓ کے مکان کے صحن میں تشریف فرما ہو گئے اور فرمایا:'' بچہ کہاں ہے، بچہ کہاں ہے؟ '' مگر سیدنا فاطمہؓ نے سیدنا حسنؓ کو تھوڑی دیر روکے رکھا۔ میں نے سمجھا کہ وہ انھیں کچھ پہنا رہی ہیں یا غسل کروا رہی ہیں۔ اس کے بعد وہ دوڑتے ہوئے آئے تو نبیﷺ نے انھیں لپٹا لیا اوربوسہ دیا اور دعا فرمائی :'' اے اللہ ! تو اس سے محبت فرما اور جو اس سے محبت کر ے اس سے بھی محبت فرما۔ ''

(۱۰۱۲)۔ سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ کے دو رمیں لوگ اہل قافلہ سے غلہ خرید لیتے تھے پھر نبیﷺ ایک آدمی کو ان کے پاس روانہ کرتے جو ان کو اسی جگہ وہ غلہ فروخت کرنے سے منع کرتا جب تک اس کو جہاں اناج بکتا ہے (یعنی منڈی میں) اٹھا نہ لائیں۔ اور ابن عمرؓ نے یہ بھی کہا کہ نبیﷺ نے اس بات سے منع فرمایا تھا کہ اناج یا غلہ جس وقت خریدا جائے اسی وقت فروخت کر دیا جائے، اس پر قبضہ (اور جگہ تبدیل) کیے بغیر۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ بازار میں شور کرنے کی کراہت ثابت ہے
(۱۰۱۳)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاصؓ سے رسول اللہﷺ کی اس صفت کے بارے میں پوچھا گیا جو تورات میں مذکور ہے تو انہوں نے کہا، اچھا! اللہ کی قسم جو ان کی تعریف قرآن میں ہے اسی قسم کی بعض تعریفیں تو رات میں بھی ہیں (تورات میں اس قسم کا مضمون ہے) :'' اے نبی ! ہم نے تجھ کو دین حق کا گواہ اور مومنوں کو بشارت دینے والا اور کافروں کو ڈرانے والا اور امیوں کا نگہبان بنا کر بھیجا ہے تو میرا بندہ اور میرا رسول ہے، میں نے تیرا نام متوکل ہے رکھا ہے۔ نہ تو وہ بد خلق ہے اور نہ بازاروں میں شور کر نے والا اور نہ وہ برائی کے بدلہ میں برائی کرتا ہے بلکہ در گزر اور مہربانی کرتا ہے۔ اللہ اسے ہر گز موت نہ دے گا یہاں تک کہ اس کے ذریعہ سے ایک کج مذہب کو سیدھا کر دے اس طرح کو وہ (یقین کے ساتھ) لا الہ الا اللہ کہنے لگیں اور اس (ذات) کے ذریعہ سے اندھی آنکھیں، بہرے کان اور غافل دل کھول دے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ ناپ تول کرنا بیچنے والے اور دینے والے پر ہے
(۱۰۱۴)۔ سیدنا جابرؓ کہتے ہیں کہ جب (میرے والد) عبداللہ بن حرامؓ شہید ہوئے تو ان پر کچھ قرض تھاچنانچہ میں نے نبیﷺ سے درخواست کی تاکہ وہ کچھ قرضہ معاف کر وا دیں۔ چنانچہ نبیﷺ نے ان لوگوں سے اس بات کی خواہش ظاہر فرمائی مگر انھوں نے منظور نہ کیا تو مجھ سے نبیﷺ نے فرمایا :'' تم جاؤ اور اپنی کھجوروں کی قسمیں علیحدہ علیحدہ کر لو۔ عجوہ علیحدہ اور عذق زید علیحدہ، اس کے بعد مجھے بلا لینا۔ ''چنانچہ میں نے ایسا ہی کیا اور اس کے بعد نبیﷺ کو بلوا لیا تو آپﷺ تشریف لائے اور کھجوروں کے اوپر یا ان کے درمیان بیٹھ گئے۔ اس کے بعد آپﷺ نے فرمایا :'' اب تم قرض خواہوں کو ناپ ناپ کر دو۔ '' چنانچہ میں نے ناپ ناپ کر ان کو دینا شروع کیا یہاں تک کہ جس قدر قرضہ تھا وہ سب میں نے ادا کر دیا اور میری کھجوریں اسی طرح باقی تھیں کہ گویا ان سے کچھ کم ہوئی ہی نہیں۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ اناج کا ناپ لینا مستحب ہے
(۱۰۱۵)۔ سیدنا مقدام بن معد یکربؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' اپنے غلہ کو ناپ لیا کرو تمہارے لیے اس میں برکت ہو گی۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ نبیﷺ کے صاع اور مد کی برکت کا بیان
(۱۰۱۶)۔ سیدنا عبداللہ بن زیدؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :''ابراہیمؑ نے مکہ کر حرم قرار دیا تھا اور اس کے لیے برکت کی دعا کی اور میں نے مدینہ کو حرام قرار دیا ہے، جس طرح ابراہیمؑ نے مکہ کو حرم قرار دیا تھا اور میں نے مدینہ کے ''مد ''اور صاع میں برکت کی دعا کی جس طرح ابراہیمؑ نے مکہ کے لیے دعا کی۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ غلہ فروخت اور ذخیرہ کرنے کے بارے میں کیا بیان کیا جاتا ہے؟
(۱۰۱۷)۔ سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ جو لوگ نبیﷺ کے دور میں غلہ کو ناپ تول کے بغیر فروخت کرتے تھے، میں نے دیکھا کہ ان کو مارا جاتا تھا اس لیے کہ جب تک وہ اس (غلہ و اناج) کو اپنے گھروں (گوداموں اور دوسرے ٹھکانوں) میں نہ لے جائیں تب تک فروخت نہ کریں۔

(۱۰۱۸)۔ سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ کوئی شخص غلہ کی فروخت کرے قبل اس کے کہ اس پر قبضہ کیا ہو (یعنی اس کے اسٹو ر، دکان،گودام وغیرہ میں نہ پہنچ جائے)۔ ابن عباسؓ سے پو چھا گیا کہ یہ (ممانعت) کس وجہ سے ہے؟ تو انھوں نے جواب دیا کہ یہ تو روپے کو روپے کے عوض بیچنا ہے کیوں کہ غلہ تو اس وقت نہیں دیا جاتا (جب تک وہ اپنے اسٹور، گودام یا دکان وغیرہ میں نہ آ جائے)۔

(۱۰۱۹)۔ امیر المومنین عمر بن خطابؓ نبیﷺ سے خبر دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :''سونا، سونے کے عوض، گندم، گندم کے عوض، کھجور، کھجور کے عوض اور جو، جو کے عوض فروخت کرنا سود ہے مگر برابر برابر اور ہاتھوں ہاتھ ہو تو درست ہے۔ (یاد رہے کہ ۲۴قیراط سو نا ۲۲قیراط کے عوض برابر وزن میں فروخت کرنا بھی سود ہے دیکھئیے حدیث :۹۹۷)
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ اپنے مسلمان بھائی کی بیع بیع نہیں کرنا چاہیے اور نہ اپنے بھائی کی قیمت پر قیمت لگانا چاہیے یہاں تک کہ وہ بھائی اسے اجازت دے دے یا اس بیع کو چھوڑ دے
(۱۰۲۰)۔ سیدنا ابو ہریر ہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے منع فرمایا ہے کہ کوئی شہری کسی بدوی (بیرونی) آدمی کا مال و اسباب فروخت کرے اور مال فروخت کر نے والے کو خر ید نے والے کی قیمت سے زیادہ قیمت بھی نہ بتائے تا کہ وہ فروخت نہ کر ے حالانکہ اسے خود نہیں خریدنا۔ اور کوئی شخص اپنے بھائی کی بیع پر بیع نہ کرے اور اپنے بھائی کی منگنی ہو جانے کے بعد اسی عورت سے اپنی منگنی کا پیغام نہ بھجوائے اور نہ کوئی عورت اپنی (سوتن مسلمان) بہن کو طلاق دلوائے اس نیت سے کہ اس کے منہ کا نوالہ اپنے منہ میں پڑ جائے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ نیلام کی بیع (کا بیان)
(۱۰۲۱)۔ سیدنا جابر بن عبداللہؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے اپنے غلام کو اپنے مرنے کے بعد آزاد کرنے کا اعلان کیا مگر وہ خود مفلس ہو گیا اور اسے پیسوں کی ضرورت پیش آئی تو نبیﷺ نے اس کا غلام کا ہاتھ پکڑ کر فرمایا : ''اس غلام کو مجھ سے کون خر ید تا ہے؟ ''چنانچہ نعیم بن عبداللہؓ نے اسے اتنے اتنے داموں میں خرید لیا۔ پھر نبیﷺ نے وہ قیمت اس کے مالک کو دے دی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ دھوکے کی بیع اور بیع حبل الحبلہ (حاملہ اونٹنی کے حمل کی بیع) (کا بیان)
(۱۰۲۲)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے بیع حبل الحبلہ سے منع فرمایا ہے یہ بیع دور جاہلیت میں اس طرح رائج تھی کہ ایک شخص ایک اونٹنی خریدتا اور قیمت دینے کی میعاد یہ مقرر کرتا کہ یہ اونٹنی جنے پھر اس کے پیٹ کی اونٹنی بڑی ہو کر جنے (تب قیمت دوں گا)
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ اونٹنی گائے، بکری یا اور کسی جانور کے تھنوں میں دودھ جمع رکھ کر اس کو فروخت کرنا
(۱۰۲۳)۔ سیدنا ابو ہریر ہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' جو شخص ایسی بکری خریدے جس کے تھن میں دودھ روکا گیا تھا، تو اس نے بکری کا دودھ دوہا۔ اگر تو خوش ہو تو اسے رکھ لے اور اگر ناراض ہو تو (اسے واپس کر دے) اور دودھ کے عوض ایک صاع کھجور دے۔
 
Top